Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»اب خدا بخش اور بھگوان داس کیا کریں۔۔امر جلیل
امر جلیل

اب خدا بخش اور بھگوان داس کیا کریں۔۔امر جلیل

ایڈیٹرمئی 12, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ویسے تو میں کہیں نہیں جا رہا۔ میں آپ کے لئے ایک جملہ لکھنے جا رہا ہوں۔ میں جم کر اپنی جگہ بیٹھا رہوں گا اور جملہ لکھوں گا۔ ایک جملہ لکھنے کیلئے مجھے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسلئے میرا یہ کہنا کہ میں ایک جملہ لکھنے جارہا ہوں، غلط ہے۔ میں آرام سے اپنی جگہ بیٹھا ہوا ہوں اور ایک جملہ لکھوں گا۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ جملہ محاورہ ہے، کہاوت ہے یا ضرب المثل ہے۔ آپ خود فیصلہ کر لیجئے۔ آپ جملہ سنیے ’’اس کام میں ایسا تو ہوتا ہی رہتا ہے‘‘۔
نفسا نفسی کا عالم ہے۔ حالات سازگار نہیں ہیں۔ ایسے میں کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں ہوتا کہ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی۔ اسی طرح بہتی ہوئی ناک والا ہر شخص کورونا کا مریض نہیں ہوتا مگر ڈرے ہوئے لوگ ماننے کو تیار نہیں ہوتے۔ دنیا دو حصوں میں بٹ چکی ہے۔ ایک حصہ میں ہیں حاکم، اور دوسرے حصے میں ہیں محکوم، یعنی ہم اللہ سائیں کے آدمی یعنی آپ میں، خدا بخش، بھگوان داس، ٹام، ڈک اور ہیری۔ مختلف حکومتوں میں ایسا بےمثال اتحاد پہلے نہیں سامنے آیا۔ آپ لاکھوں برس پر محیط انسانیت کی تاریخ کھول کر دیکھ لیجئے۔ دنیا بھر کے حکمران آپس میں لڑتے جھگڑتے رہے ہیں۔ خونریز جنگوں میں خدا بخشوں اور بھگوان داسوں کو آپس میں لڑاتے رہے ہیں۔کورونا وائرس کے پانچویں موسم میں انہوں نے ایسا کرنا چھوڑ دیا ہے۔ حکمرانوں نے آپس میں خفیہ معاہدہ (Unholy Alliance) کر لیا ہے۔ اب وہ خدا بخشوں اور بھگوان داسوں کو جنگوں میں نہیں جھونکتے۔ ماحولیاتی دنیا میں کچھ غیرمعمولی تجربے کرنے کیلئے خدا بخشوں اور بھگوان داسوں کو انہوں نے ایک ہی پیج پر لاکھڑا کر دیا ہے۔ خدا بخشوں اور بھگوان داسوں کے دل میں کورونا وائرس کا ایسا ڈر بٹھا دیا ہے وہ خود کو کورونا وائرس کا اگلا شکار سمجھنے لگے ہیں چونکہ کورونا وائرس کے بارے میں مکمل معلومات اور آگاہی حکومتوں نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی ہے۔ اسلئے لوگ حکومتوں کی ہر ہدایت کو حکم کے طور پر مانتے ہیں اور ان پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔ حکومتیں جانتی ہیں کہ رعایا کی سرشت میں روح فنا کر دینے جیسا خوف داخل کرنے کے بعد عوام سے کچھ بھی کروایا جا سکتا ہے۔ ہم سب اس بات کے چشم دید گواہ ہیں۔
