Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»گلگت: ضلع غذر میں گاڑی گہری کھائی میں گرگئی، ایک شخص جاں بحق، 14 افراد زخمی
اہم خبریں

گلگت: ضلع غذر میں گاڑی گہری کھائی میں گرگئی، ایک شخص جاں بحق، 14 افراد زخمی

ایڈیٹرجولائی 21, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گلگت بلتستان: ضلع غذر میں گاڑی حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور دیگر 14 زخمی ہوگئے۔
ریسکیور 1122 اور سیفٹی افسر غذر راجا اجمل نذیر نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے ایک گلگت ہسپتال جبکہ دو زخمیوں کو گوپس ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
سیفٹی افسر کا کہنا تھا کہ تین زخمیوں کو غذر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں مجموعی طور پر 15 افراد سوار تھے جبکہ امدادی ٹیموں کو جائے حادثے کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔
راجا اجمل نذیر نے کہا کہ علاقے میں ٹیلی مواصلاتی نظام نہ ہونے سے مکمل اور فوری معلومات نہیں مل رہی ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں قراقرم ہائی وے کے قریب تھیلچی کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہوئی تھی جہاں 6 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔
اسی طرح گزشتہ ہفتے ہی گلگت جانے والی گاڑی خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گہری کھائی میں گر گئی تھی اور اس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں مانسہرہ کی انتظامیہ نے مون سون بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے درمیان لوگوں کو سفر کرنے کی ممانعت کی تھی۔
گزشتہ ماہ 13 جون کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹر مزمل حسن اپنے والدین سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور ان کی ہمشیرہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر شیر باز نے بتایا تھا کہ حادثہ شاہراہ بلتستان میں شنگوس کے مقام پر پیش آیا جہاں ان کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے نالے میں جاگری، گاڑی میں سوار وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹر مزمل حسن ایڈووکیٹ، ان کے والد اور والدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
اس سے قبل 7 فروری کو خیبرپختونخوا کے علاقے شتیال میں مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے تھے، مسافر بس گلگت بلتستان سے راولپندی جا رہی تھی۔
ایس ایس پی شیر خان نے بتایا تھا کہ مسافر بس اور کار ٹکرانے کے بعد کھائی میں جاگری، جاں بحق ہونے والوں میں سے 16 افراد بس میں سوار تھے اور 5 افراد کار میں موجود تھے جبکہ دیگر 12 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

# accident #chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI #razi ud din razi gilgit imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان ایران ایک مسافر جاں بحق ایک مسافر جاں بحق اور دیگر 14 زخمی غذر گاڑی حادثے کا شکار گلگت بلتستان گہری کھائی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد:زراعت اور کنسٹرکشن پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائےگا، وزیر خزانہ
Next Article پی سی بی میں بڑی تبدیلیاں، اہم افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ

مئی 28, 2026

جوہری صلاحیت کا حامل ایران عالمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 13, 2026

کیا ایرانی پاسداران ، اسرائیلی مشن کی تکمیل میں معاونت کررہے ہیں؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.