Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جنوری 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • "عشق آباد سے اشک آباد” درد کی داستان : محمد عمران کا کتاب کالم
  • گل پلازہ میں ایک دکان سے 30 لاشیں برآمد، تعداد 61 ہوگئی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے : فی تولہ سونا پانچ لاکھ روپے سے بھی مہنگا
  • "اعتراف” سے کچھ سبق ، ضیاء نے بھٹو حکومت کیوں ختم کی ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • گل پلازہ میں آتشزدگی ، ہمارے شہرسے ہوکردھواں گزرتا ہے : وجاہت مسعود
  • سرخ گلابوں کے موسم میں ۔۔ ڈاکٹر خدیجہ وکیل کی نثری نظم
  • گل پلازہ کے 26 میں سے 24 دروازے بند تھے : 28 لاشیں برآمد، 81 افراد لاپتا
  • قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا
  • ایران کے ’روپوش‘ رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کا انجام کیا ہو گا ؟
  • گل پلازہ آتش زدگی اور فائر بریگیڈ اہلکار کی ماں کے آنسو : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»امریکا کی سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے پاکستان کو 2 ماہ کی مہلت ملنے کا امکان
اہم خبریں

امریکا کی سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے پاکستان کو 2 ماہ کی مہلت ملنے کا امکان

