Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»بریکنگ بیڈ۔۔ذرا ہٹ کے/یا سر پیر زادہ
اختصاریئے

بریکنگ بیڈ۔۔ذرا ہٹ کے/یا سر پیر زادہ

ایڈیٹراپریل 12, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کالم کی سری :اِس کالم میں امریکی ٹی وی سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ کی کہانی بیان کی گئی ہے ، آپ میں سے خدا کے جو نیک بندے یہ فلم دیکھنا چاہتے ہیں اُن کے لیےیہ ایک قسم کا Spoiler Alertہے۔
آج کالم لکھنے سے پہلے جب میں موضوع کے بارے میں سوچ رہا تھا تو دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ میں بھی کسی یو ٹیوب فلاسفرکی طرح وبا کے دنوں میں کوئی فلسفہ بگھاروں اور بقراط بن کر لوگوں کو بتاؤں کہ زندگی تو محض پانی کا بلبلہ ہے ، انسان کی کوئی اوقات نہیں ،موت اٹل ہے،سب کچھ فانی ہے ، ہر شے آ نی جانی ہےمگر دل میں خیال آیا کہ یہ باتیں اب خاصی پِٹ چکیں ہیں اور جو لوگ ان کے گاہک ہوا کرتے تھے وہ خود آج کل چائنا کے برٹرینڈ رسل بنے بیٹھے ہیں ۔ پھرسوچا کہ کیوں نہ کسی سیانے کی طرح انکشاف کروں کہ زمین کوانسان نے بہت آلودہ کر دیا تھا سو نیچر ہم سے کرونا وائرس کی شکل میں انتقام لے رہی ہےمگر یہ ارادہ بھی بد ل دیا،آخر کس منہ سے یہ بات لکھوں ،پٹرول والی گاڑی استعمال کرتا ہوں، پلاسٹک کا شاپنگ بیگ نالیوں میں پھینکتا ہوں اور سرمایہ دارانہ نظام کےثمرات سمیٹتا ہوں۔ایک موضوع یہ بھی ذہن میں آیا کہ کرونا وائرس نے ہمیں پرانی ’رومانوی ‘زندگی واپس کر دی ہے اورہم اپنےگھر والوں ساتھ وقت بتا رہے ہیں لہذا ہمیں تو اِس وائرس کا شکر گذار ہونا چاہیے مگر پھر خود ہی اِس لغو خیال کویہ سوچ کرسر سے جھٹک دیاکہ اِس وبا نے نہ جانے کتنے گھر اجاڑ دیے ہیں اور کتنے لوگوں کو غربت اور بے روز گاری میں دھکیل دیا ہے ،ایسی بیماری کا کیا شکر ادا کرنا! ایک اور بات بھی آج کل خاصا ’رش ‘ لے رہی ہے کہ کورونا وائرس کاہوّا میڈیا نے کھڑا کیاہے ، اعداد و شمار دیکھیں تو ٹریفک حادثات،سگریٹ اور شراب نوشی سے ہر سال لاکھوں اموات ہوتی ہیں مگر میڈیا کے کان پر جوں نہیں رینگتی ۔ اِس قسم کی باتوں پر میں عام طور پرلاحو ل پڑھ کر آگے بڑھ جاتا ہو ں کہ اب بند ہ کیا بحث کرے کہ سگریٹ سے آپ بچ سکتے ہیں اگر اسے پینا چھوڑ دیں ، وبا سے بچنا بس میں نہیں !اپنے تئیں نانا فرنویس بن کر میں نے یہ بھی سوچا کہ وبا کے پھیلاؤ سے متعلق ہم نے جو سبق سیکھا وہ بیان کر نا چاہیے مگر پھر سوچ کر ارادہ بدل دیا کہ کورونا کے بعد تو دودھ پیتا بچہ بھی ’وائرولوجی ‘ کی ڈگری بغل میں داب کر پھر رہا ہے ، میں کس کھیت کی مولی ہوں! کیف یہ تمام موضوعات مسترد کرنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج آپ کو صرف یہ مشور ہ دوں گا کہ وبا کے دنوں میں گھر بیٹھ کر کون سی فلم دیکھی جائے ۔قرعہ ’بریکنگ بیڈ ‘ کے نام نکلا ہے جو میری پسندیدہ ٹی وی سیریز ہے ۔
