Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم:لُٹ گئی شہر حوادث میں متاع الفاظ
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم:لُٹ گئی شہر حوادث میں متاع الفاظ

ایڈیٹرمارچ 7, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا جو کچھ ہو رہا ہے ایسا ہی ہونا تھا، اس ہونے سے پہلے بھی تو کچھ ہوا ہو گا؟ اور اس ہونے کے بعد نہ جانے اور کیا کچھ ہونا ہو گا؟ ہم ریل کے پلیٹ فارم پر کھڑا وہ ہجوم ہیں جن کو منزل کا پتا نہیں اور سفر ہے کہ کٹتا نہیں۔
خود کلامی کی عادت سی ہو گئی ہے، خود سے سوال اور خود سے جواب، خود ہی سے لڑائی اور خود ہی سے اُکتاہٹ بھی۔ کبھی یہ خیال کہ خیال کیوں اور کبھی یہ سوال کہ سوال کیوں؟ بقول مصطفیٰ زیدی
لُٹ گئی شہر حوادث میں متاع الفاظ
اب جو کہنا ہے تو جیسے کوئی نوحہ کہیے
نہ ہم بدلے ہیں اور نہ ہی حالات بدلے ہیں۔ وہی عدالتیں، وہی فوجی و سول بیوروکریسی، وہی اشرافیہ اور وہی مقتدرہ۔ تبدیلی آئی ہے تو بس یہ کہ مقتدرہ نے نئے رنگ کا چولا سلوا لیا ہے اور ہائبرڈ کا سیاسی ماسک مستقل چہرے پر سجا لیا ہے۔
چیزیں اتنی پھیل گئی ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہا سمیٹنا شروع بھی کریں تو کہاں سے، آوازیں اتنی کہ کوئی آواز سمجھ میں نہیں آ رہی اور ٹوٹ پھوٹ کا یہ عالم کے تعمیر کا نشان ڈھونڈنے سے نہیں ملتا۔
روز روز کا یہ نوحہ کسی انجام کو ہی نہیں پہنچ رہا کہ کس طرح ایک ایک کر کے اداروں کے نیچے لگائے چھوٹے چھوٹے ڈائنا مائٹ پھٹ رہے ہیں لیکن اس دور میں سب بُرا بھی نہیں ہو رہا، کچھ اچھا بھی ہو رہا ہے۔
کل تک ہم ملک کے ساتھ کیے جانے والے نئے تجربے کی سچائی تلاشنے کی بات کر رہے تھے آج بغیر کسی کمیشن کے سچائی اُبل اُبل کے سامنے آ رہی ہے۔
کہیں جنرل ریٹائرڈ باجوہ کھُل کھُل کر نظام سے کیے گئے تجربے بیان کر رہے ہیں تو کہیں اُسی نظام کے خالقوں میں سے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار ’نامکمل صادق اور امین‘ کی کتھا سُنا رہے ہیں۔
مقتدرہ کے ہاتھوں عدالتوں کی کہانیاں اور عدل کے ہاتھوں میں اقتدار کی خفیہ ڈوریاں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ کھیل ہی کھیل میں جو تخریب کاری نظام کے ساتھ ہوئی اور جو خمیازہ مملکت نے بھُگتا ہے اُس کا تخمینہ لگانے والی کوئی مشین ایجاد نہیں ہوئی۔
جسٹس ثاقب نثار کہہ رہے ہیں کہ اُنھوں نے عمران خان کے لیے مکمل صادق اور امین نہیں کہا اور ہو سکتا ہے کہ چند فیصلے اُن سے غلط ہوئے ہوں مگر وہ اپنے حصے کا سچ کتاب کی صورت مرنے کے بعد چھوڑ جائیں گے۔ جو سچ زندگی کا سامنا نہ کر سکے اُس کی جیتے جی موت کا منظر کیسا ہو گا؟
بہرحال ثاقب نثار ہوں یا جنرل باجوہ کم از کم اپنے حصے کا اعتراف کر کے کسی حد تک اُس پچھتاوے کو کم کر سکتے ہیں جو اُن کے بعد اُن کی نسلوں تک رہے گا کہ کس طرح ملک کی بنیادوں میں نفرت اور تقسیم کا بارود نصب کیا گیا تھا۔
اب جگہ جگہ لگی سُرنگوں سے پھونک پھونک کر قدم کیسے بڑھایا جائے؟ معاشی مسائل اور اُس درمیان پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات جبکہ سندھ اپنے مردم شُمار نہ ہونے پر نالاں۔۔۔ بھلا بتایے جس مُلک میں درست مردم شماری نہ ہو سکے وہاں مردم شناسی کیونکر ہو سکتی ہے اور حق رائے دہی کا اعتبار کیسے آ سکتا ہے؟
یہ سوال بلاول بھٹو اور سندھ کی دیگر جماعتوں نے اُٹھایا ہے کہ اب کی بار اُنھیں مناسب گِنا جائے اور صحیح تولا جائے۔ اب دو صوبوں میں پُرانی اور دو صوبوں میں نئی مردم شماری کا جھگڑا پھر عدالت کے روبرو جاسکتا ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ عدالت از خود نوٹس کے وقت اس مسئلے پر حکومت اور الیکشن کمیشن کو سُنتی مگر یہ ہو نہ سکا۔
دو صوبوں میں اپریل کے مہینے میں انتخابات ہوں گے یا نہیں؟ گھوم پھر کر معاملات وہیں آ جاتے ہیں جہاں سے شروع ہوتے ہیں اور دوسری جانب پائی پائی کو ترسنے والی ریاست آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے وہاں آ پہنچی ہے کہ رضا ربانی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کیا آئی ایم ایف کے ساتھ سمجھوتے کی شرائط میں نیوکلیر اثاثے دباؤ کا شکار ہیں؟
اور کیا کسی سامراجی قوت کی خطے میں موجودگی میں کردار ادا کرنے میں سہولت کے لیے دباؤ بڑھایا جار ہا ہے؟ یہ بارودی سُرنگ کب، کہاں اور کس نے لگائی؟ اس کھوج کے بغیر بات آگے نا بڑھ پائے گی۔
حالات جیسے بھی ہوں، معاملات اُس نہج بڑھ رہے ہیں جہاں ریاست کو خود کلامی سے نکلنا ہوگا، سامنے آتی سچائی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنا ہوں گی اور چھپائے جانے والے سب سچ بتانا ہوں گے پھر ہی منزل کی طرف آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر فاروق عادل کا کالم :پاکستان میں میڈیا کا بحران
Next Article توشہ خانہ کیس: وارنٹ کے باوجود عمران خان پیش نہ ہوئے، عدالت دو بجے تک انتظار کرے گی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے

جولائی 4, 2026

لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات

جولائی 4, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی

جولائی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی جولائی 3, 2026
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج جولائی 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.