Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم۔۔ خدا تو غفور الرحیم ہے!
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم۔۔ خدا تو غفور الرحیم ہے!

ایڈیٹراپریل 12, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Amna Mufti column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کووڈ 19 کی وبا دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں پھیل گئی۔ لاکھوں مصدقہ مریض، لاکھ سے اوپر اموات، اجتماعی قبریں اور اپنے اپنے گھروں میں دبکی بیٹھی دنیا، بالکل جیسے کسی پوسٹ ایپو کلپس فلم کے مناظر۔
کئی دہائیوں کے امن اور سکون کے بعد جو یہ آفت آئی ہے تو لوگ یقین نہیں کر پا رہے۔ اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ کا کوئی جاننے والا اس مرض کا شکار ہوا ہے؟ کیا آپ نے کورونا کا کوئی مریض دیکھا ہے؟
ایسے میں مجھے کالج کے دنوں کا بارہا دہرایا ہوا لطیفہ یاد آجاتا ہے۔ ایک شخص نے ریل گاڑی کے سفر کے دوران دوسرے مسافر سے پوچھا کہ آپ کو بھوتوں پر یقین ہے؟
اس نے کہا کہ نہیں مجھے بھوتوں پر یقین نہیں ہے۔ سوال پوچھنے والے نے کہا کہ مجھے بھی نہیں ہے اور پھر بیٹھے بیٹھے غائب ہو گیا۔وبا کسی عفریت کی طرح، کسی بد دعا کی طرح نظر نہیں آتی مگر آپ کے چاروں طرف ہوتی ہے۔
انسان بہت سی بیماریوں کا علاج دریافت کر چکا ہے لیکن وائرس سے ہونے والی بیماریوں کا علاج صرف انسان کی ذاتی قوت مدافعت میں موجود ہے۔
ویکسین بھی قوت مدافعت ہی کو مہمیز کرنے کے لیے دی جاتی ہے۔ وائرس کی اس بے قابو فطرت کے باعث اس سے پھیلنے والی بیماریوں کے لیے بھی عجیب عجیب قیاس کیے جاتے رہے ہیں۔چیچک کی وبا کو کالی ماتا کا قہر سمجھا جاتا تھا۔ چیچک نکلنے کے لیے لفظ ہی فلاں کو ’ماتا‘ نکلی ہے، استعمال کیا جاتا تھا۔دنیا کی بڑی وبائیں جب بھی پھیلیں، اعتقادات، سیاست، معیشت اور انسانی سماج کو بدل کر ہی گئیں۔
اجتماعی مدافعت یا ’ہرڈ امیونٹی‘ کی طرح انسانوں کے رویے بھی وباؤں کی روک تھام کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
چھوت چھات کا تصور، تانبے کے برتنوں کو مانجھ کر استعمال کرنا اور سمندر پار جانے اور آنے والوں کو چنڈال سمجھنا، شاید وبائی امراض ہی سے بچنے کے کچھ سماجی رویے تھے جو پختہ ہو گئے۔وضو کی عادت کے بارے میں بھی کئی ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا ہی ایک طریقہ ہے۔ ناک منہ کو نقاب سے ڈھانپنا بھی جراثیم سے بچنے کا ایک طریقہ ٹھہرا۔مگر وبا ہمیشہ اجتماعات سے پھیلتی ہے۔ گڈ فرائیڈ ے گزرا، شب برات گزری، آج ایسٹر ہے اور رمضان آنے والا ہے۔دنیا بھر میں اجتماعی عبادت پر پابندی ہے۔ مذہبی اجتماع کورونا کے پھیلاؤ کا ایک اہم سبب بنے ہیں۔
چاہے وہ نئے برس کے استقبال کے لئے ووہان میں منعقد کی گئی ضیافت ہو، ایران کی زیارتیں ہوں، چرچ کے اجتماع ہوں، تبلیغی جماعت کے اجتماع اور سفر ہوں یا دیگر مذہبی اجتماعات۔وائرس مذہب کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ اسے ایک شخص سے دوسرے شخص میں جا کے خود کو زندہ رکھنا ہوتا ہے اور اپنی نسل بڑھانی ہوتی ہے۔ ہم بھی وائرس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔
ہاں اتنا ضرور جانتے ہیں کہ خدا ستار العیوب اور غفور الرحیم ہے۔ وہ اپنے بندوں کو ہلاکت میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ اسے اپنی سب مخلوقات عزیز ہیں۔ وہ اپنے حقوق تو معاف کر دے گا مگر حقوق العباد معاف نہیں کرتا۔
آج حقوق العباد کا تقاضا ہے کہ اجتماعی عبادات کی ضد کر کے انتظامیہ کے لیے، اپنے گھر والوں، محلے والوں اور دیگر شہریوں کے لیے مسائل میں اضافہ نہ کریں۔
کورونا وائرس افواہ نہیں، جھوٹ نہیں، یہ ایک وبائی مرض ہے اور اس سے بچنے کے لیے گھر بیٹھیے۔ گھر بیٹھ کر خدا کو یاد کیجیے وہ ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا اور شہ رگ سے بھی قریب ہے۔اسے پکاریے اور اسے صدق دل سے پکارنے کے لیے مسجد یا دیگر اجتماعی عبادت گاہوں میں جانے کی ضرورت نہیں۔
وبا کے ان دنوں میں جہاں بہت سے رویے تبدیل ہو رہے ہیں وہاں خدا کے نام پر فساد جوتنے سے بھی باز آ جائیے تو کیا ہی اچھا ہو گا۔ ہر جمعے انتظامیہ کے لیے ایک نئی آزمائش کھڑی کرنے کی بجائے اگر نماز گھر ہی میں ادا کر لی جائے تو کتنا بہتر ہو۔
خدا اگر مسجد جانے والوں ہی کی سنتا تو مچھلی کے پیٹ میں یونس کی پکار نہ سنتا۔ اجتماعی عبادت کی فضیلت اپنی جگہ لیکن کیا آپ کی تنہائی حضرت یونس کی تنہائی سے زیادہ بڑی ہے؟
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبریکنگ بیڈ۔۔ذرا ہٹ کے/یا سر پیر زادہ
Next Article شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں ملوث فوجی افسر کو پھانسی دے دی گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.