Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»کوٹ لکھپت کا قیدی نمبر 4470۔۔عاصمہ شیرازی
ّعاصمہ شیرازی

کوٹ لکھپت کا قیدی نمبر 4470۔۔عاصمہ شیرازی

ایڈیٹرمارچ 12, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میاں صاحب نے بلاول سے ملاقات کے دوران میثاقِ جمہوریت میں توسیع کا عندیہ دیا ہے اور اب اس میں ‘سویلین بالادستی’ اور ‘ووٹ کو عزت دو’ جیسی ترامیم بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے
کوٹ لکھپت جیل کے ملاقات کے کمرے میں کم و بیش آٹھ افراد موجود تھے۔ شلوار قمیض میں ملبوس بیمار شخص پاکستان کا تین مرتبہ منتخب ہونے والا وزیرِ اعظم اور اُن کے سامنے دو بار منتخب ہونے والی مسلم اُمّہ کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم اور سابق صدر کا بیٹا اور دو بار منتخب وزیرِ اعظم کا نواسہ موجود تھا۔
نواز شریف غیر معمولی حالات میں غیر معمولی افراد سے مل رہے تھے۔ ماں کے ساتھ ایک جیل سے دوسری اور دوسری سے تیسری پھرنے والا یہ نوجوان ماضی کی پرچھائیاں ڈھونڈ رہا تھا۔
یہ وہی جیل ہے جہاں سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی مقید رہے۔ وقت بدل گیا اور حالات بھی لیکن ایک بار پھر ایک سابق وزیرِ اعظم اسی جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔
مکالمے کا آغاز ہوا تو بیمار اور تنہا نواز شریف نے ملاقاتیوں کے سامنے انہی نظریات کا اظہار کیا جو وہ جیل جانے سے پہلے کر رہے تھے۔
بلاول نے بھی ستر سالوں میں منتخب راہنماؤں کا مقدمہ لڑنا شروع کیا۔
یہ نوجوان ستر سالوں کی تاریخ بدلنے کا خواہش مند ہے لیکن میاں صاحب نے میثاقِ جمہوریت میں توسیع کا عندیہ دیتے ہوئے اس میں اضافی ترمیم کا مشورہ دے ڈالا۔
اب اس میں ’سویلین بالادستی‘ اور ’ووٹ کو عزت دو‘ جیسی ترامیم بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
آصفہ اور بختاور کو مشفقانہ پیار، زرداری صاحب کو سلام اور گلدستہ بھجوانے کا شکریہ ادا کرنے کا کہہ کر میاں صاحب آئندہ ملاقات کے خواہش مند اور جلد رہائی کے لئے دعا گو تھے۔۔۔ مگر یہ خواہش کب پوری ہو گی نواز شریف نہیں جانتے اور شاید بلاول بھی نہیں۔
اس ملاقات نے پنڈی اور اسلام آباد میں کافی ہلچل پیدا کی ہے۔
ایک طرف ایف اے ٹی ایف کی تلوار لٹک رہی ہے تو دوسری جانب معاشی بدحالی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ سرحدوں پر کیفیت اور پڑوسی کا جنگی ہیجان صورتحال کو غیر یقینی بنا چکا ہے۔
ایسے میں وزیراعظم کو آئندہ چند ماہ میں عسکری قیادت سے متعلق اہم فیصلے بھی کرنے ہیں۔ پنڈی کی کامیابی یہی ہو گی کہ اندرونی بحران جنم نہ لیں اور قومی یکجہتی بھی برقرار رہے۔
سیاست کے طالب علم اس بات پر متفکر ہیں کہ ایک جانب سندھ کا صوبائی بیانیہ اور دوسری جانب پنجاب میں سیاسی حزبِ اختلاف کا خلا۔۔۔ جہاں اکثریت نواز شریف کے حامی ووٹرز کی ہے۔۔۔ میں مخالف بیانیہ پنپ سکتا ہے۔
خیبر پختونخواہ میں پہلے ہی عوامی حمایت میں کوشاں واحد اپوزیشن پشتون تحفظ تحریک کی صورت موجود ہے۔ اور بلوچستان کے بارے میں اب میں کیا لکھوں۔۔۔ ایسے میں یک جماعتی نظام کی کوششیں اور خواہش خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
بلاول، نواز ملاقات حکومت ہی نہیں، ماڈل ٹاون کے لئے بھی پریشانی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔
ایوانوں میں بیٹھے نواز لیگ کے رہنماؤں کو پنجاب کے محاذ پر کارکنوں کو آج کے بعد جواب دینا ہو گا کہ وہ اپنے اسیر اور بیمار رہنما کے لئے متحرک کیوں نہ ہوئے یا یہ کہ مصالحانہ خاموشی کی وجوہات کیا ہیں؟
دراصل اسلام آباد کے بڑے گھر والوں کو بھی یہ سمجھنا ہو گا کہ طویل عرصے تک نواز شریف کا جیل میں رہنا یا ملک بدر ہو جانا خواہش تو ہو سکتا ہے لیکن اگلے ساڑھے چار سالوں میں کوئی سیاسی بھونچال نہ آئے ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔۔۔
اور نہ ہی اصل مقتدروں کا یہ شیوہ رہا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان جیل اور بھارتی ایجنٹ کی گم نام قبر: گونج/ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 20 مجرموں کو 18، 18 مرتبہ سزائے موت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.