Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»’’کون جیتا کون ہارا ‘‘۔۔امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

’’کون جیتا کون ہارا ‘‘۔۔امجد اسلام امجد

ایڈیٹرجولائی 21, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad-islam-amjad in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

برادرِ عزیز عباس تابش کا ایک شرارتی مگر خیال افروز مصرعہ:
عشق کا کھیل برابر بھی تو ہو سکتا ہے
ورلڈ کپ 2019 کے اختتامی مرحلوں سے لے کر اب تک اس مصرعے میں کہی گئی بات مختلف حوالوں سے اپنی تازگی اور معنویت کا اظہار کر رہی ہے۔ جن رُولز کے تحت یہ فائنل کھیلا گیا شائد اُن کے بنانے والوں کو بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس طرح کی صورتِ حال میں جو آخری حل انھوں نے تجویز کیا ہے وہ عملی طور پر کتنا متنازعہ اور ناپسندیدہ اور بے انصافی کا ایک مظہر بن سکتا ہے؟ اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو آسٹریلیا کو بھار ت کے ساتھ متوقع فاتحین کی صف میں رکھا جا رہا تھا جب کہ نیوزی لینڈ ، ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کا شمار دوسری قطار میں کیا جا رہا تھا ۔ سری لنکا، بنگلہ دیش ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان آخری چار نمبروں پر تھے۔
ہر ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے تو میچ کھیلنے تھے لطف کی بات یہ ہے کہ سات سات میچوں کے خاتمے پر انگلینڈ کی ٹیم اس دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی تھی جب کہ پاکستان کی پرفارمنس اُس کی 1992 کے ورلڈ کپ کی واحد جیت کے ساتھ ایک عجیب طرح کی مماثلت میں مبتلا تھی کہ اُس کے ساتوں میچوں کے نتائج ہو بہو 27 برس قبل کی یاد دلا رہے تھے مگر پھر ہم نے دیکھا کہ اصل مماثلت کہیں اور تھی کہ انگلینڈ کی ٹیم جو 1992 کے فائنل میں پاکستان سے ہاری تھی بالکل اُسی انداز میں آگے بڑھی جس سے خود فاتح یعنی پاکستان کی ٹیم گزری تھی ۔ دوسری غیر متوقع مگر دلچسپ بات یہ ہوئی کہ پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی دونوں ٹیمیں بھی آسٹریلیا اور بھارت سیمی فائنل کے مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکیں اور یوں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ فائنل کے لیے آمنے سامنے آگئیں۔


