Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 3, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • منٹو نے مجید امجد سے خود پر نظم لکھوا کر کیوں مسترد کی ؟ :کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل
  • زکریا یونیورسٹی : ڈاکٹر احسان ، ڈاکٹر شازیہ سکینڈل وزیر اعلی مریم نواز کے لیے ٹیسٹ کیس
  • شعریت اور تخلیقیت :مہدی لغاری کے ناول کو کیسے مختلف بناتی ہے ؟ ۔۔ڈاکٹر انوار احمد کا کتاب کالم
  • عشق آباد سے اشک آباد ۔۔ ایک چونکا دینے والا ناول : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا قبضہ، سینیٹر مشاق سمیت سیکڑوں افراد گرفتار
  • ہائیبرڈ نظام کی خوبیاں اور خامیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے میں تین پولیس اہلکار ہلاک، 150 زخمی آٹھ کی حالت نازک : وزیرِ اعظم انوار الحق
  • موسمیاتی تبدیلی اور ہم ۔۔آواز دوستو ، کوئی آواز دوستو : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • زکریا یونیورسٹی ہراسانی کیس خانگی جھگڑا نکلا : خاتون پروفیسر سے خفیہ شادی کر رکھی تھی : ڈاکٹر احسان ، طلاق ہو چکی ہے ، خاتون
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عاصمہ شیرازی کا کالم : چوہدری ریاست بمقابلہ ملک نظام!!!
تازہ ترین

عاصمہ شیرازی کا کالم : چوہدری ریاست بمقابلہ ملک نظام!!!