بریکنگ بیڈ کی کہانی کیمسٹر ی کے ایک استاد کے گرد گھومتی ہے جس کا نام والٹر وائٹ ہے ، والٹر ایک شریف آدمی ہے اور بہت قابل بھی مگر اُس کی قابلیت اور شرافت کسی کام کی نہیں ،دنیاوی لحاظ سے وہ خود کو ایک ناکام شخص سمجھتا ہے ،جس اسکول میں وہ پڑھاتا ہے اُس کی تنخواہ میں گذارا نہیں ہوتا سو فارغ وقت میں وہ ایک کار واش میں کیشئر کاکام کرتا ہے جہاں کبھی کبھار اسے گاڑیاں بھی دھونی پڑتی ہیں ۔والٹر کا ایک بیٹا ہے جو معذور ہے اور بیو ی حاملہ ہے ۔ ایک روز والٹر کو کھانسی کا دورہ پڑتا ہے اور وہ بے ہوش ہو جاتا ہے ، اسے اسپتال لے جایا جاتا ہے جہاں معلوم ہوتا ہے کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو چکا ہے ۔ یہ خبر اُس پر بجلی بن کر گرتی ہے ، وہ سوچتا ہے کہ اگر کچھ عرصے بعد وہ مر گیا تو بعد میں اُس کے بیوی بچوں کا کیا ہوگا، وہ تو بالکل سڑک پر ہی آ جائیں گے ۔ اِس دوران والٹر کی پچاسویں سالگرہ کا دن آتاہے ، دوست احباب اکٹھے ہوتے ہیں ، گھر میں دعوت رکھی جاتی ہے ، والٹر کی بیماری کا کسی کو علم نہیں ، اُس کی سالی اور شوہر بھی وہاں موجود ہے جو ڈرگ اینفورسمنٹ ایجنسی میں افسر ہے ، اُس کا نام ہینک شریڈر ہے۔ ہینک باتوں باتوں میں ذکرکرتا ہے کہ کیسے منشیات بنانے والے راتوں رات امیر ہو جاتے ہیں مگر جس دن وہ قانون کی گرفت میں آتے ہیں اُس روز ان کی دولت کسی کام نہیں آتی ۔ ایک دن ہینک ایسے ہی منشیات بنانے والوں کے اڈے پر چھاپے مارنے جاتا ہے تو والٹر کو بھی ساتھ لے جاتا ہے ، وہاں چھاپے کے دوران والٹر کی نظر اپنے ایک پرانے شاگرد جیسی پنک مین پر پڑتی ہے جو ہینک کے عملےسے چھپ کر فرار ہو رہا ہوتا ہے مگر والٹر سے اُس کی نظریں چار ہو جاتی ہیں تاہم والٹر اُس وقت اسے جانے دیتا ہے۔بعد میں والٹر، جیسی پنک مین کا پتہ ڈھونڈتا ہے اور اُس کے گھر پہنچ جاتا ہے ۔پنک مین اسے دیکھ کر پریشان ہو جاتا ہے مگر والٹر وائٹ کہتا ہے کہ وہ اُس کے ساتھ مل کر میتھیم فیتھمین(منشیات ) بنانا چاہتا ہے اور چونکہ وہ کیمسٹر ی کا ماہر ہے اِس لیے اُن کی بنائی ہوئی میتھ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا اور یوں وہ مارکیٹ میں منہ مانگے داموں بیچی جا سکے گی۔ جیسی پنک مین یہ پیشکش قبول کر لیتا ہے ۔