نیوزی لینڈ نے اپنی باری کے پچاس اوورز میں 241 رنز بنائے جو بظاہر کسی بھی معیار اور اعتبار سے چیمپیئن ٹیم کے شایانِ شان نہیں تھے لیکن دوسری طرف انگلینڈ کی پرفارمنس بھی اچھی ہونے کے باوجود غیر معمولی نہیں تھی ہاں اتنا ضرور تھا کہ اُس کی بیٹنگ لائن اپ کی عمومی کارکردگی کے حوالے سے 241 کوئی بہت پریشان کن ٹارگٹ نہیں تھا لیکن ہوا یہ کہ پہلے بیس اوورز کے بعد اس ٹارگٹ کی بلندی ماؤنٹ ایورسٹ جیسی نظر آنے لگی کہ اُن کے چاروں بہترین بیٹسمین پویلین میں واپس پہنچ چکے تھے۔ اسٹوکس اور جوزبٹلر کی غیر معمولی کارکردگی کے باوجود 49 ویں اوور کے اختتام تک جیت کا پلڑا نیوزی لینڈ کی طرف ہی جھکتا نظر آ رہا تھا ۔
اب اسکور کس طرح لیول ہوا، سپر اوور میں کیا ہوا، یہ سب باتیں اس میچ کے دیکھنے والوں کے ذہنوں میں تا عمر جوان رہیں گی کہ ایسے اُتار چڑھاؤ اور اس قدر سانس روک دینے والے مناظر کرکٹ کے میدانوں میں بالعموم اور ورلڈ کپ مقابلوں میں بالخصوص پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئے تھے جب کہ آخری نتیجہ جس Justice کے تحت طے کیا گیا وہ اصل میں Poetic Justice کا طالب اور حقدار تھا یعنی یا تو اس سپر اوور کو اُس وقت تک جاری رکھا جاتا جب تک کوئی ایک ٹیم جیت نہ جاتی یا پھر اس ٹرافی کو مشترکہ کی حیثیت دے دی جاتی کہ دونوں ٹیمیں یکساں طور پر اس کی مالک اور حقدار ٹھہرتیں۔
گرنے والی وکٹوں یا لگنے والی باؤنڈریز کی تعداد کی بنیاد پر ہارجیت کا فیصلہ ایک طرح کا حل تو یقینا ہے مگر یہ کوئی بہتر یا تسلی بخش حل نہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے اتفاق کی بات ہے کہ اس طرح کے حل کے حوالے سے کرکٹ کے کھیل کی ایجاد سے بھی کچھ پہلے میر تقی میرؔ نے ایک راستہ نکالا تھا مگر اُس کی تمام تر Logic شاعرانہ یا فلسفیانہ تھی جب کہ ’’امر واقعہ‘‘ شاعری یا فلسفے کی گرفت سے عام طور پر باہر ہی رہتا ہے ۔ میر صاحب نے کہا تھا۔
شکست و فتح نصیبوں سے ہے ولے اے میرؔ
مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا
کھیل ہو یا زندگی دونوں ہی جیت اور ہار کے معنی تمام تر اشتراک کے باوجود کبھی کبھی بدل جاتے ہیں جیسا کہ اس میچ میں ہوا جس کی تفصیل میں نے اُوپر بیان کی ہے ۔ ہم آپ اپنی اپنی زندگیوں میں جو فیصلہ اور عمل کرتے ہیں ان کا حساب دنیاوی زندگی کی حد تک یا تو وقت اور معاشرہ لیتے ہیں یا ہمارا ضمیر اور اندر کی عدالت ۔ ان دونوں احتسابوں کے اپنے اپنے معیارات ہیں جن پر الگ سے بحث ہو سکتی ہے مگر مجموعی پرفارمنس کا آخری فیصلہ کسی ٹاس نما طریقے سے کرنا غالباً کسی بھی طرح درست یا مبنی پر انصاف قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ کیا ہی اچھا ہو کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں اس طرح کی کسی صورتِ حال میں ’’برابری‘‘ کے طریقہ کار کو اپنا لیا کریں اور وہ حق دوسرے کو بھی اُسی طرح سے دیں جس طرح ہم خود اپنے لیے چاہتے ہیں ۔


ایسے موقعوں پر مجھے وہ فرمانِ ربی بھی بار بار یاد آتا ہے کہ ’’عدل کرو مگر احسان کے ساتھ‘‘ جیت کی خوشی اور ہار کا غم زندگی کا حصہ سہی اور ان کی یہ تفریق بھی بلاشبہ اپنے اندر ایک معنویت رکھتی ہے کہ محنت کے معاوضے اور حقوق کی تقسیم کے لیے بہرحال کچھ اصول متعین کرنے پڑتے ہیں مگر جہاں معاملہ اصول کے ساتھ ساتھ کسی طرح کے استثنیٰ کا آ جائے تو وہاں عدل اور احسان دونوں کو ساتھ لے کر چلنا ہی زیادہ احسن طریقہ ہے، کسی دوسرے کے غم کی نوعیت اور شدّت کو سمجھنے کا بہترین طریقہ بھی شائد یہی ہے کہ آپ اس کو ’’اپنا غم‘‘ اور ’’اپنا مسئلہ‘‘ سمجھ کر دیکھنے کی کوشش کریں، اگر اس فیصلے میں نیوزی لینڈ کی جگہ پاکستان ہوتا تو ہم اسے اسی طرح سے دیکھتے جیسے اب دیکھ رہے ہیں؟ یقینا نہیں ۔ تو آیئے زندگی میں باہمی خوشیوں کو مل بانٹ کر جینا سیکھیں اور کبھی کبھی ہار جیت کی رستہ کاٹتی ہوئی لکیر کو درمیان سے ہٹا کر بھی دنیا کو دیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کرکٹ ورلڈ کپ کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیر اعظم کا دورہ امریکہ۔۔رولا رپہ/راؤ خالد
Next Article حمایت علی شاعر: کسی انسان کی تلاش رہی۔۔زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.