Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»دولے شاہ کے چوہے : عاصمہ شیرازی کا کالم
ّعاصمہ شیرازی

دولے شاہ کے چوہے : عاصمہ شیرازی کا کالم

ایڈیٹراگست 28, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بچپن سے لے کر اب تک شاہ دولے کے ’چوہے‘ کہلائے جانے والے افراد میرے لیے قابل رحم بھی رہے ہیں اور قابل احترام بھی۔بچپن میں گاؤں کی گلیوں میں بھیک مانگنے کے لیے آنے والے ان مخصوص لوگوں سے مجھے خاص انسیت تھی۔ سبز چولا، گلے میں موجود بڑے بڑے منکڑے (پتھر) والے ہار، ایک خاص ہیئت کا سر اور پھر جب یہ مجہول مانگنے نکلتے تو حیدر حیدر کی صدائیں مجھے اپنی جانب کھینچتیں۔ جو موجود ہوتا بر توفیق میں ان کے حوالے کرتی، کبھی سر پر پیار لیتی اور کبھی دور سے ہاتھ جوڑ دیتی۔ہوش سنبھالا تو جستجو ہوئی کہ جانا جائے یہ مخصوص لوگ کہاں سے آتے ہیں اور ایسے کیوں ہوتے ہیں، پتہ چلا کہ گجرات میں ایک دربار ہے جہاں جن کی اولاد نہیں ہوتی وہ منت مانگتے ہیں اور مراد بر آنے پر اپنی پہلی اولاد لڑکا ہونے کی صورت وہاں چھوڑ آتے ہیں۔
وہاں سے جُڑی کئی کہانیاں ہیں مثلاً یہ کہ اُن کے سروں کو مخصوص شکل میں ڈھالنے کے لیے ان پر لوہے کے کنٹوپ چڑھا دیے جاتے ہیں جس سے ان کے دماغ آکسیجن کی کم دستیابی کے باعث چھوٹے رہ جاتے ہیں اور یہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتے ہیں، مگر یہ دولے شاہ کے چوہے بےضرر بھی ہیں اور معصوم بھی، دُعا بھی دیتے ہیں اور شفا بھی۔سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہونے کے باوجود دولے شاہ کے ’چوہے‘ کسی کا بُرا نہیں چاہتے، لب پہ شکوہ نہیں دُعا رکھتے ہیں، سزا سہتے ہوئے بھی جزا رکھتے ہیں، مریض ہیں مگر دوا رکھتے ہیں، بے آواز ہیں پر صدا رکھتے ہیں۔
آج مجھے دولے شاہ کے چوہے ہر سو نظر آ رہے ہیں مگر وہ جن کے دماغوں کے ساتھ ساتھ اُن کے دل بھی چھوٹے کر دیے گئے ہیں۔ پچھلی چند دہائیوں میں ہمارے معاشرے میں ایسے چوہے پیدا کیے گئے ہیں جو تعلیم یافتہ ہیں مگر علم یافتہ نہیں۔ بہترین درسگاہوں سے فارغ التحصیل ہیں مگر اُن کے ذہن ایک مخصوص سوچ کے حامل ہیں۔ سوچ سکتے ہیں سوچتے نہیں، بول سکتے ہیں، بولتے نہیں؟ لکھ سکتے ہیں مگر۔۔۔۔۔ صحت مند ہیں مگر معذور،آگاہ ہیں مگر بےشعور۔
یہ کیسے ہوا؟ کیوں کر ہوا؟ کب ہوا؟ محسوس تب ہوا جب عقیدے کے نام پر فرقہ واریت، مذہب کے نام پر انتہاپسندی، ایمان کے نام پر نفاق، اسلام کے نام پر کفر کے فتوے، افکار کے نام پر نفرت اور اتحاد کے نام پر تقسیم سامنے دکھائی دینے لگی۔یہ سب ہوا نہیں کیا گیا ہے تاکہ حق حکمرانی قائم رہے اور اب تو احتساب کے نام پر الزام اور ثبوت کی جگہ اشتہار لگائے جاتے ہیں۔جن سروں پر چند دہائیاں پہلے کنٹوپ چڑھائے گئے تھے وہ سب دماغ تیار ہو چکے ہیں، بے آواز معاشرہ بنایا جا رہا ہے، غوں غاں کی آوازوں کو بولی اور ادھ کھلی آنکھوں سے دکھنے والے ہیولوں کو تصور کرنے کو ترغیب دی جا رہی ہے۔یقین مانیے سب بدل گیا ہے۔ اب شاہ دولے کے نہیں بلکہ مفادات کے چوہے ہر جگہ موجود ہیں۔ یہ مفادات کے چوہے قابل ہمدردی ہیں کیونکہ یہ بس ہونے کے باوجود بےبس ہیں۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستانی سیاحوں سے خوف
Next Article ملتان مرا رومان : یادیں (32 ) ۔۔ رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے

جون 15, 2026

آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

جون 15, 2026

امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف

جون 15, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.