Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»افغانستان: لڑکیوں کے اسکولز کھلنے کے چند گھنٹے بعد ہی بند کرنے کا حکم
اہم خبریں

افغانستان: لڑکیوں کے اسکولز کھلنے کے چند گھنٹے بعد ہی بند کرنے کا حکم

ایڈیٹرمارچ 23, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
افغانستان میں ایک عہدیدار نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھلنے کے چند گھنٹے بعد ہی دوبارہ بند کرنے کا حکم جاری ہونے کی تصدیق کی ہے جس سے طالبان حکومت کی پالیسیوں سے متعلق ابہام پیدا ہوگیا ہے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے لڑکیوں کو واپس گھر بھیجے جانے کی تصدیق کے سوال پر طالبان ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے تصدیق کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’ہاں یہ سچ ہے‘۔
انہوں نے اس حکم کی فوری طور پر وضاحت نہیں کی، جبکہ وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد ریان نے کہا کہ ہمیں اس پر تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
اے ایف پی کی ایک ٹیم دارالحکومت کابل کے زرغونا ہائی سکول میں فلم بندی کر رہی تھی جب ایک ٹیچر کلاس میں داخل ہوئیں اور کلاس ختم ہونے کا اعلان کیا۔
گزشتہ سال اگست میں طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسکول آنے والی طالبات نے آنسوؤں کے ساتھ اپنے بستے سمیٹے اور واپس لوٹ گئیں۔
کابل مین موجود اومرا خان گرلز اسکول کی ٹیچر پلوشہ نے کہا کہ ’میں نے اپنے طلبہ کو روتے ہوئے اور کلاس چھوڑنے سے گریزاں دیکھا، اپنے شاگردوں کو روتے ہوئے دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے‘۔
لڑکیوں کے ہائی اسکولز پر مہینوں سےعائد پابندیوں کے بعد وزارت تعلیم نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ بدھ کو (آج) ملک بھر میں لڑکیوں سمیت تمام طلبہ کے لیے اسکول کھل جائیں گے۔
گزشتہ روز شام کو وزارت تعلیم کے ترجمان نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں تمام طلبہ کو کلاس میں واپس آنے پر مبارکباد دی۔
تاہم ایک سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نیوز کے مطابق آج وزارت تعلیم کے ایک نوٹس میں کہا گیا کہ لڑکیوں کے اسکول اس وقت تک بند رہیں گے جب تک کہ اسلامی قانون اور افغان ثقافت کے مطابق کوئی منصوبہ تیار نہیں کرلیا جاتا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ’ہم تمام گرلز ہائی اسکولز سمیت ان اسکولز کو اگلے حکم تک بند رکھنے کا حکم دیتے ہیں جن میں چھٹی جماعت سے اوپر کی طالبات زیرتعلیم ہیں‘۔
وزارت تعلیم کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرنے کے لیے کالز اور پیغامات کا جواب نہیں دیا، طالبان انتظامیہ کے ذرائع نے رائٹرز کو بغیر کوئی تفصیل بتائے اس بات کی تصدیق کی کہ کابل میں لڑکیوں کے سکول فی الحال بند کیے جارہے ہیں۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ ڈیبورا لیونس نے اسکولز کی بندش کی اطلاعات کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر یہ سچ ہے تو اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟
افغانستان میں امریکی مشن کے سربراہ ایان میک کیری، جو اس وقت قطر میں مقیم ہیں، نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ ان اطلاعات سے بہت پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن ہے اور طالبان کی بہت سی یقین دہانیوں اور بیانات کے متضاد ہے۔
گزشتہ سال اگست جب افغانستان میں طالبان نے اقتدارسنبھالا اس وقت اسکولز کورونا کے سبب بند تھے، 2 ماہ بعد صرف لڑکوں اور کم عمر لڑکیوں کی کلاسز دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی۔
یہ خدشہ موجود تھا کہ طالبان لڑکیوں کے لیے رسمی تعلیم کے سلسلے کو مکمل معطل کر دیں گے جیسا کہ انھوں نے 1996 سے 2001 تک اپنے پہلے دور اقتدار کے دوران کیا تھا۔
عالمی براداری نے افغانستان کی نئی حکومت تسلیم کرنے اور امدداد کے لیے تعلیم کے حق کو اہم شرط قرار دیا ہے، کئی ممالک اور تنظیموں کی جانب سے افغانستان میں اساتذہ کو تنخواہ دینے کی پیشکش بھی کی جارہی ہے۔
آج لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ دوبارہ بحال ہونے پر خصوصی نظر رکھی جارہی تھی، جبکہ رپورٹس کے مطابق طالبان کے روحانی مرکز قندھار سمیت ملک کے کچھ دیگر حصوں میں کلاسز اگلے ماہ شروع ہوں گی۔
لیکن دارحکومت کابل اور ہیرات اور پنجشیر میں کئی اسکولز عارضی طور پر ضرور کھل گئے ہیں۔
ہرات میں گوہرشاد بیگم ہائی اسکول کی پرنسپل لطیفہ ہمدرد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’وہ تمام طلبہ جنہیں ہم آج دیکھ رہے ہیں بہت خوش ہیں، اور وہ کھلی آنکھوں کے ساتھ یہاں موجود ہیں‘۔
تاہم طالبان نے خواتین پر بہت سی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، ان پر بہت سی سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند کیے جاچکے ہیں، ان کے لباس پر بھی پابندیاں عائد ہیں اور انہیں اپنے شہروں سے باہر اکیلے سفر کرنے سے روکا جارہا ہے۔
اس صورتحال میں اگر اسکولز مکمل طور پر دوبارہ کھل بھی جاتے ہیں تب بھی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے واپسی میں رکاوٹیں باقی رہیں گی، بہت سے خاندان طالبان کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں اور اپنی بیٹیوں کو باہر جانے کی اجازت دینے سے گریزاں ہیں، جب کہ کئی لوگوں کو لڑکیوں کی تعلیم کا کوئی مقصد نظر نہیں آتا۔
قندھار میں اسکول چھوڑنے کا فیصلہ کرنے والی 20 سالہ حیلا حیا کا کہنا ہے کہ جن لڑکیوں نے تعلیم مکمل کرلی ہے وہ اب گھر بیٹھی ہیں اور ان کا مستقبل غیریقینی ہے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)
فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجسٹس فائز کا منحرف ارکان سے متعلق صدارتی ریفرنس کے بینچ پر تحفظات کا اظہار
Next Article علی شاذف کی ایک پرانی تحریر : سرمایہ داری نظام اور شاعری کی ناقدری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.