Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»بَسنے کی باتیں .. ماہ طلعت زاہدی
کالم

بَسنے کی باتیں .. ماہ طلعت زاہدی

ایڈیٹرنومبر 17, 20194 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ماہ طلعت زاہدی اور ڈاکٹر اسد اریب .. 2005
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں اتنی چھوٹی تھی کہ ابھی بولنا شروع نہیں کیا تھا، امی نے پاپا سے کہا، یوں لگتا ہے یہ سارا وقت کچھ گنگناتی،یا بےمعنی زبان بولتی پھرتی ہے، اس کے بعد امی نے مجھے انیس کی رباعی یاد کرادی:
گلشن میں پِھروں کہ سیرِ صحرا دیکھوں
یا معدن و کوہ و دشت و دریا دیکھوں
ہر جا تری قدرت کے ہیں لاکھوں جلوے
حیران ہوں دو آنکھوں سے کیا کیا دیکھوں
اور پاپا نے مجھ نادان، نافہم، ناسمجھ کو اس طرح کے اشعار یاد کرانے شروع کئے
جس کھیت سے دھقاں کو میسّر نہیں روزی
اس کھیت کے ہر خوشہء گندم کو جلا دو
اور پھر کبھی پاپا کبھی امی دونوں مجھے اشعار یاد کرانے کے دلچسپ مشغلے میں محو رہنے لگے۔ جب میں بہت سے اشعار کی حافظ بن چکی تو میرا یہ معمول ہو گیا کہ اُدھر پاپا کلینک سے آۓ، اِدھر میں نے یادداشت کی بیاض کھول لی، ایک دن دو دن،ہفتہ بھر،مجھے تو چاٹ لگ گئی تھی، بلاآخر ایک دن پاپا امی سے بولے ایک شاعرہ کی شادی کسی سیدھے سادے آدمی سے ہو گئی، وہ جونہی گھر میں داخل ہوتا شاعرہ اپنا کلام کھول کر سُنانے بیٹھ جاتی، کافی عرصے بعد،جب ایک دن شاعرہ نے کہا تم بھی تو کچھ بولو،وہ کہنے لگا، بھاگوان ! میں کیا بولوں ! مجھے تو یہ دِکھے ہے کہ تو بسنے کی باتیں نہیں کر رہی!! میں مسہری کی پَٹی سے لگی، جُھول جُھول کر یہ سب دیکھتی رہی۔۔ تب پاپا ،امی، میں اور وقت سب لاعِلم تھے کہ
ماہ طلعت زاہدی یہ سب سُن رہی ہے۔
مغرب میں ایک اصطلاح استعمال کرتے ہیں، بوہیمین۔ اردو میں کہتے ہیں آزاد مشرب، آزاد خیال،آزادہ رَو۔ بوہیمین اِزم زندگی گزارنے کا ایک ایسا انداز ہے جو مصور، شاعر، موسیقار،ادیب، فنکار اور روحانی معاملات میں دلچسپی رکھنے والے لوگ اپنے لئے ایجاد کرتے ہیں۔ دراصل یہ غیر رسمی، غیر روایتی،زندگی گزارنے کا عمل اور معاشرے سے ہٹ کر چلنے کا چلن ہے اور بےحد کٹھن ہے۔ مغرب میں تو یہ کسی نہ کسی طَور نبھ جاتا ہے لیکن مشرق میں تو معاملہ یوں ہے:
سانس لیتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں
یہ نہ سمجھیں کہ آہ کرتا ہوں
(اکبر الہ آبادی)
وہاں سارتر اور اُن کی دوست چالیس سال تک ایک اپارٹمنٹ میں بغیر شادی کے رہتے رہے۔ یہاں امرتا پریتم اور امروز چاہئیں ایس مثال قائم کرنے کو جن کے لئے کہا گیا :
مت سہہل ہمیں جانو، پھرتا ہے فلک برسوں
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں۔(میر تقی میر)
سو یہاں جب ،قسمت سے، قرتااُلعین جنم لیتی ہے تو صرف قلم اور کتاب ہی اُس کے ساتھی رہتے ہیں۔
کچھ مردوں نے عموماً اس معاشرے میں اپنے لئے ایسے راستے ڈھونڈ لئے جن کی مثال جوش ملیح آبادی کی ًیادوں کی براتً میں مل جاتی ہے۔ لیکن شریف مردوں کے لئے وہ زندگی بھی ممکن نہیں۔ وہ بھی یہاں شریف گھریلو لوگوں ہی کی مانند وقت کاٹ دیتے ہیں
سہتے ہیں ہزار رنج جی لیتے ہیں
کرتے نہیں شش و پنج جی لیتے ہیں
