• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
اتوار, مئی 28, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں : میر غوث بخش بزنجو ، قسور گردیزی اور نیپ
  • آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 شدت کا زلزلہ
  • ایجنسیوں نے دو طرح کی منصوبہ بندی کی گفتگو پکڑلی، اس پر آج رات عمل ہونا تھا: وزیر داخلہ
  • پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل۔۔قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • خالد مسعود خان کا کالم:ویسپا سکوٹر‘ تاریخی عمارات اور تجاوزات
  • رؤف کلاسراکا کالم:ظفرالطاف سے پی ٹی آئی تک
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:ملکی معیشت، سیاسی استحکام اور مقام عبرت
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:میں اور میرے ’’مسائل‘‘
  • امتیاز عالم کا کالم:چراغ سب کے بجھیں گے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»پیر سائیوں کی کرامات :سب جھوٹ / امر جلیل
امر جلیل

پیر سائیوں کی کرامات :سب جھوٹ / امر جلیل

رضی الدین رضیمارچ 13, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آپ پاکستان میں پیر سائیوں کے کرشموں، کرامات اور اثرو رسوخ سے واقف ہوں گے بلکہ متاثر ہوں گے۔ بینظیر جیسی اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون پیر سائیوں کے پیروں میں جاکر بیٹھتی تھیں۔ راولپنڈی، اسلام آباد کے قریب تنکا بابا نام کے ایک پیر سائیں ہوا کرتے تھے۔ بڑے بڑے سیاستدان ، اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران بیوپاری ، کاروباری حضرات ان کے قدموں میں پڑے رہتے تھے۔ پیر سائیں اگر کسی کو تنکا ماردیں تو یہ باور کرلیا جاتا تھا کہ اس شخص کی من کی مرادیں پوری ہوں گی۔ بینظیر کا تنکا بابا کے ہاں آنا جانا تھا۔ میں نہیں جانتا کہ تنکا بابا زندہ ہیں یا کہ رحلت فرماگئے ہیں۔ بینظیر قمبر شہر کے ایک پیر سائیں کے پیروں میں جاکر بیٹھ جاتی تھیں۔ ایک مرتبہ کسی نے ان کی تصویر کھینچ لی اوروائرل کردی۔ تصویر کے بڑے بڑے پوسٹر بنا کر دیواروں اور ٹرکوں پر چپکادیئے تھے۔ بیرون ملک بینظیر کو لبرل اور روشن خیال سمجھنے والے سکتے میں آگئے تھے۔ پیر سائیں شاہ محمود قریشی کی دعائیں تحریک انصاف کے لئے مخصوص ہیں۔ پیرسائیں یوسف رضا گیلانی کی دعائیں زرداری کی پیپلز پارٹی کے لئے وقف ہیں۔ پیرسائیں پگارا کی دعائیں فنکشنل مسلم لیگ کے ساتھ ہیں۔ کرامات اور کرشمات کے علاوہ پیر سائیوں کا سیاسی اثر بھی ہوش ربا ہے۔ جس کے سر پر ہاتھ رکھ دیں وہ فاسٹ بالر سے سیاستدان بن جاتا ہے۔ حالانکہ عمران خان کو کھیل کے میدانوں سے اٹھا کر سیاست کے مکروہ میدان میں لانے والے مرحوم و مغفور جنرل حمید گل تھے۔ وہ دھوکہ کھا گئے تھے کہ ایک میدان میں جوہر دکھانے والے لوگ ہر میدان میں جوہر دکھا سکتے ہیں۔ ایک میدان میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ہر میدان میں اپنی قابلیت کے بل بوتے پر شہرت کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں۔ جوکہ زمینی حقائق کے مطابق امکان سے باہر ہے۔ موجودہ دور میں فٹبال کے سپر ہیروز میسی اور رونالڈو کرکٹ کے سپر ہیروز ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے کپتان اسمتھ نہیں بن سکتے۔ شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اپنے اپنے دائرہ عمل کے ماہر ہوتے ہیں۔ اسی میں نام اور شہرت کماتے ہیں۔ یہیں پر جنرل حمید گل مار کھاگئے تھے۔ انہوں نے کھیل کے میدان میں عمران خان کی بین الاقوامی شہرت کو پاکستانی سیاست میں کیش کرانے کی ناکام کوشش کی تھی۔ جنرل حمید گل نے اپنے قطعی غلط فیصلے سے پاکستان کو غیرمعمولی صلاحیتیں رکھنے والے Sportsman سے محروم کردیا۔ میں اگر مگر کے جھنجھٹ میں پڑنا نہیں چاہتا۔ میرا یقین ہے کہ اگر عمران خان کو اپنے لئے مناسب دائرہ عمل کی آزادی دی جاتی اور جنرل حمیدگل انہیں گھسیٹ کر سیاست کے میدان میں نہ لے آتے تو عمران خان اکیلے کھیلوں کے بل بوتے پر پاکستان کو شہرت کی بلندیوں پر لے جاتے ۔ وہ فلاحی کاموں میں سوشل ریفارمر بن کر سامنے آتے۔ مرحوم حمید گل نے ملک کا بہت بڑا نقصان کردیا ہے۔ عمران خان سیاست کرنے کے لئے پیدا نہیں ہوئےتھے۔ وہ پیدائشی اسپورٹس مین ہیں۔ اسپورٹس مین فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ اپنی زندگی کے پچیس تیس برس سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے باوجود سیاستدان بن نہیں پائے۔ وہ اپنی باڈی لینگویج اور بول چال میں آج بھی مکمل طور پر فاسٹ بالر دکھائی دیتے ہیں۔ عمران خان کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا مرحوم جنرل حمید گل کا سماجی جرم تھا جس کے لئے پاکستان کے آئین اور پینل کوڈ میں کوئی سزا مختص نہیں ہے۔ کرکٹ کے فلسفے میں کہا جاتا ہے کہ ایک فاسٹ بالر زندگی بھر فاسٹ بالر رہتا ہے ۔ اس کا رویہ دیگر لوگوں سے مختلف ہوتا ہے۔ عمران خان کی سیاسی پارٹی میں ایک پیر سائیں شاہ محمود قریشی ملتان والے پہلے سے موجود ہیں۔ اب ان کے ازدواج میں ایک پیرنی صاحبہ شامل ہو چکی ہیں۔ اب ان کی دعائوں اور تعویذ وں کا اثر عمران کی زندگی پر دیکھنا ہے۔ فی الحال ان کی صوبائی اسمبلی کے دو ارکان عمران خان کو چھوڑ کر زرداری سے جاملے ہیں۔ میں سینیٹ کے انتخابات کی بات کررہا ہوں۔
حوالہ تھا روہڑی کے مدفون پیر سائیوں کے کرامات اور کرشموں کا۔ روہڑی کے پیرسائیوں کے قصے آپ کو سناتے ہوئے میں نے محسوس کیا ہے کہ روہڑی کے پیرسائیوں کے پاس ہر درد کی دوا ہے۔ ہر مرض کا علاج ہے۔ مگر سیاستدانوں کیلئے ان کے پاس نہ دعا ہے اور نہ دوا ہے۔ ایک پیر سائیں کا نام ہے پیر مولیٰ محب شاہ۔ وہ ماہر نفسیات ہیں۔ یعنی Psychiatric ہیں۔ نفسیاتی امراض میں مبتلا مریضوں کو ان کے مزار پر لایا جاتا ہے۔ پاگلوں کو بھی ورثا پیر محب شاہ کے مزار پر لے آتے ہیں۔ سب مریض شفایاب ہوکر گھر لوٹنے سے پہلے جو ان کے جی میںآتا ہےہدیہ کے طور پر مجاوروں کو دے جاتے ہیں۔
ایک پیر سائیں Ophthalmologistہیں۔ آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریض ان کے مزار پر آتے ہیں۔ وہاں رہتے ہیں۔ اور ٹھیک ہوجانے کے بعد مجاوروں کو روٹی اور سالن دیتےہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زمین زرخیز ہو، فصل اچھی ہو تو پھر آپ شاہ شکر گنج کے مزار پر حاضری دیں۔ اچھی فصل حاصل کرنے کے بعد آپ مجاوروں کو دال روٹی کھلادیں۔
روہڑی اور سکھر کے درمیان دریائے سندھ کے بیچوں بیچ ایک پہاڑی ہے جس پر ایک پراسرار ٹوٹی پھوٹی رہائش گاہ ہے۔ ان کھنڈروں کو خواجہ خضر کا آستان یا آستانو کہتے ہیں۔ اگر آپ علم اور دانائی کے شیدائی ہیںاور آبی حیات اور دریاؤں کے بارے میں سوجھ بوجھ رکھنا چاہتے ہیں تو پھر خواجہ خضر کے آستان پر حاضری دیا کریں۔ وہاں دیا جلایا کریں۔ آپ کے لئے آگاہی کے دروازے کھل جائیں گے۔ عوض میں آپ ناریل اور دودھ بطورہدیہ دے سکتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ روہڑی میں سوا لاکھ پیر دفن ہیں۔
(بشکریہ : روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنواز شریف اور سینیٹ کا چیئرمین؟ : آئینہ /مسعود اشعر
Next Article نامعلوم سیاستدان کی کامیابی اور بلوچستان کی محرومیاں ۔۔ سید مجاہد علی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں : میر غوث بخش بزنجو ، قسور گردیزی اور نیپ

مئی 28, 2023

خالد مسعود خان کا کالم:ویسپا سکوٹر‘ تاریخی عمارات اور تجاوزات

مئی 28, 2023

رؤف کلاسراکا کالم:ظفرالطاف سے پی ٹی آئی تک

مئی 28, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں : میر غوث بخش بزنجو ، قسور گردیزی اور نیپ مئی 28, 2023
  • آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا مئی 28, 2023
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 شدت کا زلزلہ مئی 28, 2023
  • ایجنسیوں نے دو طرح کی منصوبہ بندی کی گفتگو پکڑلی، اس پر آج رات عمل ہونا تھا: وزیر داخلہ مئی 28, 2023
  • پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل۔۔قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے: وزیراعظم شہباز شریف مئی 28, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.