علم نجوم کی کتاب کے پنے پلٹتے ہوئے اس کی نظر ہتھیلی کے ہیئت وضع پر منحصر نتیجوں پرپڑی۔ اس نے سبھی قسم کے ہیئت وضع دیکھ ،پڑھ لیے اور ان سے وابستہ سبھی نتیجے اپنے دماغ میں بٹھالیے پھراس نے اپنی ہتھیلی کو غورسے دیکھاتو پایاکی اس کی ہتھیلی تو سب سے اچھے نتیجے والی ہتھیلی سے ہوبہومل رہی ہے۔
….اور پھروہ خوش ہولیا۔
فیس بک کمینٹ