• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
پیر, جون 5, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:پاکستان اور صدر اردوان
  • محمد اظہارالحق کا کالم:استاد اور ریاست
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:9مئی کے واقعات اور انتہا پسندی کا بچگانہ پن
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:سب جان لیں۔۔ فوج کی نہ دوستی اچھی، نہ دشمنی
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:باطنی سفر
  • حامد میرکا کالم:لاپتہ سچائیاں
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»روہڑی کے پیر سائیں : سب جھوٹ / امر جلیل
امر جلیل

روہڑی کے پیر سائیں : سب جھوٹ / امر جلیل

رضی الدین رضیمارچ 6, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہتے ہیں کہ پاکستان میں رہنے والا ہر شخص کسی نہ کسی پیرسائیں کا مرید، معتقد اور ماننے والا ہوتا ہے۔ کوئی پاکستانی بے پیرنہیں ہوتا۔ پاکستانیوں کا کعبہ قبلہ تو ایک ہوتا ہے مگر ان کے پیر سائیں الگ الگ ہوتے ہیں۔ یہ معلومات مجھے باوثوق ذرائع سے ملی ہیں۔ وہ لوگ آپ کے اور میرے بارے میں اعداد و شمار جمع کرتے ہیں اور بیرون ملک اپنے آقاؤں کو بھیجتے رہتے ہیں۔ مثلاً پاکستان میں رہنے والے کتنے فیصد لوگ پاگل ہیں، کتنے فیصد لوگ نیم پاگل ہیں۔ اور کتنے فی صد لوگ عنقریب پاگل ہونے والے ہیں۔ ایسی اور اس قسم کی معلومات وہ لوگ پاکستان سے باہر بھیجتے رہتے ہیں۔ وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ پاکستان میں کتنے فی صد لوگ اپنے لئے رشوت لیتے ہیں اور کتنے فی صد لوگ اپنے اعلیٰ افسران کے لئے رشوت لیتے ہیں۔ ان کے ہاں کام کرنے والا ایک چپراسی میرا دوست ہے۔ وہ مجھے مطلوبہ معلومات کی فوٹو کاپیاں فراہم کرتا ہے۔ اسی چپراسی دوست نے مجھے پیر سائیوں کے بارے میں مصدقہ تحقیق کی فوٹو کاپیاں لاکر دی تھیں۔
پیر سائیں استعارہ ہے۔ صرف دو لفظوں کا مرکب نہیں ہے۔ یہ ایک محاورہ ہے۔ پیر سائیں صرف پاکستان اور ہندوستان میں پائے جاتے ہیں۔ آپ عمرہ یا حج کرنے کیلئے سعودی عرب جائیں۔ آپ کو کسی پیر سائیں کا نام و نشان دکھائی نہیں دے گا۔ وہاں پیرسائیں نہیں ہوتے۔ آپ مصر جائیں، آپ شام جائیں ، آپ دمشق جائیں، آپ ایران جائیں، آپ ملائشیا جائیں، آپ انڈونیشیا جائیں، آپ ترکی جائیں، آپ دبئی اور شارجہ جائیں، کسی پیر سائیں کاواسطہ آپ سے اور آپ کا واسطہ کسی پیرسائیں سے نہیں پڑے گا۔ تمام اسلامی ممالک میں سوائے پاکستان کے مردہ یا زندہ پیر سائیں دکھائی نہیں دے گا۔ ہمارے ہاں زندہ یا مردہ پیرسائیں بکثرت پائے جاتے ہیں۔ ہم پیرسائیوں میں خود کفیل ہیں۔ پیرسائیں زندہ ہوں یا مردہ ہوں، ہم پاکستانیوں کی زندگی پر چھائے ہوئے ہوتے ہیں۔ اب تو پیر سائیوں نے ہماری سیاسی سوچ کی ڈور بھی سنبھال لی ہے۔ کس کو ووٹ دیں، کس کو ووٹ نہ دیں ؟ یہ فیصلہ بھی ہم پیرسائیں کی ہدایت کے مطابق کرتے ہیں۔ پیر سائیں وزیر بنواتے ہیں۔ پیر سائیں وزارت سے محروم بھی کرواسکتے ہیں۔ پیر سائیں روڈ راستے بلاک کروا سکتے ہیں۔ ریل گاڑیاں رکواسکتے ہیں۔ اگر چاہیں تو حکومتوں کا تختہ الٹ سکتے ہیں۔ مگر میں روہڑی کے جن پیروں کا ذکر آپ سے کرنا چاہتا ہوں ، وہ آج کل کے پیروں سے قطعی مختلف ہیں۔
روہڑی اور سکھر کے درمیان دریائے سندھ گزرتا ہے۔ دریائے سندھ کے ایک کنارے پر روہڑی شہر آباد ہے۔ عین روہڑی شہر کے سامنے، دریائے سندھ کے دوسرے کنارے پر سکھر شہر آباد ہے۔ سکھر میں تیزی سے عمارت سازی ہورہی ہے۔ دس پندرہ منزلہ عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں۔ بزنس مال ، شوروم ، کاروباری مراکز کھڑے ہورہے ہیں۔ تیزی سے سکھر شہر کی آبادی بڑھتی جارہی ہے۔ دیہات سے خوش حال لوگ نقل مکانی کرکے سکھر شہر میں آباد ہورہے ہیں۔ بلوچستان سے بھی ہمارے بھائی ہمیشہ کی طرح سکھر آکر آباد ہورہے ہیں۔ اس کے برعکس روہڑی اجڑتا جارہا ہے۔ بٹوارے سے پہلے جس شہر کا نام روہڑی تھا، آج اس روہڑی شہر کا سایہ تک نہیں ملتا۔ یہ دوشہر روہڑی اور سکھر اگر یورپ میں ہوتے یا کسی ترقی یافتہ ملک میں ہوتے تو آج دونوں شہروں کے در میان کیبل کار چل رہی ہوتی۔ دونوں شہروں کے درمیان فیری سروس رواں ہوتی۔ دریائے سندھ کے دونوں کناروں پر باغ باغیچے ہوتے۔ ریستوران ہوتے۔ پارک ہوتے۔ سایہ دار درختوں کے نیچے سستانے کے لئے آرام دہ بنچ لگے ہوتے۔ آج دریائے سندھ کے دونوں کنارے دیکھ کر ہمیں اپنے گنوار ، اجڈ اور بے ڈھنگے ہونے کا شدت سے احساس ہوتا ہے۔ یہی دو کنارے بٹوارے سے پہلے خوابوں کی طرح آباد تھے، ایسے خواب جو کھلی آنکھ سے دیکھے جاتے ہیں۔
روہڑی شہر میں بیشمار پیر سائیوں کے مزار آپ کو چپے چپے پر ملیں گے۔ کچھ مزار ا ٓباد ہیں۔ کچھ اجڑ چکے ہیں۔ ان تمام مدفون پیروں کی اپنی اپنی ساکھ ہے، اپنی اپنی شہرت ہے۔ ایک پیرسائیں کا نام ہے، پیر حاجنا شاہ۔ ماننے والوں کا یقین ہے کہ ایسے لاعلاج مریض جن کاعلاج صرف آپریشن سے ممکن سمجھا جاتا ہے، وہ مریض پیر حاجنا شاہ کے مزار پر چلہ کاٹتے ہیں اور ٹھیک ٹھاک ہوکر چلے جاتے ہیں۔ چلہ کاٹتے ہوئے مریضوں کے گردوں اور مثانوں سے پتھری نکل جاتی ہے۔ پتے کی پتھری نکل جاتی ہے۔ ناسوربند ہو جاتے ہیں۔ پھوڑے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ ٹھیک ہوجانے والے مریض ہدیہ کے طور پر مزار کے مجاوروں اور وہاں موجود لوگوں کو مچھلی کا سالن اور روٹی کھلاتے ہیں۔ آج بھی پیر حاجنا شاہ کے مزار پر مریضوں کاتانتا بندھا رہتا ہے۔ سول سرجن کہلانے میں آتے ہیں۔
ایک مزار میں پیر موریو توریو دفن ہیں۔ ENTیعنی گلا ، ناک اور کان کے امراض میں مبتلا مریض ان کےمزار پر آتے ہیں۔ ٹھیک ہو جانے کے بعد ہدیہ کے طور پر مزار کے مجاوروں کو نمک دیتے ہیں۔
ایک مزار میں پیرعلی آسمانی دفن ہیں۔ ٹائیفائیڈ میں مبتلا مریض ان کے مزار پر آتے ہیں۔ وہیں پڑے رہتے ہیں۔ ٹھیک ہوجانے کے بعد مزار کے مجاوروں کو دہی اور روٹی دیتے ہیں۔ اور صحت یاب ہو کر اپنے گھر جاتے ہیں۔ایک پیر سائیں کے مزار پر Migraine میں مبتلا مریض جاتے ہیں۔ آدھے سر میں ناقابل برداشت درد کو مائیگرین کہتے ہیں۔ پیر سائیں کا اسم گرامی ہے پیر شادی شہید۔ ٹھیک ہو کر گھر لوٹ جانے والے شفایاب مریض مزار کے مجاوروں کو ہدیہ کے طور پر میٹھی روٹی کھلاتے ہیں۔روہڑی میں دوپیر ایسے بھی مدفون ہیں جو بچوں میں بیماریوں کے معالج ہیں۔ یعنی Child Specialist ہیں۔ ایک پیرسائیں کا نام ہے۔ شاہ عبدالرحمان ، صحت یاب ہوجانے کے بعد بچوں کو کہا جاتاہے کہ وہ پیر سائیں کی قبر پر پتھر برسائیں۔ دوسرے چائلڈ اسپیشلسٹ پیرسائیں کا نام ہے، پیر دادو شاہ۔ صحت یاب ہونے والے بچوں کو کہا جاتا ہے کہ وہ پیر سائیں کی قبر پرچڑھ کر بیٹھ جائیں۔
ایک پیر سائیں کے ہاں بیمار گھوڑوں کا علاج ہوتا ہے۔ کسی کے ہاں دماغی امراض کے مریض آتے ہیں۔ ایک پیرسائیں ہیں روہڑی میں۔ ہر مرض کے معالج ہیں۔ ان کے بارے میں باتیں ہوں گی اگلے منگل کے روز۔

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگندی زبان، نقصان ہی نقصان : روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
Next Article گجرات جشن ادب اور رول ماڈل : آئینہ /مسعود اشعر
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:پاکستان اور صدر اردوان

جون 5, 2023

محمد اظہارالحق کا کالم:استاد اور ریاست

جون 5, 2023

نصرت جاویدکا تجزیہ:9مئی کے واقعات اور انتہا پسندی کا بچگانہ پن

جون 5, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:پاکستان اور صدر اردوان جون 5, 2023
  • محمد اظہارالحق کا کالم:استاد اور ریاست جون 5, 2023
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:9مئی کے واقعات اور انتہا پسندی کا بچگانہ پن جون 5, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:سب جان لیں۔۔ فوج کی نہ دوستی اچھی، نہ دشمنی جون 5, 2023
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:باطنی سفر جون 5, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.