Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار غضنفر»آ گئے لبیک والے ، چھا گئے لبیک والے ۔۔ عمار غضنفر
عمار غضنفر

آ گئے لبیک والے ، چھا گئے لبیک والے ۔۔ عمار غضنفر

ایڈیٹرجولائی 9, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Khadim-Hussain-Rizvi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مملکتِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کہ قیام جس کا دینِ اسلام کی سربلندی، دشمنانِ اسلام کی سرکوبی اور کفّار کے سینے پر مونگ دلنےکے لیے عمل میں آیا تھا، بفضلِ خدا اور بزرگانِ دین کی نظرِ کرم کے طفیل آج تک اسلام کا گڑھ ثابت ہوتی چلی آئی ہے۔ طاغوتی قوّتوں اور ان کے مددگاروں نے پاکستان کو اپنے قیام کے حقیقی مقصد سے دور کرنے اور راہِ راست سے بھٹکانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، مگر ان کی ہر کوشش سعئ لاحاصل ثابت ہوئی ہے۔ جب بھی جدیدیت، امن پسندی اور انسانیت نوازی کے نام پرہماری قوم میں بے راہ روی اور اسلامی اقدار سے دوری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، قدرت کی جانب سے ایسے مردِ مومن اور مردِ حق اس قوم میں پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے جذبہء ایمانی اور یقینِ کامل سے ایسی تمام طاغوتی چالوں کا مقابلہ کیا ہے اور اسلام کی حقانیت کا جھنڈا سرنگوں نہیں ہونے دیا۔
یاد رہے کہ یہ وہی مملکتِ خداداد ہے جس کا قیام مشیتِ الٰہی کی بدولت ستائیسویں رمضان المبارک کو عمل میں آیا۔ یہ وہی اسلام کا قلعہ ہے کہ جس کی حفاظت کے لیے لشکرِ کفّار کے مقابل فرشتے مدد کو اترتے ہیں اور سبز چوغوں والے بزرگ دورانِ معرکہء حق و باطل غنیم کے بموں کو ہوا ہی میں دبوچ کر دشمن افواج کی جانب اچھال دیتے ہیں۔ یہ وہی قوم ہے کہ جس کی قیادت عیش وعشرت میں مبتلا حکمرانوں کے ہاتھوں میں رہنا خدا کو منظور نہ تھا، اسی لیے خدائے بزرگ و برتر نے اس ملک کی قیادت حضرت جنرل ضیاء الحق جیسے شعائرِ اسلامی کے پابند حکمران کے ہاتھوں میں سونپ دی۔ اس بطلِ جلیل کے گیارہ سالہ سنہری دورِ حکومت میں اسلام کا اس قدر نفاذ کیا گیا کہ مزید نفاذ کی گنجائش ہی نہ بچی۔ لادین قوت نے جب ہمسایہ اسلامی ملک پر قبضہ کرنا چاہا تو دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے جنرل حمید گل جیسا ضرب و حرب کا ماہر میدان میں اترا۔ جہاد کے ترانے بلند ہوئے۔ ملک کا بچہ بچہ جہاد کے گم گشتہ تصور سے آشنا ہوا۔ اقبال کے شاہینوں کی ایک ایسی کھیپ تیار ہوئی کہ جھپٹنا، پلٹنا اور پلٹ کر جھپٹنا ان کے لیے لہو گرم رکھنے کا ایک بہانہ تھا۔ دشمن پاکستان کی شہ رگ کو آزاد کرنے پر آمادہ نہ ہوا تو جناب حافظ محمد سعید جیسے اہلِ توحید نے دشمن کو لرزا کر رکھ دیا۔ اور اب ایسے میں کہ جب مسلمانانِ پاکستان کے ایمان خطرے میں تھے۔ باطل قوّتیں جھوٹی انسان دوستی کا لبادہ اوڑھے مسلمانوں کو لبرل ازم اور آزاد خیالی کی جانب راغب کر رہی تھیں۔ مسلمانوں کے عقائد پر حملے ہو رہے تھے اور ختمِ نبوّت کے قانون میں ترمیم کرنے کے لیے پسِ پردہ سازشیں جاری تھیں۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسلام جیسے مجاہدین کے مذہب کو امن کا مذہب قرار دیا جا رہا تھا۔ ایسے میں ان فتنہ انگیزیوں کے سدِّ باب اور دشمنانِ اسلام کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے امیر المجاہدین حضرت مولانا خادم حسین قادری رضوی جیسی ہستی اس خطہء اسلام کے سوادِ اعظم میں ظہور پذیر ہوئی کہ جن کی گرمئ گفتار نے باطل کی صفوں میں کھلبلی مچا دی۔
انہوں نے مسلمانوں کی سوئی ہوئی حمیّتِ دینی کو اپنے جوشِ خطابت سے خوابِ غفلت سے بیدار کیا۔ ان کی آنکھوں کے سامنے دین کی وہ اصل تصویر پیش کی جو کہ نت نئے نظریات و خیالات سے ان کے نا پختہ ذہنوں کو پراگندہ کر کے ان کی یادد اشت سے محو کر دی گئی تھی۔ جب اہلِ ایمان کا یہ قافلہ امیرالمجاہدین کی قیادت میں آگے بڑھا تو اس نے ایک تحریک کی صورت اختیار کر لی۔ آگئے لبیک والے۔
آج اس تحریک کا دائرہء کارعلامہ صاحب کی اولولعزم قیادت میں ملک کے طول وعرض میں پھیل چکا ہے۔ ملک بھر میں پھیلے انتخابی حلقوں میں اس تحریک کے امیدوار، عقیدہء ختمِ نبوّت کے پہریدار اور بزرگانِ دین کے جانثار جنرل الیکشن میں حصّہ لے رہے ہیں۔ کامیابی جن کا مقدّر ہے کہ اہلِ اسلام کے اس ملک میں چاہے لوگوں کے ایمان کمزور ہی سہی مگر کون بدبخت ہو گا جو نبیؐ کے نام پر ووٹ نہ دے گا۔ باطل کی صفوں میں ہیجان برپا ہے کہ عنقریب اہلِ ایمان کی حکومت اس خطہء زمیں پر قائم ہوا چاہتی ہے۔ کس خوبصورتی سے کافروں کے نظام یعنی جمہوریت کو اسلام کے غلبے کے لیے استعمال کیا ہے۔ کیا ذہنِ رسا ہے حضرت کا۔ جب آپ کافروں کے بنائے ہتھیار ان کے خلاف جہاد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں تو کافرانہ نظام کے استعمال میں بھلا کیا مضائقہ ہے۔ بس نیّت نیک ہونا شرط ہے، اور حضرت کی نیّت پر شبہ کرنے کی ہمّت بھلا کون کر سکتا ہے۔
ہتھیار پر یاد آیا کہ یہ ایٹم بم کیا ہم نے صرف دل کی تسّلی کے لیے بنایا ہے؟ یقین مانیے ایک بار آ لینے دیں لبیک والوں کو۔ ہم یہ ایٹم بم کفار کے ممالک پر اٹھا اٹھا کر ماریں گے۔ دیکھتے ہیں کون نہیں کرتا مسلمانوں کی عزّت، کون مانگتا ہے ہم سے اپنے سُودی قرضے واپس۔ اور ہالینڈ، تُو تو اپنی خیر منا لے۔ پین دی سری۔ ایک طیارہ امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو لینے کے لیے روانہ ہو گا۔ اور کیا ہمّت ہے امریکہ کی کہ چوں بھی کر جائے۔ ذرا جو چوں چراں کی، امیرالمجاہدین کے ایک اشارے کی دیر ہے، اتنے ایٹم بم برسائیں گے امریکہ پر کہ دھواں بن کر اڑ جائے گا۔
