Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»امر جلیل کا کالم:کہاوت سے عداوت
امر جلیل

امر جلیل کا کالم:کہاوت سے عداوت

ایڈیٹراپریل 25, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قلےایک انگریزی کہاوت ہے ، آپ نے ضرور سنی ہوگی۔ ایک مرتبہ اور سن لیجئے۔ چونکہ اس کہاوت سے منسلک کسی قسم کے نفع نقصان کا امکان نہیں ہے۔اسلئے انگریز کی کہاوت بار بار سننے سے آپ کو کسی قسم کا خسارہ نہیں ہوگا۔ آپ کہاوت سنئے ۔Man is Known by the Company he Keepsسلیس اردو میں انگریزی کہاوت کا مطلب ہے کہ آپ کے دوست آپ کی پہچان ہوتے ہیں۔ یعنی آپ کا جن لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ہوتا ہے انہیں دیکھ کر آپ کے بارے میں رائے قائم کی جاتی ہے۔ جن جن لوگوں کے ساتھ آپ کی گاڑھی چھنتی ہے، ان پر نظر رکھنے سے آپ کے چال چلن کا پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ انگریز کی بات سچ تو ہے، مگر بات ہے رسوائی کی۔ یار باشی رکھنے کے لئے آپ آسمانی مخلوق کہاں سے لائیں گے؟ ہم زمینی مخلوق فرشتے نہیں ہوتے ۔ ہم کچھ کچھ اچھے اور کچھ کچھ بُرے ہوتے ہیں۔ دو کندھوں پر رکھی ہوئی گناہوں کی گٹھڑی اور ثوابوں کی گٹھڑی میں ہم توازن برقرار نہیں رکھ سکتے۔ یہی سبب ہے کہ ہم دعاؤں میں بلک بلک کر کہتے رہتے ہیں:گناہ کو میرے ، تیری رحمت پہ ناز ہے …. بندہ ہوں ، جانتا ہوں، تو بندہ نواز ہے۔
میں چونکہ انگریز کا دیرینہ دشمن ہوں اس لئے میں ہر وہ کام کرتا ہوں جس سے انگریزوں کی کہاوتوں، محاوروں، چال چلن کی نفی ہو۔ مثال کے طور پر گھومتے پھرتے میں چاکلیٹ خریدتا ہوں۔ میں ذیابیطس کا مریض ہوں۔ مگر پھر بھی ایک نیک مقصد کے لئے میں چاکلیٹ خریدتا ہوں۔ انگریز شاذو نادر ہی ہمارے ملک میں دکھائی دیتے ہیں۔ میرا مقدس فریضہ انگریز کی نفی کرنا یا اسے چڑانا ہوتا ہے ، اس لئے چاکلیٹ کا ریپر یعنی بیرونی کاغذ جس میں چاکلیٹ لپٹا ہوا ہوتا ہے، اتار کر ایک طرف پھینک دیتا ہوں، اور چاکلیٹ دوسری طرف پھینک دیتا ہوں۔ ایسا کرنے سے مجھے دلی سکون ملتا ہے۔ مجھے لگتا ہے ، جیسے میں انگریز سے بدلا لے رہا ہوں۔ یاد رہے کہ بد بخت انگریز چھوٹا موٹا کوڑا کرکٹ اپنی جیبوں میں ٹھونس لیتا ہے۔
اپنے ملک کی سڑکوں ، گلی کوچوں، چوراہوں، پلیٹ فارموں، پارکوں میں گند پھیلا کر مجھے بے انتہا خوشی محسوس ہوتی ہے۔ مجھے تب محسوس ہوتا ہے ،میں جیسے انگریز سے بدلہ لے رہا ہوں۔ بد بخت انگریز نے ہم سے پانچ سو برس پرانی ہندوستان کی حکومت چھینی تھی۔ پانچ سو برس چھوٹا موٹا قابل فراموش عرصہ نہیں ہوتا۔ یہ پانچ صدیوں کا معاملہ ہے۔ اگر میرے بس میں ہوتا تو میں کب کا انگریز کے خلاف فوج کشی کرچکا ہوتا اور اس سے برطانیہ نام کا ملک چھین لیتا۔ اگر ہم اسپین فتح کرسکتے ہیں ،تو پھر برطانیہ کی ہمارے آگے کیا حیثیت تھی۔ تاریخ کے اوراق میں اس لئے پلٹنے لگتا ہوں تاکہ آپ پر ثابت کرسکوں کہ میں انگری کا کس قدر کٹر دشمن ہوں۔ انگریز کی کہاوتیں اور محاورے چاہے کتنے ہی عمدہ اور عالیشان کیوں نہ ہوں، میں ان کہاوتوں اور محاوروں کی نفی کرتاہوں۔بات چل نکلی تھی انگریزی کہاوت Man is known by the company he keepsسے ۔ آپ مجھے میرے دوستوں کے حوالے سے کبھی نہیں پہچان سکتے۔ یہ میری دانستہ مزاحمت ہے، مدافعت ہے انگریزی کہاوت کے خلاف میرے گرد میرے دوستوں کے جمگھٹے دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔میرے دوستوں میں مختلف نوعیت کے پیشوں سے وابستہ لوگ شامل ہوتے ہیں۔ انگریزی محاروے کی نفی کرنے کے لئے میں دوستوں کے جمگھٹوں میں گھرا رہتا ہوں۔ ورنہ میں بڑا ہی بور قسم کا آدمی ہوں، اکیلا، اجاڑ اور ویران۔ٹھٹھے لگانے والے دوست مجھے چیپ، سستے، اور زہر لگتے ہیں۔ محض انگریزی کہاوت کی نفی کرنے کیلئے میں نے ان سے نام نہاد دوستی گانٹھ رکھی ہے۔ میرے نام نہاد دوستوں میں کچھ دوست ایسے بھی ہیں جو انتخابات کے دوران ایک سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے ماہر ہیں۔ووٹ ڈالنے والوں یعنی سیاستدانوں کے دلدادہ ہوتے ہیں ان کو دیکھ کر آپ میرے بارے میں کچھ نہیں جان سکتے۔ ووٹ ڈالنے کا میرا اپنا طریقہ کار ہے۔ انتخابی پرچی پر بنے ہوئے نشان ، اشیا کے شکلیں،مورتیوں کی تصویریں نظرانداز کرتے ہوئے میں ان پر کاٹا لگا دیتا ہوں۔ ووٹ کے آخر میں چھوڑی ہوئی جگہ پر میں چوہے کی تصویر بناکر ووٹ چوہے کے نام ڈال دیتا ہوں۔ کبھی کبھار لومڑ یا گیدڑ کی تصویر بناکر اس پر ٹھپا لگا کر ووٹ کبھی کسی گیدڑ ، کبھی کسی لومڑ کے نام بیلٹ بکس میں ڈال دیتا ہوں۔ آپ کو حیرت ہوگی کہ میرے ایک ووٹ کی وجہ سے کئی مرتبہ کبھی چوہے، کبھی لومڑ، کبھی گیدڑ اسمبلی کے ایوانوں تک پہنچ جاتے ہیں۔
میرے نام نہاد دوست خود کو سچ بولنے، سچ سننے اور سچ لکھنے کا علم بردار سمجھے ہیں۔ معاشرے میں بڑی عزت ہے ان کی۔ ایسی ساکھ بہت کم لوگوں کے حصہ میں آتی ہے۔میرا ان کے ساتھ میل جول ہے۔اٹھنا بیٹھنا ہے ۔ ان کے ساتھ میرا اوڑھنا بچھونا ہے۔ سب دوست ایک دوسرے پر جان چھڑکتے ہیں۔ جب دیکھو تمام دوست سچ بولنے،سچ سننے ، اور سچ لکھنے کی ہمسری میں ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کی سعی میں لگے رہتے ہیں۔ اب آپ مجھے بتلائیں کہ ایسے لوگوں سے میری دوستی کیسے ہوسکتی ہے ؟ آپ تو جانتے ہیں کہ میرا اوڑھنا بچھونا جھوٹ ہے۔ میں جھوٹ لکھتا ہوں، جھوٹ بولتا ہوں اور جھوٹ کی توسیع کرتا ہوں۔ میرے نام نہاد دوستوں کو دیکھ کر کوئی انگریز اندازہ نہیں لگا سکتا کہ میں کس خصلت کا آدمی ہوں۔ میں نے انگریزی کہاوت کی نفی کردی ہے۔ میں کبھی نہیں بھول سکتا کہ ہندوستان کی حکومت انگریز نے ہم سے چھینی تھی، ہندو سے نہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کا کالم:ڈان لیکس‘ نواز باجوہ ملاقات اور’’متروکہ املاک‘‘!
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:1984ء سے 2023ء تک … (3)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.