آرام نہ آسائشِ دنیا ہے نصیب
ہوتے نہیں شکوہ سنج جی لیتے ہیں
(سید مقصود زاہدی)
اسی لئے اس معاشرے میں عورتوں کی تعلیم نے انہیں سماج سے کیا کیا الزام نہیں دلوایا۔ حتٰی کہ اقبال جو عطیہ فیضی کے ساتھ بال روم ڈانس کرتے تھے، اپنی جرمن اتالیق مس ویگناسٹ سے ملنے کو تڑپتے تھے، اپنے سماج کی عورتوں کے لئے اس قبیل کے اشعار اور مصرعے چھوڑ کر گئے
لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی
ڈھونڈ لی قوم نے فلاح کی راہ
مکالمات ِ فلاطوں نہ لکھ سکی لیکن
آزادئ نسواں کہ زمرد کا گلوبند
سچی بات یہ ہے کہ انہوں نے عورت کو پیچھے دھکیلنے میں متعصبانہ کردار ادا کیا ۔ وہ شاعر ِ ملت ضرور بنے مگر یہ ملت پڑھی لکھی عورتوں سے عاری تھی۔ ان سے زیادہ جدید تو اکبر الہ آبادی تھے جنہوں نے اپنے مشاہدے پر نظرِ ثانی کی اور کہا
بٹھائی جائیں گی پردے میں بیبیاں کب تک؟
بنے رہو گے تم اس ملک میں میاں کب تک ؟
مگر افسوس اقبال کو بھی عوام کی طرح فقط اکبر کی غیرت ِ قومی یاد رہی، اُن تک نے عوام کی طرح اکبر کو مزید پڑھنے کی زحمت گوارا نہیں کی، جو انیسویں صدی کے اواخر میں کہتے ہیں،
افلاک تو اس عہد میں ثابت ہوۓ معدوم
اب دیکھئے جاتی ہے مری آہ کہاں تک ؟
خیر اگر برِ صغیر پاک و ہند میں سر سید اور پھر سجاد حیدر یلدرم جنم نہ لیتے تو کم ازکم مسلم عورتوں کا تو کوئی والی وارث نہ تھا، اور وہ کہ جو فنون کی دنیا میں آ جاتیں، وہ تو بالکل ہی یکہ و تنہا رہ جاتی تھیں، معذرت کے ساتھ یہاں اُن شاعرات یا فنونِ لطیفہ سے وابستہ خواتین کا ذکر نہیں جنہوں نے فنکار ہونے کا مطلب مادر پِدر آزادی لیا ۔۔لا تعداد ادیب، شاعر، گلوکار، مصور، فنکار عورتوں نے تنہا رہنا انتخاب کیا، انہوں نے جسم کی خوشیوں کو اپنے ذہن کی خوشیوں پر ہمیشہ کے لئے قربان کر دیا۔ محض اپنی فنکارانہ آزادی کے لئے۔اور اگر کچھ نے شادی کر بھی لی تو بعد طلاقوں کا تناسب ہی بڑھایا۔
اب میں اپنے بچپن میں جا کر اپنے پاپا (مقصود زاہدی ) سے مخاطب ہوں
پاپا میں کوشش کر رہی ہوں کہ شاعری کے ساتھ ساتھ بسنے کی باتیں بھی کرتی رہوں، لیکن یہ اکیلے میرے بس کا روگ نہ تھا، میں شکر گزار ہوں ڈاکٹر اسد اریب کی، جنہوں نے نہ صرف بسنے کا سلیقہ سکھایا بلکہ حتی الامکان میری شاعرانہ زندگی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ہٹایا۔ ساتھ ہی میری اُس شریف النفسی اور آزاد خیالی کو جو آپ سے مجھے ورثے میں ملی تھی، زندہ رکھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اکبر الہ آبادی ڈاکٹر مقصود زاہدی عطیہ فیضی علامہ اقبال ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحسن ناصر : مت سمجھو ہم نے بھلا دیا .. زاہدہ حنا
Next Article بدلتا سیاسی منظر نامہ اور لٹی پٹی جمہوریت .. عمار غضنفر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے

فروری 16, 2026

آج کی سیاست میوزیکل چیئرز اور قسور گردیزی کی یادیں : زاہد حسین گردیزی کا کالم

جنوری 30, 2026

ادبی بیٹھک نے مکالمے کو فروغ دیا : سولہویں سالگرہ کی تقریب سے رضی الدین رضی ، ڈاکٹر مقبول گیلانی کا خطاب

جنوری 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.