Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فاروق عادل»ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم :پاکستان میں میڈیا کا بحران
فاروق عادل

ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم :پاکستان میں میڈیا کا بحران

ایڈیٹرمارچ 7, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tv media
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ دنوں ادارہ ٔ فروغ قومی زبان نے قومی میڈیا کے پچھتر برسوں کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ کانفرنس میں صحافت کی تاریخ، تحریک آزادی اور جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے جدوجہد جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ جناب سہیل وڑائچ نے آج کی قومی صحافت کو ماضی کے مقابلے میں نہایت کامیاب اور مؤثر قرار دیا۔ برادر محترم خالد عظیم چودہری نے اردو صحافت کی دو صدیوں پر محیط تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے تحریک پاکستان اور بحالی جمہوریت کی تحریکوں کے ضمن میں اس کے کردار کا بھرپور جائزہ پیش کیا۔ ڈنمارک میں مقیم بزرگ صحافی جناب نصر ملک نے آزادی صحافت کی تحریکوں کا جائزہ پیش کیا جب کہ محترم مجیب الرحمن شامی نے استحکام پاکستان اور استحکام جمہوریت کے ضمن میں اس کا کردار اجاگر کیا۔ انھوں نے کانفرنس کے صدر اور وزیر اعظم کے مشیر جناب امیر مقام کو توجہ دلائی کہ مقتدرہ قومی زبان اس ادارے کے لیے بہترین نام تھا لیکن نہ جانے کیوں اس کا نام تبدیل کر کے اسے اپنے شکوہ سے محروم کر دیا گیا۔ جناب امیر مقام نے اعلان کیا کہ وہ اس ادارے کے پرانے نام کو بحال کریں گے۔ اس سلسلے میں انھوں نے کانفرنس میں موجود وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و تاریخ ڈویژن محترمہ فارینہ مظہر صاحبہ کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔کانفرنس سے ادارے کے سابق سربراہ افتخار عارف، ممتاز صحافی اور ادیبہ نضیرا اعظم جبار مرزا اور ڈاکٹر سعدیہ کمال سمیت کئی اہم صحافیوں اور دانش وروں نے بھی خطاب کیا۔
امیر مقام نے ریاست اور حکومت میں اردو کو اس کا جائز مقام دینے اور اس کے لیے فراغ دلی سے وسائل فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرا کے خوب داد سمیٹی۔ یوں قومی زبان کے مقام کی بحالی اور صحافت کے کردار کے تعلق سے یہ کانفرنس یاد گار حیثیت کر گئی جس کے لیے ادارے کے سربراہ برادر محترم ڈاکٹر راشد حمید، تجمل شاہ اور ان کے رفقائے کار مبارک باد کے مستحق ہیں۔
کانفرنس میں مجھے بھی اظہار خیال کا موقع ملا۔ اس موقع سے فایدہ اٹھاتے ہوئے میں نے نظریہ ابلاغی اضطراب کی روشنی میں گزشتہ پچھتر برس کے صحافتی مندرجات کا جائزہ پیش کیا۔ نظریہ ابلاغی اضطراب صحافتی مندرجات کے جائزے کا ایک منفرد طریقہ ہے۔ جس کی روشنی میں امریکا میں ستر کی دہائی میں صحافتی مندرجات کا جائزہ لے کر یہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی کہ وہ کون سے عوامل ہیں ، ذرائع ابلاغ میں جن کی تکرار سے افراد معاشرہ جمہوری سیاسی اداروں حتی کہ ریاست تک سے مایوس ہو جاتے ہیں۔ پاکستانی صحافت کے پون صدی کے مندرجات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان موضوعات کی ہمارے یہاں بھی افراط رہی ہے اور ان کے اثرات بھی امریکا سے مختلف نہیں رہے۔یہ تذکرہ طویل ہو جائے گا، اگر کانفرنس کی پوری روداد قم بند کی جائے اس لیے یہ ذمے داری میں برادرم راشد حمید کے سپرد کر کے ایک ایسے پہلو کی جانب توجہ کرتا ہوں، کانفرنس میں جس ایک بھرپور سیشن ہونا چاہیے تھا۔
