Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم: کہانی بڑے گھر کی
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم: کہانی بڑے گھر کی

ایڈیٹراکتوبر 19, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

طاقت کے کھیل میں لڑائی کے اُصول طے کیے جاتے ہیں۔ دیکھا جاتا ہے کہ کس وقت پر کس رِنگ میں کون سے پہلوان اُتارنے ہیں، کیسی ٹیم کھلانی ہے اور جیتنے کے لیے کیا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ اچھے کپتان ساری توقعات کسی ایک کھلاڑی سے نہیں لگاتے بلکہ ہر ایک کا بیک اپ ضرور رکھتے ہیں۔
بُرا ہو ستاروں کی چال کا، نہ عطارد زوال پذیر ہوتا، نہ ہی زُحل اپنے خانے سے نکل کھڑا ہوتا، نہ سُورج اپنی جگہ بدلتا اور نہ ہی چاند نمودار ہوتا۔ بس سُورج کی جگہ بدلنے کی دیر تھی کہ اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے اور انھی گھڑیوں میں زوال کا وقت حاوی ہوا اور اب سُورج پھر بڑے گھر میں ہے۔
سیاست اور کھیل میں بس یہی فرق ہے کہ سیاست میں ہر ستارے کو اپنے آنگن میں اُتارنے کی کوشش کی جاتی ہے اور زوال کے وقت صبر جبکہ عروج کے لیے تگ و دو کی جاتی ہے۔
موجودہ ’پراجیکٹ تبدیلی‘ کے لیے ہر جتن کیا گیا۔ بڑے گھر نے سارے انڈے ایک ٹوکری میں ڈال لیے تو چھوٹے گھر نے بھی سارا جُوا ایک ہی شخصیت پر لگا دیا۔ نتیجہ یہ کہ دونوں اس وقت دل گرفتہ ہیں اور جنتری سے نئے منتر نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
گذشتہ دو ہفتوں سے وطن عزیز میں جاری ’سمری اننگ‘ کا نتیجہ جو بھی نکلے ایک بات تو طے ہے کہ ہاتھوں سے کبوتر نکالتے نکالتے طوطے اُڑائے جا چُکے ہیں۔ اب ایک طرف کمانیں تبدیل ہو رہی ہیں تو دوسری جانب الوداعی ملاقاتیں۔۔۔ یہ تو طے ہے کہ ادارہ کبھی اپنے ’باس‘ کو بائے پاس نہیں کرتا اور نہ ہی فیصلے واپس لیے جاتے ہیں۔ پہلے کبھی ہوا نہیں اور اب بھی ایسا سوچا نہیں جا سکتا۔
ہونی کو کون ٹال سکتا ہے کچھ ادارے کے پاس تقرریوں کے لیے وقت کی قلت اور کچھ بگڑی ہوئی چیزوں کو درست کرنے کا احساس، دن بہ دن بگڑتی معیشت اور آنے والے دنوں میں مزید اہم تعیناتیاں۔۔۔
سیاسی جماعتیں ہوں یا عدالتی معاملات وقت آ گیا ہے کہ بگاڑ کو سُدھار کی جانب لے جایا جائے۔ ادارے کے لیے اہم یہی تھا کہ وقت اور حالات کے پیش نظر فیصلے کیے جائیں مگر یہ خیال نہ تھا کہ فیصلے پر فیصلہ بھی سُنایا جائے گا؟ یہ دھچکا بہرحال لگ چُکا ہے، اب اس دھچکے کے بعد کیا ہو گا یہ وہ سوال ہے جو اسلام آباد میں ہر جگہ پوچھا جا رہا ہے۔
گذشتہ چند دنوں کی دھول اب تک نہیں بیٹھی۔ سوال یہ ہے کہ اب آگے کیا؟ مملکت کے معاملات کیسے چلائے جائیں؟ معیشت اور سیاست بند گلی میں کھڑی ہے، حکومت غیر مقبول اور عوام مضطرب۔ اس سے قبل کہ غیر یقینی صورت حال حالات کو ہی قابو میں کر لے، اب کرنا کیا ہے؟
سچ تو یہ ہے کہ ایک طرف ایف اے ٹی ایف کی تلوار اور دوسری جانب دُنیا بد اعتماد، آئی ایم ایف کا شکنجہ بھی پاکستان کے گرد کسا جا چُکا ہے۔ کیا ان حالات میں کوئی سیاسی جماعت ملک سنبھالنے کو تیار ہو گی؟
کیا وقت آ گیا ہے کہ فوج کا منظم ادارہ بنگلہ دیش کی طرح سب سیاسی جماعتوں کو بٹھائے اور قومی ڈائیلاگ کا آغاز کرے؟ صاف شفاف انتخابات کرائے اور ملک سیاستدانوں کے حوالے کر کے اپنا بُنیادی کردار ادا کرے؟
یہ سب سوال مشکل ہیں لیکن ناممکن نہیں۔ آج بھی میثاق معیشت پر بات ہو سکتی ہے۔ حزب اختلاف کی سنجیدہ سیاسی جماعتیں ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن کو اختیار کریں یا قلیل المدتی حکومت بنائیں، یہ طے ہے کہ کوئی ایک جماعت حکومت نہیں چلا پائے گی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی تحریک انصاف کو سیاسی شہادت دیے بغیر تبدیلی کیسے لا سکتی ہیں اور نظام گرنے سے کیسے بچا سکتیں ہیں۔ یہ دونوں بڑی جماعتوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ لیکن اس سب کے لیے اپوزیشن کو جلد ایک صفحے پر آنا ہو گا۔
اب کالے بکرے سرِ دار چڑھیں یا کبوتروں کا خون بہایا جائے، پُتلیاں لٹکائی جائیں یا سوئیاں چبھوئی جائیں، معیشت یوں سنبھلنے والی نہیں جبکہ معیشت کے تقاضے تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اب تبدیلی کے اس چرخے میں کون کون آئے گا؟ سیاسی چال ستاروں کے حال سے زیادہ اہم ہے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد پنجاب میں 2013 کے قانون کے تحت بلدیاتی حکومتیں بحال
Next Article کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 5, 2026

پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 5, 2026

آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے

جولائی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 5, 2026
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.