Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»نہ ہیرو نہ ولن۔۔حسن نثار
حسن نثار

نہ ہیرو نہ ولن۔۔حسن نثار

ایڈیٹرمئی 12, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سنا ہے سوشل میڈیا پر محمد بن قاسم اور راجہ داہر کے درمیان ’’میچ‘‘ جاری کہ دونوں میں سے ’’ہیرو‘‘ کون ہے اور ’’ولن‘‘ کون؟ دوسری طرف بے چارے ارطغرل کو بھی فٹ بال بنایا جا رہا ہے۔ سندھ سے اک بی بی کا کہنا ہے کہ مقامی ہیروز کو اہمیت دی جانی چاہیے، جس کا ایک مطلب یہ نکلتا ہے کہ بھٹو، نواز شریف، بے نظیر، آصف زرداری وغیرہ پر ڈرامہ سیریلز بننے چاہئیں، تو انہیں کون سمجھائے کہ جب ’’ڈرامہ‘‘ کا لفظ استعمال ہو تو اس کا مطلب ہی مبالغہ کی انتہا اور ڈرامہ کی ضرورتوں کے مطابق حقائق کو مسخ کرنا ہوتا ہے۔ اگلی بات یہ کہ عمر مختار سے لے کر ٹیپو سلطان تک ’’شاہین‘‘ سے لے کر ’’حیدر علی‘‘ تک بے شمار مقامی و غیر مقامی ہیروز تک پر بننے والی فلموں اور ڈراموں نے کون سی توپ چلا لی تھی جو اب چل جائے گی۔ اور تو اور صلاح الدین ایوبی، تیمور لنگ جیسے فاتحین پر بننے والی اعلیٰ ترین فلمیں بھی ماضی پرستی میں تھوڑے بہت اضافہ کے علاوہ اور کیا دے گئیں؟
بنیادی بات ’’انٹرٹینمنٹ‘‘ اور ’’کمرشل ایکٹویٹی‘‘ کی ہے۔مقبول ترین نعتوں میں سے ایک ہے’’شاہ مدینہ، شاہ مدینہ، یثرب کے والی سارے نبی تیرے در کے سوالی‘‘یہ ایک بہت پرانی فلم کے لئے لکھی گئی جس کا نام ہی ’’نور اسلام‘‘ تھا۔ اس کے ہیرو درپن مرحوم اور ہیروئین سورن لتا مرحومہ تھیں جبکہ اصل بات یہ کہ اس کے پروڈیوسر اک مشہور ہندو ڈسٹری بیوٹر اور فلم پروڈیوسر تھے۔ مختصراً یہ کہ ایسے وینچرز کا ’’نشاۃ ثانیہ‘‘ وغیرہ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، ورنہ جتنی فلمیں رومن گلوری پر بنیں، روم آج پھر سے سپر پاور ہوتا لیکن تاریخ سرگوشیوں میں ہمیں بتاتی ہے کہ:’’جتھے گئیاں بیڑیاں اودھر گئے ملاح‘‘پدرم سلطان بود سے سلطانی نہیں حیرانی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔رہ گئے ہیرو اور ولن تو اللہ سے لے کر اس کی مخلوق تک کسی کا ہیرو کسی کا ولن اور کس کا ولن کسی کا ہیرو ہوتا ہے۔ اللہ پاک نے ابلیس کو جو ڈھیل دی اس کے نتیجہ میں اللہ کے ہیروز اور، ابلیس کے ہیروز اور– رحمٰن کے لاڈلے چہیتے پسندیدہ اور، شیطان کے فیورٹ اور– یہی سلسلہ روزِ قیامت تک جاری رہے گا۔
