Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»چار سال پرانی ویڈیو پر امر جلیل کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے
اختصاریئے

چار سال پرانی ویڈیو پر امر جلیل کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے

ایڈیٹرمارچ 30, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حال ہی میں سوشل میڈیا پر سندھی اور اردو زبان کے معروف مصنف امر جلیل کی ایک چار سال پرانی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد صارفین کے دو گروپوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ امرجلیل کے مخالف گروپ کے صارفین انہیں توہین مذہب کا مرتکب قرار دے کر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ ان کے حمایتی سوشل میڈیا صارفین ایسے مطالبے کو سندھ کی صوفی روایت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی قرار دے کر امرجلیل کی حمایت میں پوسٹ کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر امر جلیل کی مخالفت پاکستان کی دائیں بازو کی جماعتوں کے کارکن کر رہے ہیں جب کہ سندھ کے زیادہ تر ادیب، شاعر، لکھاری اور صحافی ان کی حمایت میں لکھ رہے ہیں۔ یہ متنازع ویڈیو 2017 میں منعقدہ ’سندھ لٹریچر فیسٹیول‘ کی ہے، جس میں امرجلیل سٹیج پر بیٹھ کر ایک افسانہ پڑھ رہے ہیں اور سننے والے تالیاں بجا رہے ہیں۔
امر جلیل کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ ان کی مکمل ویڈیو کی بجائے اس ویڈیو کا ایک کلپ نکال کر شیئر کیا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے مخالفین کو مشورہ دیا کہ وہ پوری ویڈیو دیکھ لیں تو ان کو سمجھ میں آ جائے گا کہ ان کا اصل مطلب کیا تھا۔
امر جلیل ہیں کون؟
سندھ لینگویج اتھارٹی کی جانب سے شائع کردہ انسائیکلوپیڈیا سندھیانا کے مطابق امرجلیل روہڑی میں آٹھ نومبر 1936 کو پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام عبدالجلیل ولد عبدالغنی قاضی ہے، مگر انہوں نے امر جلیل کے قلمی نام سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے پرائمری تعلیم کراچی میں صدر ٹاؤن کے رتن تلاؤ سرکاری سکول سے حاصل کی اور پھر نواب شاہ سے بی اے کرنے کے بعد وہ دوبارہ کراچی آئے اور جامعہ کراچی سے اقتصادیات میں ماسٹر کیا، بعد ازاں انہوں نے ہسٹری میں بھی ماسٹر کیا۔ امر جلیل ایک اچھے کرکٹ کھلاڑی بھی رہے اور وہ سکول، کالج اور یونیورسٹی میں کرکٹ ٹیموں کے کپتان بھی رہے۔ ان کی تحریر کردہ پہلی کہانی ’اندرا‘ 1956 میں نواب شاہ سے شائع ہونے والے سندھی زبان کے رسالے ’ادا‘ میں شائع ہوئی۔
بعد میں انہوں نے ریڈیو، ٹیلی وژن اور تھیٹر کے لیے ڈرامے لکھنا شروع کیے اور ان کے لکھے ہوئے ڈرامے نیشنل تھیٹر اور ریڈیو پاکستان پر بھی نشر ہوئے۔ انہوں نے سندھی اور اردو زبان میں ٹیلی ویژن کے لیے بے شمار ڈرامے تحریر کیے ہیں۔ امر جلیل نے سندھی زبان کے اخبار ’ہلال پاکستان‘ اور ہفت روزہ ’الفتح‘ اور بعد میں اردو اخبار ’جنگ‘ اور ’ڈان‘ میں بھی کئی سالوں تک کالم لکھے۔ ان کی سندھی زبان میں لکھی گئی کہانیوں کا پہلا مجموعہ ’دل کی دنیا‘ 1968 میں شائع ہوا، جس پر انہیں کئی ادبی ایوارڈ دیے گئے اور اس مجموعہ کے کئی ایڈیشن بھی شائع ہوئے۔ امر جلیل نے متعدد کہانیاں اور ناول بھی لکھے جن میں ’دل کی دنیا،‘ ’تاریخ کا کفن،‘ ’جب میں نہیں رہوں گا،‘ ’میرا پتہ آسماں سے پوچھو‘ اور ’رنی کوٹ کا خزانہ‘ نے خاصی شہرت حاصل کی۔
امر جلیل ریڈیو پاکستان کراچی سے بطور ریجنل مینیجر منسلک ہوئے، مگر اپنی تحریروں کے باعث انہیں مستعفی ہونا پڑا، جس کے بعد وہ اسلام آباد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے بانی ڈائریکٹر اور بعد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے۔ امرجلیل سندھ لینگویج اتھارٹی کے چیئرمین اور بعد میں اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی رہے۔ امرجلیل کئی سالوں تک مختلف حکومتوں کے زیر عتاب رہے۔ سندھی زبان کے مشہور رسالے ’سہنی‘ میں ان کی کہانی ’سرد لاش کا سفر‘ شائع ہونے کے بعد ’سہنی‘ پر کئی سال پابندی رہی۔ وہ سندھ ٹی وی نیوز پر ’کلاس روم‘ نامی پروگرام کے کئی سال تک اینکر بھی رہے۔
امرجلیل خود کو ’اروڑ کا مست‘ کہتے ہیں۔ اروڑ ان کے آبائی شہر روہڑی کا قدیم نام ہے جب کہ موجودہ وقت میں روہڑی کے قریب پہاڑی سلسلے کو اروڑ کہا جاتا ہے۔ انہیں کئی ادبی ایوارڈز بھی ملے، جن میں پرائیڈ آف پاکستان، پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز (پال) کی جانب سے ’کمال فن‘ ایوارڈ اور ہندوستان کے اکھل بھارت سندھی ساہت سبھا نیشنل ایوارڈ سمیت دیگر شامل ہیں۔

( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ویڈیو سکینڈل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمہتاب حیدر تھہیم کا اختصاریہ : ایک تھی پیپلز پارٹی
Next Article پاکستان میں چینی کمپنی نے شراب کی پیداوار شروع کر دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قصور ویڈیوز سکینڈل کے ملزمان بری: کیا ایسا ہو سکتا ہے اصل ملزم کبھی گرفتار ہی نہ ہوا ہو؟

دسمبر 19, 2023

اسلامیہ یونیورسٹی سیکس سکینڈل اور پکے کے ڈاکوؤں کی باہمی لڑائی : سمیعہ گیلانی ایڈووکیٹ کا کالم

اگست 1, 2023

مبینہ ویڈیو لیک : سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کے ججز ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں قیام کی تردید کر دی

نومبر 6, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.