زکواٰة و عشر کے ساتھ ہی ساتھ خراج اور جزیے کا نظام بھی نافذ کیا جائے گا جس سے نہ صرف یہ کہ ملکِ پاکستان کی معیشت کو استحکام میّسر آئے گا بلکہ ہر جانب اسلام کا بول بالا ہو جائے گا۔ مردوں کو نہ صرف چار شادیاں کرنے کا پابند بنایا جائے گا بلکہ کفّار پر لشکرکشی کے نتیجے میں حاصل ہونے والی لونڈیوں کی ایک کثیر تعداد بھی میّسر آئے گی۔ فحاشی اور بے حیائی کا ہر راستہ روک دیا جائے گا۔ خواتین گلیوں بازاروں میں فیشن کے نام پر بے حیائی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے شرعی پردے میں نظر آئیں گی۔ اندرونی اور بیرونی اسلام دشمن طاقتوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔ سب کے لیے عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کو بھی لازم کیا جائے گا۔ آزادیء اظہارِ رائے جیسے باطل نظریات کا پرچار کرنے والوں کو آزادی کے حقیقی مفہوم سے روشناس کرایا جائے گا۔ آلِ سعود کی نجدی اور ایران کی رافضی حکومت کو اصلاحِ عقائد کی دعوت بزورِ شمشیر دی جائے گی۔ پاکستان میں رہنے والے کفّار اور باطل عقائد رکھنے والے نام نہاد مسلمان یا تو تائب ہو کر عقیدہء حق کو اپنا لیں گے یا پھر اس ملک میں ذلیل ہو کر رہیں گے اور حکومتِ وقت کو جزیہ ادا کریں گے۔ تمام سینما گھروں کو مسمار کر کے ان کی جگہ ذکر و فکر کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ ادب و ثقافت کے نام پر پھیلائی جانے والی فحاشی و بے حیائی کا ایسا قلع قمع کیا جائے گا کہ یہ شاعر لوگ سب خواتین کو بہنیں سمجھنے لگیں گے اور اپنی صلاحیتیں نعت گوئی کے لیے وقف کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان افسانہ و ناول نگار ٹائپ کے لوگوں کو قائل کیا جائے گا کہ وہ اپنے قلم کو انبیاء و اولیاء کرام کے قصّوں کو بیان کرنے کے لیے وقف کر دیں۔ موسیقی کی تانوں کی جگہ دف کی آواز پر نعتیں اور قصیدے سنائی دیا کریں گے۔ بیماریوں کے علاج کے لیے جگہ جگہ وظائف و دم کے مراکز کیے جائیں گے۔ حضرت رضوی صاحب کے فیض یافتہ اہلِ شفاء بیماروں کا روحانی طریقے سے علاج کیا کریں گے۔ غرض یہ کہ اسلامی فلاحی ریاست کی ایک ایسی عملی تصویر پیش کی جائے گی کہ دیگر مسلم ممالک کے لیے مثال ہو۔ آخر میں آپ سب برادرانِ اسلام سے گزارش ہے کہ ووٹ تحریکِ لبیک ہی کو دیں اور بدلے میں جنت کا حصول یقینی بنائیں۔ کون ایسا بدبخت ہو گا جو اپنا ووٹ تحریکِ لبیک کو نہیں دے گا۔ ابھی تو ہم صرف گذارش کر رہے ہیں۔ ڈریں اس وقت سے جب! اس وقت تمام علماء و مشائخ تحریکِ لبیک کی حمایت کا اعلان کرتے جا رہے ہیں۔ اور ایسا نہ کرنے پر بڑے بڑے پیروں کی پیری منسوخ ہوتی جا رہی ہے۔ اپنے ایمان کی خیر منائیں اور کرین کے نشان پر مہر لگائیں۔ اور ایک بار میری آواز میں آواز ملا کر بولیں۔۔ آ گئے لبیک والے، چھا گئے لبیک والے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپانچ اور چھ جولائی : رولا رپہ / راؤ خالد
Next Article عمران کا نظریہ صرف و زارت عظمیٰ کے لیے ؟ چنگی گل / کاشف رفیق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے

جون 15, 2026

آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

جون 15, 2026

امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف

جون 15, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.