Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»راؤ خالد»پانچ اور چھ جولائی : رولا رپہ / راؤ خالد
راؤ خالد

پانچ اور چھ جولائی : رولا رپہ / راؤ خالد

ایڈیٹرجولائی 9, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Rao Khalid journalist
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پانچ جولائی کے بعد چھ جولائی بھی ہوتا ہے۔ پانچ جولائی1977ء کے وقت شاید کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گاکہ جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء کی کوکھ سے ایک ایسا لیڈر جنم لے گا جو اسکی سوچ اور نظریے کا امین ہونے کا دعویدار ہو گا۔پاکستان کی سیاست میں جو ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کسی حد تک جمہوری ہوتی جا رہی تھی اور کم از کم کرپشن جیسی بیماری اسکو لاحق نہیں ہوئی تھی اس سیاست کا نہ صرف خاتمہ ہو جائے گا بلکہ ملک میں ایک ایسی سیاست کی بنیاد رکھی جائیگی جو اسکے سارے نظام کو اتھل پتھل کر کے رکھ دے گی۔لوٹ مار کے ساتھ ساتھ ملکی اداروں کو اپنی چاکری پر مامور کرنا، گورننس کی ماہر بیوروکریسی کو ذاتی خدمتگاروں کی فوج میں تبدیل کرنے کے علاوہ لفافہ صحافت کی داغ بیل ڈالنے کا سہرا اسی لیڈر کے سر ہے۔سیاسی مخالفین کو پرانے زمانے کے ظالم حکمرانوں کی طرح تھانوں میں الٹا لٹکوا کر تشدد کرانا، جھوٹے مقدمے بنا کر جیل بھجوانا پھر وہاں پر خطرناک قیدیوں کی مدد سے انکو مروانے کی کوشش کرنا۔اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو مجبور کرنا کہ وہ سیاسی مخالفوں کو انکی مرضی کی سزا دے۔ سپریم کورٹ میں جب خطرہ محسوس ہو تو اس پر حملہ کرانا اور سپریم کورٹ میں ایک ایسی تقسیم پیدا کرنا کہ محترم جج صاحبان اپنے ہی بھائی کی جان کو آ جائیں۔ایک طویل فہرست ہے ایسے اقدامات کی جو ووٹ کی عزت میں مرے جا رہے ہمارے قائد میاں نواز شریف کے کارناموں پر مشتمل ہے۔ انکے جمہوری رویے اور جمہوریت کے بارے میں انکی سمجھ بوجھ کا اندازہ انکے ان کارناموں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔سیاست میں نواز شریف phenomenan نہ ہوتا تو جنرل ضیا ء الحق کو تو جانا ہی تھا۔اسکے بعد ہماری سیاست شاید 1988ء میں ہی اس مرحلے میں داخل ہو جاتی جس میں آ ج داخل ہونے جا رہی ہے۔جب فوج کسی صورت اقتدار میں آنے کو تیار نہیں ہے، جمہوریت کے بارے ایک وسیع حمایت پائی جا رہی ہے،عدالتیں آزادانہ کام کرنے کی کاوش کر رہی ہیں، افراد کی بجائے اداروں کی مضبوطی کی بات ہو رہی ہے، بیوروکریسی کی تباہی کے سلسلے کو ریورس گیئر میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ سلسلہ اگر جاری رہتا ہے اور کامیاب ہوتا ہے تو بہت جلد ہم وقت کا دھارا اپنے حق میں بدلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہماری بد قسمتی کہیے کہ نواز شریف سیاسی منظر نامے پر لائے گئے اور انکو ہر قسم کی مدد میسر تھی، جنرل ضیاء زندہ تھے تو بھی نواز شریف کا کلہّ قائم تھا ، ان کے بعد بھی انکے ہم محکمہ لوگوں نے اپنے ہاتھ کے بنائے ہوئے نشان کا مکمل خیال رکھا۔ضیاء کے مارشل لاء کے سوسائٹی کو پہنچنے والے نقصانات اپنی جگہ، رہی سہی کسر میاں نوازشریف کے طرز حکمرانی نے نکال دی۔ قسمت کے ایسے دھنی کہ جنرل مشرف کے مارشل لاء میں ملک سے ایسے نکل گئے جیسے مکھن سے بال ، اور جب انہیں خود بھی یقین ہو گیا تھا کہ انکی سیاست ختم ہوگئی ہے اچانک وکلاء کی تحریک شروع ہوتی ہے اور مشرف کمزور سے کمزور ہوتے چلے جاتے ہیں اور موصوف دھوم دھام سے ملک واپس آ جاتے ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد وہ واحد قومی لیڈر کے طور پر رہ جاتے ہیں اور 2013ء میں پھر وزیر اعظم بن جاتے ہیں۔