Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, فروری 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار غضنفر»بدلتا سیاسی منظر نامہ اور لٹی پٹی جمہوریت .. عمار غضنفر
عمار غضنفر

بدلتا سیاسی منظر نامہ اور لٹی پٹی جمہوریت .. عمار غضنفر

ایڈیٹرنومبر 17, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
military courts in pakistan news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک جانب ہائیکورٹ سے ریلیف ملنے پر خوشی کے شادیانے بجانے والے ہیں تو دوسری جانب عدالتی فیصلے سے مایوس ہو کر عدالتوں کو مطعون کرنے والے ہیں۔ دونوں فریقین یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس سارے کھیل میں ان کی حیثیت تالیاں بجانے والے تماشائیوں سے بڑھ کر نہیں۔ ایک فریق یہ سمجھتا ہے کہ وہ عمران خان کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہے اور دوسرا فریق میاں صاحب کے بیانیے سے متاثر ہے۔ مگر ستم ظریفی تو یہ ہے کہ دونوں جانب کسی بیانیے کا سرے سے وجود ہی نہیں۔ نواز شرہف صاحب کا تو کبھی کوئی بیانیہ تھا ہی نہیں۔ اور خان صاحب کا بیانیہ اسی روز دفن ہو گیا تھا جب وہ حصولِ اقتدار کی خاطر سمجھوتے کرنے پر رضامند ہو گئے تھے۔ دیکھا جائے تو اس وقت سب سے مضبوط بیانیہ گجرات کے چودھریوں کا ہے۔ کہ جس نے اپنا قبلہ طاقت کے مرکز کو بنائے رکھا وہی مقدر کا سکندر ٹھہرا۔
حکومت کی اتحادی جماعتوں کے لب و لہجے میںبدلاؤ ، مولانا فضل الرحمٰن کے لہجے کی طغیانی میںٹھہراؤ ، خان صاحب کے چہرے کا تناؤ ، اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤن کے معنی خیز بیانات اور حکومتی وزراء کے لہجے کی تلخی، یہ سب مل کر مستقبل قریب میں سیاسی افق پر ممکنہ تبدیلیوں کی چغلی کھاتے نظر آتے ہیں۔ مگر عوام کے لیے نوید ہے کہ کیسی بھی تبدیلی کیوں نہ آ جائے ان کے حالات بہتر ہونے کی بجائے مزید بدتر ہی ہوں گے۔ پنڈ کے چودھریوں کے جھگڑے چودھری خود ہی نبیڑتے رہیں گے۔ ہم کمی کمین لوگ تو اپنے گھر کے دانے پورے کرنے کی فکر کریں۔
جن کے کس بل نکالنے تھے ان کے کس بل نکال دیے گئے۔ جن کے پاس این۔آر۔او دینے کی طاقت ہے وہ این۔آر۔او دے چکے۔ ادھر عوام نے تبدیلی کا ایسا مزہ چکھا ہے کہ اب مسندِ اقتدار پر کسی کو بھی لا بٹھایا جائے، چوں بھی نہ کریں گے۔ جمہوری نظام میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہوا کرتے ہیں۔ ہمارے یہاں طاقت کبھی عوام کے ہاتھ میں آنے ہی نہیں دی گئی۔ جمہوریت کے ثمرات عوام تک تب ہی پہنچ سکتے تھے جب عوام کو تعلیم و آگہی اور شعور مہیّا کر کے جمہوری عمل میں حصّہ لینے اور اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کی آزادی میّسر ہو اور انتخابی عمل کے نتائج خالصتاً عوام کی مرضی پر متنج ہوں۔ مگر ہماری سیاسی تاریخ میں عوام کو ہمیشہ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر اصل اہلِ اقتدار اپنی مرضی کے نتائج مرتب کرواتے رہے ہیں۔ ابھی ماضی قریب میں موجودہ وزیرِ داخلہ برگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں یہ اعتراف کرتے نظر آتے ہیں کہ 2008 کے انتخابات میں "ہم” نے ق لیگ کو سیٹیں دلوائی تھیں تا کہ پیپلزپارٹی سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکے۔ اس سے قبل کے ادوار میں کیے جانے والے ایسے ہی اقدامات ہماری سیاسی تاریخ کا حصہ ہیں جہاں جمہوری عمل کو ہماری اسٹیبلشمنٹ نے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے سبوتاژ کیا۔ اور جب ایسی مصنوعی جمہوریت کی وجہ سے جمہوری نظام کے اثرات عوام تک نہیں پہنچ پاتے تو اس جمہوری نظام کو برائی کی جڑ قرار دے کر کوئی نہ کوئی طالع آزما سپہ سالار مسندِ اقتدار پر آ براجمان ہوتا ہے اور پھر جانے کا نام نہیں لیتا۔ 2018 کے انتخابی عمل کی شفافیت پر جو بھی اعتراض اٹھائے جائیں، مگر اب بھی اگر غیر جمہوری طریقے سے سیاسی منظر نامے میں کوئی تبدیلی لانے کی کوشش کی گئی تو یہ ایک غلطی پر دوسری غلطی کرنے کے مترادف ہو گا۔ پنجابی کی مثال ہے کہ ” نانی نے خصم کیتا، برا کیتا۔ کر کے چھڈ دتا، ہور وی برا کیتا”۔ جب تک حقِ انتخاب خالصتاً عوام کے ہاتھوں میں نہیں آنے دیا جاتا، حقیقی جمہوریت کا نفاذ ایک خواب ہی رہے گا اور اس کنٹرولڈ جمہوریت کے مضمرات کو جمہوری نظام کی ناکامی گرداننا سراسر ناانصافی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان لاہور ہائیکورٹ نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبَسنے کی باتیں .. ماہ طلعت زاہدی
Next Article ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد صدارتی نظام کی بحث شروع
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

یہ خاموشی طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ۔۔۔ سید مجاہدعلی کاتجزیہ

دسمبر 18, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 11, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ فروری 10, 2026
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 10, 2026
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا فروری 10, 2026
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.