کچھ دن ہوتے ہیں پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے سینئر استاد ڈاکٹر عرفان عزیز کی ایک کتاب بعنوان ‘ پاکستان میں میڈیا کا بحران ‘ شائع ہوئی ہے جس میں انھوں نے وہ تاریک راہیں اجاگر کی ہیں جن میں آج کا صحافی مارا جا رہا ہے۔ مصنفین نے چار ابواب پر مشتمل اس کتاب میں وہ تمام مسائل آشکار کر دیے ہیں جو پاکستانی صحافت اور صحافی کو گھن کی طرح چاٹ رہے ہیں۔اس کتاب کا خیال بنیادی طور پر اس زمانے پروان چڑھا جب عنان حکومت عمران خان کے ہاتھ میں تھی اور حیرت انگیز تیز رفتاری کے ساتھ صحافیوں کو بے روز گار کیا جا رہا تھا۔ ڈاکٹر توصیف احمد خان نے اپنے پیش لفظ میں لکھا ہے کہ سرکار نے ذرائع ابلاغ کی معیشت کو اس حد تک خراب کر دیا کہ ادارے اپنے کارکنوں کو فارغ کرنے لگے یا تنخواہوں کی ادائیگی ان کے لیے مشکل ہو گئی۔ وہ لکھتے ہیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے ایسے صحافیوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی جنھیں سال بھر سے تنخواہ نہیں ملی تھی۔ اس بحران میں کئی صحافی اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
اس تحقیقی کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ملازمت اختیار کرنے کے بعد بھی تنخواہوں، حالات کار اور کیرئیر میں ترقی کا کوئی ضابطہ کار موجود نہیں ہے۔ یہ انکشاف کوئی بہت بڑا راز نہیں ہے لیکن یہ کھلا راز ہمارے یہاں کبھی قومی مکالمے کا موضوع نہیں بن سکا حالانکہ پاکستان میں صحافت اور صحافیوں کی بدحالی کے ضمن میں یہ معاملہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ مصنفین نے ان معاملات کو سیاہ معیشت سے تعبیر کرتے ہوئے تجویز کیا ہے کہ اسے شفاف اور عام کیے بغیر اس شعبے کی ترقی یقینی نہیں بنائی جا سکتی۔ مصنفین نے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو بھی موضوع بحث بنانے کے علاوہ ان جدید ہتھ کنڈوں کا بھی جائزہ لیا ہے، موجودہ دور میں جنھیں اختیار کر کے آزادی اظہار کو مسدود کیا گیا۔ مصنفین صحافت کے قومی منظر نامے کا جائزہ لے کر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پاکستان کے موجودہ صحافتی بحران کا مقصد بظاہر یہ دکھائی دیتا ہے کہ جمہوری اداروں کی ریاست پر بالا دستی بتدریج ختم ہو جائے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ صورت حال ملک کے جمہوری مستقبل کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں دیتی۔
انھوں نے لکھا ہے کہ اگر یہ بحران ختم نہیں ہوتا تو خدشہ ہے کہ ہماری صحافت ان معاشروں کی صحافت جیسی ہو جائے گی جن کے شہری جمہوری اور سیاسی آزادیوں سے محروم ہوتے ہیں۔ حرف آخر یہ ہے کہ یہ کتاب قومی صحافت سے متعلق ایک مکمل دستاویز ہے جس کا مطالعہ ہر محب وطن شہری پر لازم ہے۔ ڈاکٹر توصیف احمد خان اور ڈاکٹر عرفان عزیز کی یہ تحقیق پاکستان کے لیے نہایت اہم، غیر معمولی اور جرات مندانہ ہے جس کے لیے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر راشد حمید نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی صحافت سے متعلق جلد ہی ایک اور بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے والے ہیں۔ میں توقع کرتا ہوں کہ اس موقع پر نہ صرف ڈاکٹر توصیف اور ڈاکٹر عرفان عزیز کو مدعو کیا جائے گا بلکہ کانفرنس کا ایک پورا سیشن ان موضوعات کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔
(بشکریہ: آوازہ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:ایک مزید بے فائدہ کالم
Next Article عاصمہ شیرازی کا کالم:لُٹ گئی شہر حوادث میں متاع الفاظ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے

جولائی 4, 2026

لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات

جولائی 4, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی

جولائی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی جولائی 3, 2026
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج جولائی 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.