Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»سرکار سب کچھ کر سکتے ہیں!۔۔امر جلیل
امر جلیل

سرکار سب کچھ کر سکتے ہیں!۔۔امر جلیل

ایڈیٹرنومبر 17, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مانا کہ بہت بڈھا ہو گیا ہوں۔ بھول بھال جاتا ہوں۔ جنوب جانے کا ارادہ کرکے گیسٹ ہائوس سے نکلتا ہوں مگر جنوب جانے کی بجائے شمال کی طرف چل پڑتا ہوں۔ اس میں میرا یا کسی اور کا قصور نہیں ہے۔ کسی اور سے میری مراد گیسٹ ہاؤس کی مالکن یعنی لینڈ لیڈی سے نہیں ہے۔ گیسٹ ہاؤس کی لینڈ لیڈیاں آخر کار اپنے گیسٹ کو پاگل بنا دیتی ہیں مگر میرے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ میں جس گیسٹ ہاؤس میں رہتا ہوں، اس کی مالکن بہت اچھی ہے۔ ایک روز میں نے گیسٹ ہاؤس کی مالکن سے پوچھا تھا۔ ’’سنا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کی مالکنیں آخرکار اپنے گیسٹ کو پاگل بنادیتی ہیں۔ تم ایسا کیوں نہیں کرتیں؟‘‘۔
لینڈ لیڈی نے مسکراتے ہوئے کہا تھا ’’جو گیسٹ پہلے سے پاگل ہو، میں بھلا اسے مزید پاگل کیسے بنا سکتی ہوں‘‘۔اب آپ بھی مسکراتے ہوئے مجھ سے پوچھنا چاہیں گے کہ میں گیسٹ ہاؤس میں کیوں رہتا ہوں؟ میں اپنے گھر میں کیوں نہیں رہتا؟ میں فقیر آپ کی غلط فہمی دور کردینا چاہتا ہوں۔ آپ جہاں رہتے ہیں، وہ آپ کا گھر نہیں ہے۔ وہ آپ کا گیسٹ ہاؤس ہے۔ آپ وہاں مہمان ہیں۔ آپ ایک محدود مدت کے لئے وہاں آتے ہیں۔ وہاں رہتے ہیں اور ایک روز چلے جاتے ہیں۔ آپ وہاں مستقل طور پر نہیں رہتے۔ آپ وہاں ہمیشہ کے لئے رہنے نہیں آتے۔ لازمی طور پر آپ کو وہاں سےجانا پڑتا ہے۔ آپ بھول جاتے ہیں کہ آپ گیسٹ ہیں، آپ مہمان ہیں۔ میں بھی جہاں رہتا ہوں، مہمان ہوں وہاں پر۔ ایک روز مجھے گیسٹ ہاؤس چھوڑ کر جانا ہے۔ میں جہاں رہتا ہوں، وہ میرا گھر نہیں ہے۔ وہ گیسٹ ہاؤس ہے۔ میں گیسٹ کے طور پر وہاں رہتا ہوں۔ وہاں رہتے رہتے میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔
میں بھول بھال جاتا ہوں۔ اس لئے آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں۔ آپ سے کچھ جاننا چاہتا ہوں۔ آپ مجھے سوچ کر بتائیں۔ اتنا تو میں جانتا ہوں کہ ہر طرح کی عدالتوں کے ہوتے ہوئے پیر سائیوں اور سرداروں نے اپنی جرگہ عدالتوں کو فعال رکھا ہوا ہے۔ وہاں سردار سائیں اور پیر سائیں روزانہ فیصلے صادر کرتے ہیں۔ جرم کرنے والوں کو سزا سناتے ہیں۔ نہ جانے کیوں میں محسوس کررہا ہوں کہ پاکستان میں ہر طرح کی عدالتیں بند ہوچکی ہیں۔ یہ میری خام خیالی ہے، یا اس میں کوئی صداقت بھی ہے؟ اگر عدالتیں کھلی ہوئی ہیں، تو پھر سرکار موقع بہ موقع کیوں کہتے پھرتے ہیں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ ہم بڈھے سمجھتے ہیں کہ کسی ملزم کو چھوڑ دینا یا سزا دینا عدالتوں کا کام ہے۔ کسی کو پکڑنا یا چھوڑ دینا سرکار کا کام نہیں ہے۔ اگر عدالتیں فعال ہیں اور کام کررہی ہیں تو پھر سرکار کیوں کہتے پھرتے ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا؟ کسی کو نہیں چھوڑوں گا؟ بس اسی جگہ میرے بڈھے بھیجے کی سوئی اٹک جاتی ہے۔ میں سوچنے لگتا ہوں کہ ملک میں اگر اسمال کازز کورٹوں سے لے کر اعلیٰ عدالتیں موجود ہیں تو پھر برے اور گندے لوگوں کو پکڑنے اور سزا دینے کی ذمہ داری سرکار نے اپنے سر کیوں لے لی ہے؟ یہی بات میں آپ سے سمجھنا چاہتا ہوں۔ اگر جرگہ عدالتوں کے ساتھ ساتھ ملک میں چھوٹی بڑی عدالتیں موجود ہیں، کام کررہی ہیں، تو پھر وزارت عظمیٰ کی گدی پر بیٹھ کر سرکار پکڑ دھکڑ کا کام خود کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ چور اُچکوں کو پکڑ کر عدالتوں کے کٹہرے تک پہنچانا پولیس کا کام ہے۔ پولیس کی مدد کرنے کے لئے رینجرز ہمہ وقت موجود ہیں۔ ایسے میں سرکار پولیس کا کام خود کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ اعلیٰ افسر کے اغوا کے بعد ملک بھر کی پولیس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، اور لمبی چھٹی پر چلے گئی ہے؟ ایسے میں چور اُچکوں کو پکڑنے کا کام سرکار نے اپنے ذمہ لے لیا ہے۔ اس کو کہتے ہیں وطن سے لگن اور فرض شناسی۔مجھے لگتا ہے، ملک کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں۔ پیداوار بے انتہا بڑھ گئی ہے۔ اخراجات کم ہوگئے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم دی جارہی ہے۔ علاج معالجے کے لئے اسپتال دن رات کھلے رہتے ہیں۔ لوگوں کے کام پل بھر میں ہوجاتے ہیں۔ سب ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے۔ سورج نے بھی ڈر کے مارے سردیوں میں جلدی غروب ہونے کی عادت چھوڑ دی ہے۔ بس پولیس کے لمبی چھٹی پر چلے جانے کے بعد چور اچکے اور چھینا جھپٹی کرنے والے دندناتے پھر رہے ہیں۔ سرکار نے بذات خود، یعنی بنفس نفیس چور اچکوں اور چھینا جھپٹی کرنے والوں کو پکڑنے اور ٹھکانے لگانے کا اعلان کردیاہے۔ سرکار کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ یہ اعلان سرکار نے منہ پر ہاتھ پھیر کر کیا ہے۔ اب کسی کی خیر نہیں۔
سرکار کا اعلان سننے کے بعد ملک بھر کے ہم فقیر سوچ میں پڑ گئے ہیں۔ پولیس کے لمبی چھٹی پر چلے جانے کے بعد سرکار کا بذاتِ خود چور اُچکوں کو پکڑنے کا اعلان ہم بونگوں کی سمجھ میں آتا ہے مگر سرکار کا حتمی دعویٰ کہ وہ کسی چور اچکے کو نہیں چھوڑیں گے یعنی اُن کو ٹھکانے لگادیں گے یا کیفر کردار تک پہنچا دیں گے، ہم فقیروں کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ملزم کو الزام سے بری کرنا یا سزا دینا عدالتوں کا کام ہوتا ہے۔ کیا پاکستان میں عدالتوں کو تالہ لگ گیا ہے؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous ArticlePNA سے PDM تک۔۔مظہر عباس
Next Article سید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔گلگت بلتستان انتخابات: حکومت جیت گئی، تحریک انصاف ہار گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.