کئی سال پہلے میں اس وقت سوچ میں پڑ گیا جب میں نے اپنے اخباروں میں پڑھا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران بنگلہ دیش کی ’’جنگ آزادی‘‘ کے ’’ہیروز‘‘ کی قبرو ں پر پھولوں کی چادریں چڑھا کر انہیں خراج تحسین و عقیدت پیش کیا۔ ابھی کل کی بات ہے جب طویل ایران عراق جنگ میں دونوں مسلمان ملکوں کے اپنے اپنے ہیروز تھے اور صدیوں پیچھے بنو امیہ کی ملوکیت اور پھر اس کے بعد بنو عباس کی آمد اور قبروں کی بے حرمتی کو بھول کر آج دیکھ لو، مڈل ایسٹ میں کیا ہو رہا ہے اور جب ’’ارطغرل غازی‘‘ کے وارثوں میں سے ایک بایزید یلدرم سے تیموری طوفان ٹکرایا تو آگ اور خون کے اس سونامی کے ہیرو کون تھے؟ ولن کون تھے؟ میں تو آج تک فیصلہ نہیں کر سکا۔ کوئی نابغہ مجھے سمجھا سکے تو اس کا شکریہ ادا کروں گا۔ پانی پت ہمارے بالکل ہی پڑوس میں ہے اور میں نے خود وہ مقام دیکھا جس میں ایک طرف ظہیر الدین بابر تو دوسری طرف تہجد گزار ابراہیم لودھی تھا۔ بابر مجھے بہت پسند ہے لیکن نہ میں جانتا ہوں نہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس معرکہ کا ہیرو کون تھا؟ ولن کون تھا؟ رہ گیا ’’فاتح‘‘ تو کچھ مورخ فتح کا فیصلہ یوں لکھتے ہیں کہ دلیری میں ابراہیم لودھی بھی بے مثال تھا جس نے میدان جنگ میں لڑتے ہوئے جان دے دی لیکن بابر کا ’’توپ خانہ‘‘ جیت گیا یعنی ’’فتح‘‘ تب بھی ٹیکنالوجی کی ہوئی تھی۔ تاریخ میں ’’فتح‘‘ عموماً ’’ٹیکنالوجی‘‘ کی ہی ہوتی ہے۔ سنجیدہ مورخ متفق ہیں کہ پیدل جنگجوؤں پر وہ لوگ غالب آئے جنہوں نے پہلی بار گھوڑے کو ’’وار مشین‘‘ کے طور پر استعمال کیا۔ پھر پانسہ ان کے حق میں الٹ گیا جنہوں نے گھوڑے کو لگام ڈال کر اس ’’زندہ مشین‘‘ یعنی گھوڑے کی کارکردگی میں کئی گنا اضافہ کر لیا تھا۔ مختصراً یہ کہ فلمیں ڈرامے پولیو کے شکار ناظرین میں وقتی ہیجان، جوش و خروش تو پیدا کرتے ہیں لیکن بالآخر پولیو زدہ یہ ’’ہیروز‘‘ مٹھیاں بھینچتے بھینچتے دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں یا کسی چور کو ووٹ دیتے پائے جاتے ہیں۔کسی سیانے نے کہا تھا کہ ’’مجھے اس بات کی قطعاً کوئی پروا نہیں کہ میرا دادا اور پڑدادا کیا کرتے رہے۔ میرا اصل مسئلہ یہ ہے کہ میرے پڑدادا کا پڑپوتا اور میرے دادا کا پوتا یعنی میں کم بخت کیا جھک مار رہا ہوں‘‘۔ماضی کے قیدیوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔سو بہتر ہے فلموں، ڈراموں، ناولوں کی ہیروئن پینے اور افیون چاٹنے کے بجائے ’’حاضر سروس‘‘ ہیروز پیدا کرنے کاسوچا جائے اور یاد رکھا جائے کہ یہ ہیروز سڑے بسے سیاستدان یا جنگجو نہیں– صرف اور صرف سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدانوں کے شہسوار ہوں گے اور ایسے ہی بنجر موسموں کے لئے ہمیں سمجھایا گیا تھا کہ…’’علم تمہاری کھوئی ہوئی میراث ہے‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاب خدا بخش اور بھگوان داس کیا کریں۔۔امر جلیل
Next Article کیا خبر طوطے بھی عنقا ہو جاتے ؟۔۔خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.