رضی الدین رضیمارچ 16, 202512 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Mixed USA and Pakistan flag, three dimensional render, illustration
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امریکی میڈیا کی جانب سے ہفتے کے روز شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق امریکا پاکستان کو سیکیورٹی خدشات دور کرنے اور ممکنہ سفری پابندیوں کو روکنے کے لیے 60 دن کی مہلت دے سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماضی کی قیاس آرائیوں کے برعکس اس تجویز کے لیک ہونے والے مسودے سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں نہیں رکھا جائے گا، جو ان ممالک کے لیے مخصوص ہے جنہیں مکمل امریکی سفری پابندی کا سامنا کرنا ہوگا۔
واشنگٹن میں سفارتی ذرائع پاکستان کو سخت ترین پابندیوں سے بچنے میں مدد دینے کا سہرا اسلام آباد کی جانب سے امریکا کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کی تجدید کو دیتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے حالیہ خطاب میں محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا تھا، جس پر 2021 میں کابل ہوائی اڈے پر ہونے والے بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے، اس دھماکے میں 13 امریکی فوجی اور کم از کم 170 افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔
اس کے ساتھ ہی واشنگٹن کو افغانستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش ہے، کچھ امریکی حکام اب بھی پاکستان کو ممکنہ طور پر انسداد دہشت گردی کے قابل قدر اتحادی کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن وہ یہ بھی توقع کرتے ہیں کہ اسلام آباد سیکیورٹی کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے گا۔
مجوزہ پابندیاں
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مکمل پابندی کے بجائے پاکستان کو انٹرمیڈیٹ لسٹ میں رکھا جا سکتا ہے، تاہم ذرائع اس کی درجہ بندی پر منقسم ہیں۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اگر پاکستان 2 ماہ کے اندر سیکیورٹی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہیں کرتا تو پاکستان کو 25 دیگر ممالک کے ساتھ ’یلو لسٹ‘ میں رکھا جا سکتا ہے، جسے امریکی ویزا کے اجرا کی جزوی معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بیلاروس اور ترکمانستان جیسے ممالک بھی اس زمرے میں شامل ہیں۔
تاہم نیویارک ٹائمز نے ایک مسودہ تجویز کا حوالہ دیا ہے، جس میں پاکستان کو ان 10 ممالک کی ’اورنج لسٹ‘ میں شامل کیا گیا ہے، جہاں سفری پابندیاں لاگو ہوں گی لیکن مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گی، اس درجہ بندی کے تحت کاروباری مسافروں کو اب بھی ویزا مل سکتا ہے لیکن امیگرنٹ اور سیاحتی ویزوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ان ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا حاصل کرنے سے پہلے لازمی طور پر ذاتی انٹرویو سے گزرنا ہوگا۔
مجوزہ فہرست میں بیلاروس، اریٹریا، ہیٹی، لاؤس، میانمار، پاکستان، روس، سیرالیون، جنوبی سوڈان اور ترکمانستان شامل ہیں۔
دوسری جانب امریکی انتظامیہ 11 ممالک کی ’ریڈ لسٹ‘ کو بھی حتمی شکل دے رہی ہے، جن کے شہریوں کو امریکا میں داخلے سے مکمل طور پر روک دیا جائے گا، اس فہرست میں افغانستان، بھوٹان، کیوبا، ایران، لیبیا، شمالی کوریا، صومالیہ، سوڈان، شام، وینزویلا اور یمن شامل ہیں۔
پالیسی پر غور
دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کے پہلے دن صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا، جس میں محکمہ خارجہ کو ویزا اور امیگریشن پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے تحت ان ممالک کے مسافروں کی سخت اسکریننگ اور جانچ پڑتال کے طریقہ کار کی ضرورت پرزور دیا گیا تھا، جنہیں سیکیورٹی خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
محکمہ خارجہ، محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے تعاون سے اگلے ہفتے وائٹ ہاؤس کو ایک رپورٹ پیش کرے گا۔
اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے وہ ویزا درخواستوں کا جائزہ لینے اور ممکنہ سیکیورٹی خطرات کی روک تھام میں امریکی حکام کی مدد کے لیے درست اور قابل تصدیق معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کریں۔
اس میں متاثرہ ممالک کے لیے جانچ پڑتال اور اسکریننگ کے معیارات کی یکساں بیس لائن کو دوبارہ قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
امریکی مسلمان
مجوزہ پابندیوں نے امریکی مسلمان برادریوں میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب یہ رپورٹس اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مقرر کردہ بین الاقوامی دن کے موقع پر سامنے آئی ہیں، بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ توسیع شدہ سفری پابندیاں غیر متناسب طور پر مسلم اکثریتی ممالک کو نشانہ بناتی ہیں، جس سے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں امتیازی سلوک کو تقویت ملتی ہے۔
پالیسی کی تبدیلی نے پہلے ہی طلبا اور پیشہ ور افراد کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی کے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس اینڈ اسکالرز آفس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں متاثرہ ممالک بالخصوص پاکستان کے طلبا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر پر نظر ثانی کریں، کیوں کہ انہیں دوبارہ داخلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے پاکستانی شہریوں اور دیگر افراد کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ انتظامیہ کے فیصلے کو حتمی شکل دینے تک سفر سے گریز کریں۔
سوشل میڈیا پر ہونے والی بات چیت بڑھتی ہوئی بے چینی کی عکاسی کرتی ہے، جس میں ڈاکٹروں اور آئی ٹی ماہرین سمیت بہت سے مسلم پیشہ ور افراد ایک دوسرے کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ سفر کے دوران تمام ضروری دستاویزات ساتھ رکھیں، امریکی ہوائی اڈوں اور سفارت خانوں پر جانچ پڑتال میں اضافے کے خوف نے پالیسی کے وسیع تر اثرات کے بارے میں خدشات میں اضافہ کیا ہے۔
پاکستان کی ہنگامی حکمت عملی
ان خدشات کے باوجود، پاکستان کے پاس سلامتی کے خدشات کو دور کرنے اور ممکنہ طور پر سخت پابندیوں سے بچنے کے لیے ایک ونڈو موجود ہے۔
سفارتی ذرائع نے نوٹ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے تعاون، خاص طور پر محمد شریف اللہ کی گرفتاری کے معاملے میں، مزید سخت اقدامات کو روکنے میں مدد ملی ہے۔
اس کے باوجود، افغانستان میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ خطے کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسیوں کو تشکیل دے رہا ہے، اگرچہ پاکستان فی الحال سخت ترین پابندیوں سے بچنے میں کامیاب رہا ہے، لیکن اگلے 2 ماہ اس بات کا تعین کرنے میں اہم ہوں گے کہ آیا وہ سفری پابندیوں سے مکمل طور پر بچ سکتا ہے یا نہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ سفری پابندیوں میں توسیع پر غور کر رہی ہے، جس سے 43 ممالک متاثر ہو رہے ہیں اور اس کے سیاسی اور انسانی نتائج زیر بحث ہیں۔
فی الحال، پاکستانی شہریوں اور امریکی مسلمانوں کے لیے غیر یقینی صورتحال ہے، جنہیں خدشہ ہے کہ سفری اقدامات ان کی نقل و حرکت اور سلامتی پر دیرپا اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امریکا سفری پابندیوں
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹرمپ نے امریکا میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کر دیا
Next Article محمد حنیف کا کالم : ساجد حسین بلوچ اور غریبوں کے بچے
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

مظاہروں میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے : امریکا مجرم ہے : خامنہ ای

جنوری 18, 2026

جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

جنوری 14, 2026

طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم

جنوری 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • "عشق آباد سے اشک آباد” درد کی داستان : محمد عمران کا کتاب کالم جنوری 22, 2026
  • گل پلازہ میں ایک دکان سے 30 لاشیں برآمد، تعداد 61 ہوگئی جنوری 22, 2026
  • پاکستان میں سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے : فی تولہ سونا پانچ لاکھ روپے سے بھی مہنگا جنوری 21, 2026
  • "اعتراف” سے کچھ سبق ، ضیاء نے بھٹو حکومت کیوں ختم کی ؟ نصرت جاوید کا کالم جنوری 21, 2026
  • گل پلازہ میں آتشزدگی ، ہمارے شہرسے ہوکردھواں گزرتا ہے : وجاہت مسعود جنوری 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.