Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عرفان صدیقی کا کالم:ڈان لیکس‘ نواز باجوہ ملاقات اور’’متروکہ املاک‘‘!
کالم

عرفان صدیقی کا کالم:ڈان لیکس‘ نواز باجوہ ملاقات اور’’متروکہ املاک‘‘!

ایڈیٹراپریل 25, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dawn leaks report news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

29 اپریل2017ءکو‘ اوّل ِشب کی لطیف ساعتوں میں، آرمی ہاؤس سے اسلام آباد آتے ہوئے میں اِسی پیچ وتاب میں رہا کہ ’’ڈان لیکس‘ کا اُونٹ، جس کی کوئی کَل سیدھی نہیں، کس کروٹ بیٹھے گا؟بیٹھے گا بھی یا یوں ہی شُتْرغَمْزے دِکھاتا رہے گا۔یہ خلش بھی پیہم چُٹکی لے رہی تھی کہ مجھے اس مشقِ زیاں کار میں پڑنا بھی چاہئے تھا یا نہیں ؟ ڈان لیکس کے معاملات دیکھنے کے لئے چوہدری نثارعلی خان ، اسحاق ڈار اور شہباز شریف پر مشتمل ایک باضابطہ رابطہ کار ٹیم موجود تھی۔میری کاوش رضاکارانہ تھی جس کا علم صرف وزیراعظم کو تھا۔
’ڈان لیکس‘ برسوں سے جاری جنگ کا ایک نیا محاذ تھا۔ نوازشریف سے نجات اور عمران خان کی تخت نشینی کے بنیادی اہداف اب ادارہ جاتی ترجیح بن چکے تھے۔ آئی۔ایس۔آئی کے سربراہان احمدشجاع پاشا ، ظہیرالاسلام، رضوان اخترلمبی دوڑ کے کھلاڑیوں کی طرح میدان سے باہر جاتے وقت اِن اہداف کی جھنڈی اپنے جانشین کو تھماتے رہے۔ راحیل شریف کو توسیع نہ ملنا اس قبیلے کے لئے اچھی خبر نہ تھی۔جنرل اشفاق ندیم امیدوں کا نیا مرکز ٹھہرے۔بات بنتی نظرنہ آئی تو ساری کوششیں اس پہ مرکوز ہوگئیں کہ ہر قیمت پر جنرل باجوہ کا راستہ روکا جائے۔ جنرل باجوہ اِس مہم سے باخبر تھے۔ مجھ سے دوبار اس کا تذکرہ کیااور یہاں تک بتایا کہ اُن کے بچوں کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ میں نے پوچھا ۔ ’’کون کر رہا ہے یہ سب کچھ؟‘‘ اُن کا سیدھا سادہ جواب تھا ۔ ’’وہی جو کسی بھی شخص کے فون نمبر تک رسائی رکھتے ہیں۔‘‘ جنرل باجوہ کے آرمی چیف بن جانے کے بعد اِن عناصر کی حکمت عملی کا پہلا نکتہ یہ ٹھہرا کہ نواز باجوہ تعلقات کو بھی نواز راحیل ہی کی سطح پر رکھا جائے۔ قرارپایاکہ پانامہ کے الائو کے ساتھ ساتھ ڈان لیکس کے بھانبھڑ کو بھی ٹھنڈا نہ ہونے دیا جائے۔
جنرل باجوہ سے میری ملاقات اِس فتنہ سرشت قبیلے کے لئے اچھی خبر نہ تھی۔ میرے اور چیف کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ ہمارا رابطہ اُن کے بیٹے سعد کے ذریعے ہوا کرے گا۔ ایک ہونہار، معاملہ فہم اور مودب نوجوان کے طور پر سعد نہایت عمدہ رابطہ کار ثابت ہوا۔اُسی شب سعد نے اپنے والد کی طرف سے مجھے دو ٹیکسٹ بھیجے۔ایک توناشائستہ اور لغو تھا۔دوسرے میں کہاگیا تھا کہ ’’جنرل باجوہ کی مسلسل نافرمانی اور رعونت کی وجہ سے وزیراعظم نوازشریف اُنہیں فارغ کر رہے ہیں تاکہ فوج کو سول حکمرانی کے تابع لایاجاسکے۔‘‘ یہ ٹیکسٹ جنرل باجوہ کو اس حاشیے کے ساتھ پہنچائے گئے کہ مذکورہ شخص مریم نواز کی ٹیم کا رُکن ہے۔ میں نے مریم سے بات کی تو اس کا تفصیلی ٹیکسٹ آیا۔ ’’انکل ! جو کچھ سوشل میڈیا پہ ہورہا ہے اُسے ہرگز میری حمایت حاصل نہیں۔ ایسے ٹیکسٹ مجھ سے منسوب نہ کئے جائیں جس طرح میں آئی۔ایس۔پی۔آر کے ڈھیروں اکائونٹس سے اپنے خلاف ہونے والی زہریلی مہم کو آرمی چیف یا ڈی۔جی۔آئی سے منسوب نہیں کرتی۔‘‘ میں نے قدرے تفصیلی خط لکھ کر سعد سے کہا کہ ’’کچھ لوگ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے لئے ایک مہم چلا رہے ہیں۔