Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سرائیکی وسیب»فورٹ منرو میں امریکی خاتون سیاح کے ساتھ مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار
سرائیکی وسیب

فورٹ منرو میں امریکی خاتون سیاح کے ساتھ مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار

ایڈیٹرجولائی 20, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈیرہ غازی خان : پنجاب کے نیم قبائلی علاقے ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ نے امریکہ کی ایک خاتون سیاح کے ساتھ مبینہ ریپ اور واقعے کی ویڈیو بنا کر انھیں پیسوں کی غرض سے بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ 17، 18 جولائی کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔ مقامی مجسٹریٹ کے احکامات پر بدھ کی صبج خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔متاثرہ خاتون کی جانب سے درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ملزم نے ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو کے ایک ہوٹل میں اُن کا ریپ کیا۔
خاتون کی جانب سے درج مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی ملزم نے اُن کی اپنے ایک ساتھی (شریک ملزم) کے ساتھ زبردستی جنسی تعلق قائم کرنے کی ویڈیو بنائی تاکہ انھیں بلیک میل کر کے رقم وصول کی جا سکے۔
خاتون کے مطابق اس واقعے کے بعد انھیں ملزم کی طرف سے دھمکی آمیز فون کالز بھی موصول ہوئی ہیں۔مقامی مجسٹریٹ شاہد ندیم کی عدالت میں پیشی کے بعد متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ’مجھے شدید صدمہ ہے میں شاید اسے کبھی نہ بھلا سکوں کیونکہ کافی عرصے سے شناسائی والے ٹورسٹ گائیڈ، جو پاکستان کی سیاحت کا غیر ملکیوں سیاحوں کے لیے پیج پر اچھا امیج پروموٹ کر رہا تھا اور مجھے اس پر اعتماد تھا، نے مجھے دھوکا دیا۔ میں اس صدمے سے نڈھال ہوں میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے یہ صدمہ زندگی بھر نہیں بھلا سکوں گی۔‘
ڈیرہ غازی خان کے اسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ ملک اکرم نے بی بی سی کو بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آئی تھی۔ ’خاتون اس واقعے کے بعد لاہور روانہ ہو گئی تھیں لیکن اطلاع ملنے پر خاتون کو سخت سکیورٹی میں واپس لا کر بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے۔‘
اُن کا کہنا تھا ’خاتون کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے اور اس میں ملوث کسی بھی ملزم کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گئی۔‘
دوسری جانب ڈیرہ غازی خان پولیس کی حراست میں موجود مرکزی ملزم نے پولیس کے سامنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ خاتون پانچ روز سے راجن پور میں اُن کے گھر میں رہائش پذیر تھیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اور متاثرہ خاتون فورٹ منرو میں دو راتوں سے ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں رہائش پذیر تھے اور وہاں پر دونوں کے درمیان جسمانی تعلق دونوں کی مرضی سے قائم ہوا تھا۔
پولیٹیکل ایجنٹ ملک اکرم نے بتایا کہ ’جب ہمیں فون کے ذریعے واقعے کی اطلاع ملی تو ہم نے باسل خان (بذریعہ فون واقعے کی اطلاع دینے والا شخص) کے ذریعے خاتون کے ساتھ فوری طور پر رابطہ کیا۔ ان سے ڈیرہ غازی خان واپس آنے کی گزارش کی جو شاید ان کے لیے ممکن نہیں تھا۔ جس پر ہم لوگ لاہور پہنچے اور خاتون سے سارا واقعہ سُنا۔ ان کو واپس ڈیرہ غازی خان لایا گیا اور مقدمہ درج کر کے دو گھنٹے کے اندر ملزماں کو گرفتار کر لیا۔‘مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون امریکی شہری ہیں اور طالبعلم ہونے کے علاوہ ایک سیاح بھی ہیں۔
