Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • امریکا اورایران کے درمیان سوئس مذاکرات ملتوی
  • امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت یا "دستاویزِ شکست” :نصرت جاوید کا کالم
  • کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»نیب زدہ علیم خان کی کابینہ میں شمولیت : تحقیقات کس حد تک متاثر ہوں گی ؟ ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ
ارشد چوہدری

نیب زدہ علیم خان کی کابینہ میں شمولیت : تحقیقات کس حد تک متاثر ہوں گی ؟ ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ

ایڈیٹراپریل 15, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aleem khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے آٹا اور چینی بحران پر انکوائری رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد حکومت نے اس رپورٹ پر مزید تحقیقات کے لیے 24 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی ہے، لیکن اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی امید نہیں۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کی جانب سے تیار کردہ انکوائری رپورٹ میں آٹا اور چینی بحران میں ملوث جن اہم شخصیات کے نام شامل ہیں، ان میں جہانگیر ترین، خسرو بختیار، سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اور دیگر کے نام بتائے گئے تھے۔
چند روز قبل جب یہ انکوائری رپورٹ منظر عام پر آئی تو وفاقی کابینہ میں ردوبدل تو ضرور ہوا لیکن کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ سمیع اللہ چوہدری سمیت محکمہ خوراک پنجاب کے دو افسران خود اپنے عہدوں سے دستبردار ہو گئے اور ساتھ ہی عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب میں صوبائی وزیر خوراک کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ جہانگیر ترین کے خلاف بھی کوئی کارروائی سامنے نہ آسکی۔
ان حالات میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ نیب مقدمات کا سامنا کرنے والے علیم خان کو دوبارہ صوبائی وزیر خوراک کا عہدہ دینے سے تحقیقات پر فرق پڑے گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس رپورٹ پر ذمہ داروں کا تعین کرکے 24 اپریل کو ملوث شخصیات کے خلاف کارروائی ہوگی۔
تاہم مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڈ نے حکومتی احتساب کے دعوؤں کو ‘سیاسی چال’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ آٹے اور چینی کا بحران وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پالیسیوں کی منظوری سے پیش آیا تو ذمہ داروں کو کون پکڑے گا؟ اپوزیشن رہنماؤں کو تو الزام لگنے کے ساتھ ہی گرفتار کر کے جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے۔’
انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑنے کہا کہ ‘وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں وفاقی سیکرٹری نے آگاہ بھی کیا کہ چینی برآمد نہیں ہوسکتی لیکن وزیر اعظم نے پھر بھی اس کی برآمد کی اجازت دے دی۔ ان اجلاسوں میں جہانگیر ترین بھی موجود رہے۔’ان کا مزید کہنا تھا: ‘اسی طرح پنجاب کے وزیر اعلیٰ اس لیے ذمہ دار ہیں کیونکہ سبسڈی کی منظوری انہوں نے کابینہ کی مشاورت کے بغیر ہی دے دی۔’
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ‘جس طرح جہانگیر ترین میڈیا پر بیانات دے رہے ہیں اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ دوسرا یہ کہ فرانزک آڈٹ کے کیا ٹی او آرز بنائے گئے کسی کو نہیں معلوم۔ اگر رپورٹ لیک نہ ہوتی تو کسی کو پتہ بھی نہیں چلنا تھا۔ ڈالرز کا ریٹ زیادہ ہونے اور سبسڈی ملنے پر چینی برآمد کرنے والوں نے کئی گنا پیسہ بنایا اور ملک میں بحران پیدا کردیا گیا۔’
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح معاملے کو لٹکانے کے لیے حیلے بہانے کیے جا رہے ہیں، انہیں یقین نہیں کہ کسی ذمہ دارکے خلاف کارروائی ہوگی۔ ‘جہانگیر ترین کے خلاف اداروں نے تو کیا کارروائی کرنی ہے، پارٹی نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔’
انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے اور آڈیٹر جنرل کی جانب سے تحقیقات تو ہو رہی ہیں لیکن اس پر یقین نہیں کیا جاسکتا۔علیم خان کے وزیر خوراک بننے سے تحقیقات پر کوئی اثر پڑنے کے حوالے سے سوال پر عطا اللہ تارڑ نے جواب دیا کہ ‘گندم کی خریداری میں بدنظمی سامنے آچکی ہے۔ محکمہ خوراک کا ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس موجود ہے۔ پہلی رپورٹ سے پتہ چل گیا کہ وزیر اعلیٰ ذمہ دار ہیں لیکن ملبہ ایک صوبائی وزیر اور دو افسروں پر ڈال دیا گیا جبکہ پہلےصوبہ بھر میں 90 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کے تبادلے کس نے کیے؟ یہ سب حکمت عملی کے تحت آٹے کا بحران پیدا کیا گیا، جس سے کئی حکمران شخصیات نے پیسہ کمایا اور اب علیم خان کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے۔’
حکومتی موقف
آٹے اور چینی کے بحران سے متعلق موقف لینے کے لیے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے فی الحال کوئی موقف یا انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔دوسری جانب حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید کہتی ہیں کہ وزیر کوئی بھی ہو، اس بحران کی رپورٹ میں ذمہ داروں کے تعین پر سخت کارروائی ہوگی اور مثالی احتساب دیکھ کر دنیا حیران ہوجائے گی۔جب مسرت جمشید چیمہ سے پوچھا گیا کہ اس بحران کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کس حد تک ممکن ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ‘ایف آئی اے کی رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی ضرور ہوگی اور اس سارے عمل کی نگرانی وزیر اعظم عمران خان خود کر رہے ہیں۔’
انہوں نے کہا کہ ‘فرانزک آڈٹ رپورٹ اور ذمہ داروں کے تعین پر جو کارروائی ہوگی اسے دیکھ کر دنیا حیران رہ جائے گی۔ پی ٹی آئی حکومت بلا امتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے اور 24 اپریل کو وزیر اعظم اپنے وعدے کے مطابق کارروائی کا حکم دیں گے۔’
مسرت جمشید نے مزید کہا کہ ‘اس ملک کے ادارے، اپوزیشن اور میڈیا حکومتی کارروائی سے مطمئن ہوں گے۔ کوئی بھی ان تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا، جن پر الزامات ہیں وہ بھی اس بارے میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتے۔’

( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آٹا چینی جہانگیر ترین عبدالعلیم خان نیب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکپڑے ،لکڑی کی مارکیٹیں بند ، درزی ، بڑھئی کو کام کی اجازت : بزدار حکومت کا ”سمارٹ“ لاک ڈاؤن
Next Article وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتان اور کورونا کا فضائی معائنہ ۔۔ شوکت اشفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حکومت نے نیب ترمیمی بل 2024 واپس لے لیا

مارچ 4, 2025

’مفرور‘ ملک ریاض کے دبئی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری منی لانڈرنگ ہوگی: نیب کی تنبیہ

جنوری 21, 2025

کک بیکس اسکینڈل: نیب نے پرویز الٰہی و دیگر سے بڑی ریکوری کرکے رقم حکومت کے حوالے کردی

اکتوبر 9, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 21, 2026
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی جون 20, 2026
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ جون 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.