رضی الدین رضیجنوری 28, 202517 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
malik riaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انہونی وہ ہے جس کو ہونا ہے اور وہ بھی وقت اور حالات سے بے نیاز۔ زمانے کے انداز بدلے گئے ہیں یا حالات، وقت بدلا ہے یا اوقات، معاملہ الٹ گیا ہے یا معاملات، جو بھی ہے سب کچھ پہلے جیسا نہیں رہا۔ گذشتہ ہفتے کا پاکستان ذرا ’وکھری ٹائپ‘ کا رہا، چینلوں پر ملک ریاض پر لگی خودساختہ پابندی اٹھ گئی یا اٹھوا لی گئی۔کانوں میں میڈیا ٹائیکون کی آوازیں گونج رہی تھیں یا پھر ٹوں ٹوں کی آوازیں۔۔ یکایک منظر نامہ بدل گیا۔۔ یا خدا یہ ماجرا کیا ہے؟
پاکستان جیسے ملک میں جہاں آزادی اظہار ہمیشہ ایک بڑا مسئلہ رہا وہاں خود میڈیا ٹائیکونز نے پراپرٹی ٹائیکون کے نام لینے پر پابندی لگا رکھی تھی اور جس جس نے نام لیا اس اس کا نام میڈیا سے غائب کر دیا گیا۔
پاکستان کا ’آزاد‘ میڈیا، جج، جنرل اور سیاست دان، اس دربار میں آئے تو سب ہی ایک ہوئے۔ ملک ریاض پاکستان کے نظام کا نصاب ہیں۔ بلکہ اچھا تو یہ ہو کہ مریم نواز صاحبہ کو مطالعہ پاکستان کے نصاب کا حصہ بنانے کی بجائے ملک ریاض کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
پاکستان کے نوجوانوں کو جہاں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ملک ریاض نے چند دہائیوں میں کامیابی کا سفر کیسے طے کیا وہیں یہ پڑھانے کی ضرورت بھی ہے کہ کس طرح ایک شخص پورے نظام کا ’ضامن‘ بنا، کس طرح طاقت اس کے دروازے کی باندی بنی اور کیسے ریاست سے لے کر سیاست اور صحافت سے عدالت تک سب ملک ریاض کے ’سکے‘ سے بندھے نظر آئے۔وہ ایک شخص کیسے ریاست بنا اور ریاست سے زیادہ طاقتور ہوا اور اب ان کے سینے میں طوفان ہے اور راز جو ویڈیوز کی صورت موجود باہر آنے کو تیار ہیں۔
یہ ویڈیوز اگر منظر عام پر آ گئیں تو باکس آفس پر ہر فلم ہٹ ہو گی۔
بہرحال یہ ملک ریاض کا احسان ہے کہ نظام کو جس طرح انہوں نے ’ایکسپوز‘ کیا اس کے بدلے انہیں بے شمار تمغوں میں سے کوئی ایک تمغہ تو دیا جا سکتا ہے بلکہ تمغے کا نام تمغہ ریاض کے نام سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ ملک صاحب نے بھی اگر کسی سے وفا کی تو وہ خوش نصیب صرف عمران خان ہی تھے حالانکہ دعوی تو زرداری صاحب اور شریف برادران بھی کرتے ہیں۔ ان پر ملک صاحب کے اور ملک صاحب پر ان کے احسانات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اس کے باوجود اگر ملک ریاض کا کاروبار پاکستان میں خطرے میں پڑ چکا ہے اور انہوں نے زندگی میں پہلی مرتبہ ریاست سے لڑائی کا اتنا بڑا رسک لے لیا ہے تو اس میں یقیناً سمجھنے والوں کے لیے اشارے موجود ہیں۔
ملک ریاض نے عمران خان کے خلاف گواہی نہ دے کر ریاست سے لڑائی مول لی ہے اور ان کی یہ ’سرمایہ کاری‘ کسی ’ضمانت‘ کے بغیر کیسے ہوسکتی ہے؟ ملک ریاض کی ’نہ‘ میں کس کی ’ہاں‘ ہے یہ راز بھی سامنے آ ہی جائے گا۔ملک ریاض حسین کے خلاف کارروائی ریاست کی نبض بتا رہی ہے تو ملک ریاض کی نہ بھی کسی ’نبض شناس‘ کی ہی وجہ سے ہی ہو گی۔ریاست کے لیے بہت سے امتحان ہیں لیکن سب سے بڑا ملک ریاض ہی ثابت ہوں گے کیونکہ جگہ جگہ وہ سب فائلیں آڑے آئیں گی جن کو پہیے لگائے گئے تھے۔ دیکھتے ہیں چوہدری ریاست زیادہ مضبوط ہے یا ملکی نظام؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملک ریاض
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان ٹیسٹ سیریز برابر، ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیدی
Next Article کے پی کے میں جنگل کا قانون اور تھپڑ کھاتی پولیس : سید مجاہد علی کا تجزیہ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

صحافت پر اثر انداز ہوتا سوشل میڈیا اور ملک ریاض کی وطن واپسی کی خبریں : نصرت جاوید کا تجزیہ

جولائی 11, 2025

بحریہ ٹاؤن کی متعدد جائیدادیں سیل: ’ملک ریاض کے کِیے کی سزا عام آدمی کو نہ دی جائے‘

مارچ 17, 2025

ملک ریاض کو واپس لائیں گے ، میڈیا جرائم میں برابر کا شریک ہے :خواجہ آصف

جنوری 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • منٹو نے مجید امجد سے خود پر نظم لکھوا کر کیوں مسترد کی ؟ :کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اکتوبر 3, 2025
  • جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل اکتوبر 3, 2025
  • زکریا یونیورسٹی : ڈاکٹر احسان ، ڈاکٹر شازیہ سکینڈل وزیر اعلی مریم نواز کے لیے ٹیسٹ کیس اکتوبر 3, 2025
  • شعریت اور تخلیقیت :مہدی لغاری کے ناول کو کیسے مختلف بناتی ہے ؟ ۔۔ڈاکٹر انوار احمد کا کتاب کالم اکتوبر 3, 2025
  • عشق آباد سے اشک آباد ۔۔ ایک چونکا دینے والا ناول : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم اکتوبر 2, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.