پاکستان میں خاتون کا رابطہ لاہور کے رہائشی ایک شخص باسل خان کے ساتھ تھا جنھوں نے خاتون کی روداد سُن کر اس کی اطلاع سب سے پہلے پولیس کو دی اور قانونی چارہ جوئی میں اُن کی مدد کی۔
لاہور کے رہائشی باسل خان کے مطابق وہ اور متاثرہ خاتون دونوں امریکہ میں یونیورسٹی فیلو ہونے کے علاوہ گذشتہ تین سال سے ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جانتے ہیں۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ مبینہ ریپ کیس کے مرکزی ملزم کی دوستی کا آغاز ایک برس قبل سیاحوں کے رابطے کی ایپ اور ویب سائٹ ’کاؤچ سرفنگ‘ کے ذریعے ہوا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ خاتون عید سے قبل اُن کی دعوت پر ایک مشترکہ دوست کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستان آئی تھیں اور جب انھوں نے خاتون کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو اس وقت وہ ایران کے دورے پر تھیں تاہم دوست کی شادی کا سُن کر وہ اپنا ایران کا دورہ مختصر کر کے پاکستان پہنچی تھیں۔باسل خان کا کہنا تھا کہ شادی میں شرکت کے بعد خاتون ان کے پاس لاہور ہی میں رہائش پذیر تھیں اور کچھ بوریت محسوس کر رہی تھیں، جس کی وجہ سے وہ ملزم کی دعوت پر ڈیرہ غازی خان چلی گئیں۔
یاد رہے کہ کسی بھی غیرملکی کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرنے سے قبل انتظامیہ سے این او سی حاصل کرنا ہوتا ہے۔ تاہم ڈی جی خان انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون کی شہر میں آمد کی بابت پولیس اور انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا اور اس حوالے سے کوئی این او سی بھی جاری نہیں ہوا تھا۔
باسل خان نے دعویٰ کیا کہ جب خاتون فورٹ منرو چلی گئیں تو ایک رات انھیں خاتون کی ای میل موصول ہوئی جس میں مدد کی درخواست کی گئی تھی۔باسل خان کا دعویٰ ہے کہ خاتون نے انھیں ای میل میں ریپ کے متعلق بتایا اور اس موقع پر سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ ای میل کے ذریعے رابطہ قائم رکھا بجائے فون کالز کرنے کے۔
باسل خان کے مطابق خاتون اس واقعے کے بعد ڈی جی خان سے ملتان پہنچیں تو انھوں نے خاتون کو کال کی تو وہ صدمے کی کیفیت میں تھیں اور اُن سے بات کرنا بھی مشکل ہو رہا تھا۔باسل خان کے مطابق متاثرہ خاتون کے محفوظ مقام پر پہنچنے کے بعد انھوں نے صوبائی وزارت داخلہ اور ڈیرہ غازی خان کی پولیس اور انتظامیہ کو واقعے کے متعلق آگاہ کیا۔یاد رہے کہ ڈی جی خان میں مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے کے بعد خاتون نے حکام سے درخواست کی کہ انھیں باسل خان کے گھر منتقل کر دیا جائے۔ باسل کے مطابق بدھ کی صبح ڈی جی خان پولیس نے متاثرہ خاتون کو ان تک پہنچا دیا ہے جہاں سے اب وہ امریکہ روانہ ہوں گی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

زیادتی کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشوکت اشفاق کا تجزیہ : تحریک انصاف کے بیانیے کی جیت: پیپلز پارٹی کا نظریہ بھی ختم
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : پنجاب میں کوئی بھی جیتے پاکستان ہارے گا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

جنوری 17, 2026

ڈاکٹر احسان قادر اور ڈاکٹر شازیہ میں ہاتھا پائی : فرانزک رپورٹ میں زیادتی ثابت

اکتوبر 8, 2025

وہاڑی میں ہوسٹس سے زیادتی پر آر پی او ملتان کا سخت نوٹس : بس قبضے میں لے لی گئی

فروری 5, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.