Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»دھن کی پکی مدیحہ گوہر ۔۔ عارف وقار
اختصاریئے

دھن کی پکی مدیحہ گوہر ۔۔ عارف وقار

ایڈیٹراپریل 25, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
madeeha gohar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سٹیج اور ٹی وی کی معروف فنکارہ اور حقوقِ انسانی کی سرگرم کارکن مدیحہ گوہر بدھ کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔ وہ پچھلے تین برس سے سرطان سے نبرد آزما تھیں۔1956 میں پیدا ہونے والی مدیحہ گوہر کی پرورش ایک علمی اور ادبی ماحول میں ہوئی۔ ان کی والدہ خدیجہ گوہر خود بھی قلم کار تھیں۔ ان کے ناول "The Coming Season’d Yield” کا اردو ترجمہ ’امیدوں کی فصل‘ کے نام سے ہو چکا ہے۔ مدیحہ کی بہن فریال گوہر ادب، آرٹ اور کلچر میں اپنا خاص مقام رکھتی ہیں اور شوہر شاہد محمود ندیم پاکستانی میڈیا کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ مدیحہ نے 1978 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادب میں ایم اے کیا، پھر مزید تعلیم کے لیے لندن چلی گئیں اور یونیورسٹی آف لندن سے تھیٹر کے فن میں ماسٹرز کیا۔1983 میں لاہور واپس آنے کے بعد انھوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اجوکا تھیٹر کی بنیاد رکھی۔ اس تھیٹر گروپ کا خمیر جنوبی ایشیا کے عوامی تھیٹر سے اٹھایا گیا تھا اور بہت سے مقامی مسائل کو نوٹنکی کے روپ میں پیش کر کے ایک نئی طرح کے تھیٹر کو رواج دیا گیا تھا جس میں سٹیج کی مغربی روایت کے ساتھ ساتھ دیسی سوانگ کی سادگی اور پرکاری بھی موجود تھی۔ ان کے اس تجربے نے بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے علاوہ یورپ میں بھی بہت داد پائی۔ان کے ڈراموں میں برابری، انصاف، برداشت، اور انسان دوستی کے موضوعات ملتے ہیں اور صنفی مساوات پر بالخصوص زور دیا جاتا ہے۔اس نوعیت کا ایک طنزیہ کھیل بُرقعہ ویگینزا 2007 میں پیش کیا گیا لیکن رجعت پسند حلقوں نے اس کی شدید مخالفت کی اور کچھ اراکینِ پارلیمان نے اس وقت کے وزیرِ ثقافت کو سخت نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی جس کے بعد اس کھیل پر پابندی لگ گئی لیکن روشن خیال طبقہ اور حقوقِ نسواں کی تنظیمیں اس کھیل کی سر پرستی کرتی رہیں اور اسے انگریزی میں ترجمہ کر کے دنیا بھر میں اس کی نمائش کی گئی۔ مدیحہ گوہر دُھن کی پکی تھیں اور نظم و ضبط کے معاملے میں سخت گیر رویہ رکھتی تھیں۔ سٹیج کی دنیا میں ان کی ہمہ صفت شخصیت کو عرصہِ دراز تک نہ بھلایا جا سکے گا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت میں سادھو کو ریپ کیس میں عمر قید
Next Article تیسری شادی بھی خطرے میں ؟ بشریٰ نےبنی گالہ چھوڑ دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک

مئی 5, 2026

جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک

مئی 5, 2026

کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم

مئی 4, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.