کابل : پاکستان کی سرحد کے قریب مشرقی افغانستان میں آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق 115 سے زائد زخمیوں کو ننگرہار اور کنڑ صوبوں کے ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق، اتوار کی شب 11 بج کر 47 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق پیر 12بج کر 17 منٹ) پر مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلے کی گہرائی محض آٹھ کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد سے اب تک کم از کم تین آفٹر شاکس آچکے ہیں جن کی شدت 4.5 اور 5.2 کے درمیان تھی۔
یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ اس کے اندازوں کے مطابق، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، مری، پشاور، ایبٹ آباد، اٹک سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں محسوس کیے گئے۔
فیس بک کمینٹ