امید کی جا رہی تھی کہ جلا وطنی اور طویل سیاسی تجربے کے ساتھ وہ ایک بہترین وزیراعظم ثابت ہونگے لیکن انہوں نے اپنی واردات وہیں سے شروع کی جہاں وہ 1999ء میں چھوڑ کر گئے تھے۔ذاتی خدمت پر مامور نوکر شاہی، اربوں روپے کے منصوبے،ہر قومی اور بین الاقوامی مسئلے پر من مانی، ہر ادارے پر اپنی مرضی کے آدمی کی تعیناتی، جو ادارے غلط حکم نہ مانیں یا کسی مسئلہ پر مشورہ دینے کی کوشش کریںاسے ٹکر مارنے سے ایک لمحہ گریز نہ کرنا۔ کابینہ سمیت تمام جمہوری اداروں کو اپنی باندی سمجھنا۔ ایک دفعہ پھر ہم اکتوبر 1999ء جیسی صورتحال کے قریب پہنچ رہے تھے خواہ وہ میڈیا لیکس کا معاملہ ہو یا نواز شریف کی بر طرفی کے بعد انکا اداروں کے حوالے سے بیانیہ ہو۔ وہ تو بھلا ہو پناما لیکس کا جس نے میاں نواز شریف کو اس قدر بوکھلا دیا کہ انکو کچھ ٹھیک نہیں سوجھا اور وہ غلطی پر غلطی کرتے چلے گئے۔ جانے انجانے اپنے خلاف ایک ایسا مضبوط کیس کھڑا کر دیا ۔بقول انکے دھرنا اور میڈیا لیکس سازش تھی لیکن یہ دونوں عوامل وہ نہ کر پائے جو انہوں نے خود کر دکھایا۔با لآخر انہوں نے اپنے انجام کی بنیاد سپریم کورٹ میں انتہائی کمزور بنیاد پر مقدمہ لڑ کر رکھ دی ۔ تا حیات نا اہلی اور غیر صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے کراحتساب عدالت پہنچے جہاں پر انہوں نے ایک بار پھر کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی کہ انکے بچوں کے پاس جو جائیداد ہے اس کے بارے میں بنیادی حقائق جو وہ خود بیان کر چکے ہیں اسکی کوئی دستاویزی شہادت دے دیتے۔ مثال کے طور پر اگر آپ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں 1993 ء سے کرائے پر رہ رہے تھے اسکا کرایہ نامہ جو کہ یقیناً تحریری ہو گا وہ پیش کر دیتے اور 2006ء میں جن بئیرر سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر وہ انکے مالک بن گئے انکی کاپیاں عدالت میں جمع کرا دیتے۔ ان دو دستاویزات کے بعد کوئی عدالت انہیں اس مقدمے میں سزا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔میاں نواز شریف عدالت کو برا بھلا کہیں یا خلائی مخلوق کو اپنی مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرائیں لیکن ایک بار اپنی ادائوں پہ بھی غور کرلیں۔پانچ جولائی1977ء کو کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ چھ جولائی 2018ء بھی آنا ہے۔ فیصلہ آ چکا ہے اور اسکے تبدیل ہونے کا امکان اس لئے کم ہے کہ شریف خاندان اپنی سچائی کے حق میںبیان تو دے رہا لیکن کوئی ثبوت دینے کو تیار نہیں ہے۔ اس فیصلے کے مضمرات پر بحث ہوتی رہے گی کیونکہ فوری اثرات کے ساتھ ساتھ اسکے درمیانی اور طویل مدتی اثرات ہونے ہیں۔احتساب کا عمل اگر اسی شدت سے جاری رہا توضرور بہتری کی صورت نکلے گی۔اگر رک گیا تو پھر ترقی معکوس صرف تبدیلی کے نعرے سے نہیں روکی جا سکتی۔
( بشکریہ : روزنامہ 92 نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلندن فلیٹس تماشائیوں پر کھول دیئے جائیں:برملا / نصرت جاوید
Next Article آ گئے لبیک والے ، چھا گئے لبیک والے ۔۔ عمار غضنفر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے

جون 15, 2026

آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

جون 15, 2026

امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف

جون 15, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.