یہاں سے ایک ایسی سنسنی خیز فلم کی ابتداہوتی ہے جس میں پرفیکشن کی معراج ہے ۔میں جب بھی کسی کو یہ سیریز دیکھنے کے لیے تجویز کرتا ہوں تو اسے چیلنج دیتا ہوں کہ وہ صرف اِس کی پہلی قسط کا پہلا سین دیکھ لے ،اِس کے بعد وہ پوری فلم دیکھنے پر مجبور ہو جائےگا۔ خود میرے ساتھ یہ ہو چکا ہے ، میں نےجب یہ فلم دیکھنی شروع کی تھی تو پہلی ہی قسط نے مجھے ایسا نشہ لگایا کہ ایک کے بعد دوسری قسط دیکھتا چلا گیا اور متواتر پانچ سیزن دیکھ کر دم لیا۔آج کل چونکہ فرصت ہی فرصت ہے اِس لیے ایک مرتبہ پھر میں بریکنگ بیڈ دیکھ رہا ہوں، اِس سے پہلے جب فرصت نہیں تھی تو میں نے گیارہ مرتبہ اِس کے تمام سیزن دیکھے تھے۔یہ فلم دراصل انسان کی حرص اور طمع کی کہانی ہے ، والٹر وائٹ جب میتھ کے کاروبار میں ہاتھ ڈالتا ہے تو یہ تہیہ کرتا ہے کہ 737,000ڈالر کمانے کے بعد وہ یہ کام چھوڑ دے گا کیونکہ اگر وہ مر بھی گیا تو اتنے پیسے اُس کی فیملی کے لیے کافی ہوں گے ۔مگر ایسا ہو نہیں پاتا۔ جوں جوں وہ پیسے کماتا چلا جاتا ہے توں توں وہ اس دلدل گرتا چلا جاتا ہے اور پھرچاہتے ہوئے بھی اِس سے باہر نہیں نکل پاتا۔
اگر آ پ نے یہ کالم یہاں تک پڑھ لیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ فکر معاش سے بالکل آزاد ہیں اور گھر بیٹھ کر سخت بوریت کا شکار ہیں ، لہذا اب آپ نیٹ فلکس کھولیں گے اور بریکنگ بیڈ دیکھنا شروع کر دیں گے ۔آپ یہ فلم ضرور دیکھیں مگر میری درخواست ہے کہ ہر قسط یوں دیکھیں جیسے ہزار روپے کا ٹکٹ خرچ کرکے دیکھ رہے ہوں اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہر قسط کے بعد جیب سے ہزار روپے نکال کر علیحدہ کر دیں ، یوں پانچ سیزن کی رقم تقریباً چالیس پچاس ہزار بنے گی، یہ رقم اُن سفید پوش گھرانوں میں چپکےسےتقسیم کر دیں جو راشن لینے کے لیے کسی کے آگے ہاتھ پھیلا سکتے ہوں اور نہ سوشل میڈیا پر اپنی بے بسی کی تصویر وائرل کروانا چاہتے ہوں،ترجیح اُن ضرورت مندوں کو دیں جو آپ کے جاننے والوں میں سے ہوں اور جن کی محدود آمدن آپ کے علم میں ہو، جیسے غریب رشتہ دار، دیہاڑی دار محنت کش، گھروں میں محنت کرنے والی عورتیں ۔ ایسا نہ ہو کہ آنے والے کل میں یہ تاریخ لکھی جائے کہ جب ملک میں وبا سے غریبوں کو کھانے کے لالے پڑے ہوئے تھے تو خوشحال طبقے کو وقت گذاری کے لیے فلموں ، ڈراموں اور ناولوں کے چونچلے سوجھ رہے تھے اور انسٹا گرا م اور ٹک ٹاک پر میمز بنائی جا رہی تھیں!
کالم کی دُم: ایک اور موضوع جو مجھے کالم لکھنے کے بعد سوجھا وہ کورونا وائرس کی وبا ختم ہونےسے متعلق ’اہل نظر ‘ کی پیشن گوئیاں ہیں ، میں صدق دل سے دعا گو ہوں کہ کم از کم اِس مرتبہ ضرور ریکارڈ ٹوٹے اور یہ تمام پیشن گوئیاں درست ثابت ہوں، آمین۔
(گردوپیش کے لئے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیہ چیلیں اور یہ نام کہاں سے آ گئے؟۔۔آئینہ/مسعوداشعر
Next Article آمنہ مفتی کا کالم۔۔ خدا تو غفور الرحیم ہے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.