Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتان اور کورونا کا فضائی معائنہ ۔۔ شوکت اشفاق
تجزیے

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتان اور کورونا کا فضائی معائنہ ۔۔ شوکت اشفاق

ایڈیٹراپریل 16, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
usman-buzdar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک طرف تو پوری دنیا کرونا وائرس کے ہاتھوں بند ہو چکی ہے کاروبار زندگی معطل ہے حکومت عوام کے ساتھ ساتھ ان اداروں کی مالی اعانت میں مصروف ہیں جو انتہائی ناگزیر ہیں مگر دوسری طرف اسی عالمی وباءکو سیاست اور معیشت کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے اب آنے والوں وقتوں میں کون جیت پائے گا اس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا کیونکہ اس کا شور اتنا ہے کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی ہے ٹھیک اسی طرح پاکستان میں بھی ایک طرف تو دن بدن وائرس کے متاثرین میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف نئے اور کچھ پرانے مالیاتی سکینڈل منظر عام پر آ رہے ہیں چینی اور آٹے کا گمبھیر مسئلہ اس سلسلہ کی کڑی ہے کہ ایک واضع زرعی ملک اور سال بھر کی ضرورت سے زیادہ گندم ہونے کے باوجود آٹا نہ صرف غائب ہو جاتا ہے اور دوسری قیمت پر مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہوتا ہے اسی طرح چینی کے ذخائر ہونے کے باوجود 53سے 78روپے فی کلو جا پہنچی ہے اور اس دوران 11لاکھ ٹن ایکسپورٹ کر دی جاتی ہے اور اس پر ری بیٹ بھی لے لی جاتی ہے اس کے پیچھے کون کون سے کاروباری ٹائیگون ہیں ایف آئی اے نے تمام تحقیقاتی رپورٹ میں لکھ دیا ہے لیکن کیا ہوا کہ گندم کے ہیر پھیر میں صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کو بتایا گیا ہے چینی کی رام کہانی میں ابھی تک مزید پیش رفت نہیں ہو سکی توقع کی جا سکتی ہے کہ وفاقی حکومت اس پر سنجیدہ قدم اٹھائے گی کیونکہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ جنوبی پنجاب جو کپاس کی کاشت کیلئے بہترین علاقہ ہے اوریہاں کچھ علاقوں میں مصر کی کپاس کے برابر یا اس سے بھی اچھی پیداوار ہوتی تھی اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی تھی کیوں اس کی حوصلہ شکنی کی گئی ماضی کی کن حکومتوں نے ان علاقوں میں نہ صرف نئی شوگر ملز لگانے کی اجازت کا پرمٹ جاری کیا بلکہ کچھ کیسوں میں جنوبی پنجاب کے باہر قائم ملوں کے سب یونٹ لگانے کی اجازت بھی دی حالانکہ ماہرین زراعت کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ گنا کپاس یا کسی اور فصل کے مقابلے میں چار گنا زیادہ پانی لیتا ہے اور گزشتہ کئی دھائیوں سے یہ علاقہ پانی کی شدید کمی کا شکار ہے جس سے زیر زمین پانی مزید نیچے چلا گیا ۔
تحریک انصاف کی حکومت کو اس حوالے سے غور کرنا ہوگا کیونکہ اس مرتبہ ایک طرف کپاس مطلوبہ رقبے پر کاشت نہیں ہوسکی جبکہ دوسری طرف موسمی تبدیلیوں اور بارشوں کے ساتھ ژالہ باری نے رہی سہی کسر نکال دی ہے اب اس مسئلے کو سیاسی طو رپر لیا جاتا ہے یا معاشی ضرورت جان کر سنجیدہ مثبت اقدام ہوتا ہے یہ حکومت کا امتحان ہوگا ۔ کیونکہ متاثرین (عوام ) محض رپورٹ منظر عام پر آنے سے مطمئن نہیں ہوں گے کہ جب تک قانونی کارروائی نہیں ہوتی ادھوری کارروائی سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں ۔
دوسری طرف پنجاب حکومت نے لاک ڈاﺅن بڑھانے اور اس کے ایس او پیز پر عمل کیلئے انتظامیہ کو مکمل اختیار دے رکھا ہے لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار مکمل پروٹوکول کے ساتھ گندم کی کٹائی کا افتتاح کرنے راجن پور پہنچ جاتے ہیں ۔ بارتھی ، تونسہ اور ملتان آتے ہیں بیسیوں گاڑیوں کا قافلہ اور روٹ لگتے ہیں چھ فٹ والی پابندی ہوا میں اڑا دی جاتی ہے اور پھر خود ہی ہوا میں اڑا کر شہروں کا حال دیکھ رہے ہیں کہ لاک ڈاﺅن ہے کہ نہیں ، یہ کیسی گورنس ہے کہ اپنے ہی احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے یہی وجہ ہوگی کہ اس وقت ملتان رینج میں پولیس کسی چوری ڈکیتی کا پرچہ نہیں دے رہی ہے تنگ آکر متاثرین نے تھانوں کا رخ ہی چھوڑ رکھا ہے ۔ اگر لٹتے لاکھوں ہیں تو پرچہ پانچ سو روپے کا دے دیا جاتا ہے جو امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے میں بنیادی وجہ ہے ایک طرف سٹریٹ کرائمز میں اضافہ بتا کر ڈرایا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف خود ہی لوٹ مار میں مصروف ہیں ۔ عوام کہاں جائیں کیونکہ پنجاب حکومت اس معاملے میں انتہائی کمزور نظر آرہی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عثمان بزدار کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنیب زدہ علیم خان کی کابینہ میں شمولیت : تحقیقات کس حد تک متاثر ہوں گی ؟ ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ :آئین سے غداری اور ملک سے بغاوت کیا ہوتی ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

مردم شماری 2023 کے نتائج نوٹیفائڈ نہیں کیے جائیں گے، وزیر داخلہ

جولائی 16, 2023

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ

جولائی 10, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.