خدا بخش اور بھگوان داس نہیں جانتے کہ دنیا بھر کی حکومتیں کیا کرنے جارہی ہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ سائنسی معلومات حاصل کرنے اور تجربات کے لئے حکومتیں اپنی رعایا کو لیبارٹری کے چوہوں، خرگوشوں کی طرح استعمال کررہی ہیں؟ امریکہ، یورپ اور ایشیا کے لوگ اپنے رویوں، مزاج، ڈھنگ میں ایک جیسے ہوتے جارہے ہیں، بلکہ ہو چکے ہیں۔ گھروں میں بند بیٹھے ہوئے ہیں۔ سینما، تھیٹر، ہوٹل، پب، کھیل کود کے میدان خالی پڑے ہوئے ہیں۔ روڈ راستے ویران۔ موٹر گاڑیاں، ٹرین، جہاز، ہوائی جہاز غائب۔ دکان، دفتر، تعلیمی ادارے، بینک بند، کاروبار بند، ملیں، کارخانے، فیکٹریاں بند۔ اگر کچھ چل رہا ہے تو وہ ہیں ٹیلی وژن، انٹرنیٹ اور سہمی سہمی سانسیں۔خوفزدہ دنیا میں حکومتوں کے اتحاد نے ایک کمال کا کام کر دکھایا ہے۔ ہم انسانوں نے بےدریغ آلودگی کی وجہ سے اوزون لیئر تقریباً تباہ کردی تھی۔ زمیں سے پندرہ بیس میل اوپر اوزون لیئر قدرتی ڈھال ہے۔ سورج کی ناقابلِ برداشت شعاعیں اوزون لیئر کی وجہ سے انسان، حیوان، نباتات، جنگل، برف پوش پہاڑ اور زراعت پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔ پچھلے دو تین مہینوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی پچاس ساٹھ فیصد کم ہو گئی ہے۔ اوزون لیئر کے شگاف اور سوراخ بند ہو گئے ہیں۔ یہ غیرمعمولی کامیابی عالمی لاک ڈاؤن کے بغیر ممکن ہو نہیں سکتی تھی۔ دنیا بھر کی حکومتوں کا بےمثال گٹھ جوڑ اور کیا کرنا چاہتا ہے؟ ہم خدا بخش اور بھگوان داس نہیں جانتے کہ دنیا کی تجربہ گاہ میں ہم پر کیسے کیسے نسخے آزمائے جائیں گے؟
ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی۔ مگر، سردست بہتی ہوئی ناک والا ہر شخص پاکستان میں کورونا وائرس کا مشکوک مریض سمجھا جاتا ہے۔ چھینکتے ہوئے دیکھا جانے والا شخص بھی کورونا وائرس کا مشکوک مریض ہوتا ہے۔ صدیوں سے نزلہ زکام برصغیر کے لوگوں کا ساتھی رہا ہے۔ موسمی مہمانوں کی طرح آتا ہے، موسمی مہمانوں کی طرح چلا جاتا ہے۔ مگر دنیا بھر کی حکومتوں کے گٹھ جوڑنے نزلہ زکام کو کورونا وائرس کی ابتدائی علامات میں شامل کر دیا ہے۔ اگر آپ چھینکتے ہوئے اتائی ٹیکنیشنوں کے ہتھے چڑھ گئے تو پھر وہ آپ کو کورونا وائرس کا مریض ثابت کرکے دم لیں گے۔ آپ کو گندے، غلیظ، نیم تاریک کنٹینر جیسے قورنٹائن میں تنہا بند کردیں گے جہاں اتائی ڈاکٹر آپ پر تجربے کرینگے۔ آپ کو ایسا کھانا کھلایا جائے گا اور پانی پلایا جائیگا کہ جس کے بعد دنیا میں آپ کیلئے دانہ پانی باقی نہیں بچے گا۔ آپ کسی کو پیارے ہوں، یا نہ ہوں، اللہ سائیں کو پیارے ہونے والوں میں آپ کا نمبر ہوگا تین سو تینتیس۔ ہر ماہ ہزاروں لوگ مختلف بیماریوں میںمرتے ہیں۔ مگر وہ گنتی میں نہیں آتے۔ کورونا نے پاکستان میں ایک حیرت انگیز کرشمہ دکھایا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی بائیس کروڑ کی آبادی میں دس ہزار لوگوں کے لئے ایک ڈاکٹر ہوتا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے دو ماہ میں ہزاروں ڈاکٹروں، نرسوں، ٹیکنیشن، پیرا میڈیکل اسٹاف اور لیبارٹریز کی کھیپ نکل آئی ہے۔ یہ معجزے سے کم نہیں ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleالٹی گنگا بہہ سکتی ہے۔۔سہیل وڑائچ
Next Article نہ ہیرو نہ ولن۔۔حسن نثار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.