Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : اخوت یونیورسٹی کی انفرادیت
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : اخوت یونیورسٹی کی انفرادیت

ایڈیٹراپریل 8, 202412 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہار کی خوبصورت شام نہر کنارے قائم اخوت یونیورسٹی قصور کے وسیع احاطے میں درو دیوار سے نکلتی خیر کی خوشبو پورے ماحول کو معطر کئے جارہی تھی ۔ ایک پرشکوہ عمارت کا دیدار اور اس میں موجودگی کے احساس نے دل و جاں کو جس شادمانی سے ہمکنار کیا اس کا بیان لفظوں میں نہیں ڈھل سکتا، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسمعیل اس محفل کے مہمانِ خاص تھے، اطہر اسمعیل کی ملازمت کے شروع دنوں میں کسی محفل میں ملاقات ہوئی اور شفقت و محبت کا روپ دھار گئی، کوئی گہری جان پہچان تھی نہ ان کے کارناموں کی جانکاری، مگر شاید اندر موجود خیر کی کرنیں اچھے انسان کا تعارف ہوا کرتی ہیں ، آج وقت نے ثابت کیا کہ اطہر اسمعیل ایک دبنگ اور مہربان افسر ہے، جو پوری نیک نیتی اور طاقت و تدبر سے قانون کی حکمرانی اور سماج میں انسانی قدروں کی سربلندی کے لئے پورے عزم سے کوشاں ہے ، اچھے لوگوں سے ملنا اور انھیں دیکھنا بھی سعادت ہوتی ہے، جب میں اس سجے سجائے احاطے میں داخل ہوئی تو صوفے پر ڈاکٹر عثمان انور آئی جی پنجاب فون پر ہدایات دینے میں مصروف تھے جبکہ اخوت کے کارندے کام کاج میں مصروف تھے پتہ چلا وہ اخوت سے خاص جڑت رکھنے اور اپنے لائق افسر کو خوش آمدید کہنے کے لئے خاص طور پر تشریف لائے تھے ، فطرتا اچھے انسانوں کی یہی خوبی ہوتی ہے۔
پروگرام کا سب سے جاندار پہلو ڈاکٹر امجد ثاقب کی نپی تُلی، محبت کی تسبیح میں پروئی تقریر تھی جس پر بھرپور تاثر چھوڑتی نظم کا گمان ہوتا تھا کہ ایک لفظ کم زیادہ نہیں،ہم روزانہ مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے گفتار کے غازیوں سے سیرت النبی، ریاست مدینہ اور مواخات کی پیروی کرنے کے لیکچر سنتے ہیں جو کبھی تقریر سے آگے نہیں بڑھتے، ڈاکٹر امجد ثاقب وہ انسان ہے جس کی مواخات مدینہ کی تشریح کرتی تقریر کو ارد گرد موجود عملی منصوبوں کی گواہی میسر تھی، وہ جس آیت، حدیث یا قول کا حوالہ دیتے اُس پر عمل کا ٹھوس شکل میں موجود ثبوت بھی پیش کرتے، صدیوں پہلے قائم ہونے والی قرطبہ یونیورسٹی، ایک آفاقی نوعیت کی یونیورسٹی تھی، آج کی ہارورڈ، کیمبرج اور آکسفورڈ یونیورسٹیاں اس کے اندر موجود تھیں، پوری دنیا سے مختلف قومیتوں کے طالبعلم یہاں آتے تھے اور وسیع سوچ کی حامل فضا کا حصہ بنتے تھے ۔ان سنہری اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر امجد ثاقب کی جاگتی آنکھوں نے اخوت یونیورسٹی کا خواب دیکھا اور پھر زمین پر نقشہ پھیلا کر خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والوں کو آواز دی، اینٹیں، بجری، سیمنٹ جمع ہوتا رہا اور اسلامی تہذیب و تمدن کے رنگوں والی پر شکوہ عمارت کھڑی ہو گئی، اس میں بنائی جانے والی مسجد بھی قرطبہ مسجد سے مماثلت رکھتی ہے ، پاکستان کے 80اضلاح سے طالبعلم اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، آغاز آٹھویں جماعت سے کیا جاتا ہے، دس سالہ قرض حسنہ کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے والوں کے تابناک چہروں اور روشن آنکھوں میں معاشرے کوتبدیل کرنے کا عزم جگمگا رہا تھا کہ ان طالبعلموں کو ڈگری کے ساتھ خدمت خلق کی ذمہ داری بھی سونپی جاتی ہے ۔یہ افطار قصور کے صاحب استعداد لوگوں کی توجہ پر دستک کیلئے رکھی گئی تھی۔لاہور چیمبر آف کامرس، پنجاب پولیس کے دس دس لاکھ کے علاوہ قصور کے صاحب دل لوگوں نے اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالا مگر بڑے صنعت کار،صاحب ثروت اور سیاستدان غائب تھے۔
کسی بھی معاشرے میں اچھے برے لوگ موجود ہوتے ہیں، قصور وہ شہر ہے جہاں ظاہر پرستوں نے آفاقی سوچ کے علمبردار صوفی شاعر بلھے شاہ کو شہر بدر کیا، جنازہ پڑھانے سے انکار کیا، اس منفی گروہ کے کچھ عناصر آج بھی شر انگیز کارروائیوں میں مصروف ہیں۔مگر بلھے شاہ کا پلڑا بھاری ہے کیونکہ اکثریت اسے مانتی ہے،وہ آج بھی زندہ ہے اور اپنے کلام کے ذریعے انسانیت کی سربلندی اور حق کی حکمرانی کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔
اہل قصور کو کفارے کا موقع ملا ہے انھیں بڑھ چڑھ کر اخوت یونیورسٹی کی امداد کرنی چاہیے اور دنیا کے سامنے اپنی نئی پہچان رکھنی چاہیے ۔دو انتہاؤں کے درمیان ایثار اور محبت کا پُل ضروری ہے ورنہ معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں، آج آدھا پاکستان آدھے پاکستان سے مواخات کرے تو کس قدر جلد ملک خوشحال ہو سکتا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ’ ضرورت سے زائد بانٹ دیا جائے ‘ سے ڈاکٹر امجد ثاقب نے ایک ادارہ بنا کر دے دیا ہے اب اہل قصور کو اس کے اخراجات اپنے ذمے لے لینے چاہئیں تاکہ ڈاکٹر امجد ثاقب کسی اور شہر میں یہ منصوبہ شرو ع کرسکیں۔
(بشکریہ:جنگ نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh بُلھے شاہ پنجاب پولیس چیمبر آف کامرس ڈاکٹر امجد ثاقب کیمبرج اور آکسفورڈ یونیورسٹیاں ملک خوشحال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخضدار میں دھماکہ: دو افراد ہلاک پانچ زخمی
Next Article ڈاکٹر فاروق عادل کا تجزیہ : حافظ نعیم، کیا یہ جماعت کی باز یافت ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق جون 11, 2026
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 11, 2026
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت جون 10, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم جون 10, 2026
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم جون 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.