اسلام آباد : یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا سبب بننے والا لاڈلا افسر ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی افضال احمد کی اپنی تقرری خلاف ضابط اور مشکوک تھی، موصوف کو اس وقت کے اسپیکر یوسف رضا گیلانی نے براہ راست بغیر ٹیسٹ انٹرویو اور کسی قسم کی تشہیر کے بغیر ایک پرچی کے ذریعے اسمبلی میں سٹاف آفیسر تعینات کیا بعد ازاں انہیں سکیشن آفیسر میں تبدیل کردیا گیا ۔
دستاویزی ثبوت کے مطابق سابق اسپیکر سردار ایاز صادق اسلام آباد ہائیکورٹ میں متعلقہ آفیسر کے خلاف دائر ہونیوالی پیٹیشن میں جواب بھی جمع کروا چکے ہیں جس کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی افضال احمد کو کسی بھی قواعد و ضوابط کے برعکس تعینات کیا گیا ہے ۔ یاد رہے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے وقت عدالت نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ہدایت جاری کی تھی کہ ہر ایک کیس کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔
دوسری طرف افضال احمد نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم پچانوے میں ہم اسمبلی میں آئے ، سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا کہ اسپیکر کیس ٹوکیس دیکھے جس کے بعد اس وقت کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ہمیں پروموشن دی، جب سب نیوز نے ان سے پوچھا کہ آپکی تقرری کے وقت قواعد و ضوابط پورے کیے گئے تو ایڈیشنل سیکرٹری نے جواب نہیں دیا
( بشکریہ : سب نیوز )
فیس بک کمینٹ