انہیں سنجیدگی سے لینے کے بجائے نظرانداز کردینا چاہئے۔‘‘ شام کو سعد کا پیغام آیا __ ’’انکل! آپ کا بہت شکریہ۔ میں نے آپ کا خط ابو کو پڑھ کر سنایا ہے۔وہ آپ سے سو فی صد متفق ہیں۔جو کچھ ہوا ابو کو خود اُس کا بہت رنج ہے۔ اُن کا خیال ہے کہ اتنی بڑی غلط فہمی اور بدگمانی کے باوجود تعلقاتِ کار کو ٹھیک کیاجاسکتا ہے۔‘‘ 2 مئی2017 کو وزیراعظم سے میری تفصیلی ملاقات ہوئی۔ وہ خاصے برہم تھے۔ کہنے لگے۔ ’’مجھے اتنا دُکھ اُس دِن بھی نہیں ہوا تھا جس دِن مجھے ہتھکڑیاں لگا کر کسی کال کوٹھڑی میں ڈالا گیا تھا۔ اگر وزیراعظم کے اعلامیے کو اِس توہین کے ساتھ ردّ کردیا جائے تو کیا یہ کھُلی نافرمانی نہیں؟ آپ ہی بتائیں وزیراعظم کو کیا کرنا چاہئے۔کیا مجھے چپ چاپ عہدے سے چمٹے رہنا چاہئے؟ مجھ سے بڑھ کر کون چاہے گا کہ سول ملٹری تعلقات اچھے ہوں۔ ملک ترقی کرے۔ عوام خوشحال ہوں۔ آخر اس نوٹیفیکیشن میں تھا کیا کہ یہ آپے سے باہر ہوگئے؟میں نے سب کچھ تو مان لیا۔ پرویز رشید جیسے مخلص ساتھی کو فارغ کردیا۔ اس کے باوجود ریجیکٹڈ (Rejected)کے کیا معنی ہیں؟‘‘ ماحول کی آتشناکی کے باوجود میں آرمی چیف سے ملاقات پر اصرار کرتا رہا۔ وزیراعظم کو میری شبنم افشانی گراں گزر رہی تھی۔اُنہی دنوں ’’پرائیویٹ‘‘ نمبر سے فون آیا۔ کوئی کرنل صاحب بول رہے تھے۔ کہنے لگے۔ ’’ڈی۔جی۔سی جنرل فیض حمید آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔‘‘ میں نقاب پوش بارگاہوں کی جادو نگری سے بہت ڈرتا ہوں۔ آنکھ کے آپریشن کا بہانہ کرکے طرح دے گیا۔ دوبارہ فون آیا۔ ’’آپ کے گھر کے قریب انتظام کرلیتے ہیں۔‘‘ میں نے کہا۔ ’’کچھ دِن ٹھہر جائیں۔‘‘ کچھ دِن نہیں، پورے دو سال تک وہ ٹھہرے رہے۔ جون 2019 میں جنرل فیض حمید نے آئی۔ایس۔آئی کی کمان سنبھالی۔ اگلے ماہ، نصف شب مجھے گھر سے اٹھایا گیا اور ہتھکڑی پہنا کر اڈیالہ جیل کی قصوری چکی میں ڈال دیاگیا۔ 4 مئی2017ءکو آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔ایک ’’چہرہ بچاؤ‘‘ فارمولا طے پاگیا۔ یہ کہ ابہام دور کرنے کیلئے حکومت نیا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔ اُس کیساتھ ہی آئی۔ایس۔پی۔آر اظہار افسوس (معذرت) کرتے ہوئے Rejected والا ٹویٹ واپس لے لے گا۔ رات دس بجے کے لگ بھگ سعد قمر کے توسط سے مجھے جنرل باجوہ کا ٹیکسٹ ملا۔
’’Sir, I have met with PM. Everything went very well and things are settled. Thank you for your role.‘‘
(سر! وزیراعظم سے میری ملاقات ہوگئی ہے۔ بات چیت بہت اچھی رہی ہے۔ سارے معاملات طے پاگئے ہیں۔ آپ کے رول کا بہت شکریہ)
5 مئی کو طے شدہ مصالحتی فارمولے پر عمل ہوجانا تھا۔ ایسا نہ ہوا۔ ’’متروکہ املاک‘‘ کے آلات ابھی کُند نہ ہوئے تھے۔ جانے کون، کس کا بہروپ بھرے کس کے پہلو میں بیٹھا، کس کی آرزئوں میں رنگ بھر رہا تھا۔ ٹیڑھی میڑھی کلوں والا اونٹ کسی کروٹ بیٹھنے کے بجائے مسلسل اِٹْھلاہٹ دکھا رہا تھا۔ اور پھر تقویم ِوقت کے افق سے 9مئی کا وہ حشربداماں دِن طلوع ہوا جس کی تفصیلات آج تک گہرے بھیدوں والے جستی صندوق میں بند ہیں۔ اُس دِن کا تصوّر بھی کرتا ہوں تو جھرجھری سی چھوٹ جاتی ہے۔ (جاری ہے)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسوات: کبل تھانے کے اندر ’خود کش‘ دھماکا، 8 پولیس اہلکار شہید
Next Article امر جلیل کا کالم:کہاوت سے عداوت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.