Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Kasino Bonus ohne Food Fight Keine Einzahlung Einzahlung 2026 Beste No Frankierung Boni
  • free slots 4u no Casino William Hill Login downloads
  • 100 Referenz anklicken einzeln Startguthaben bloß Bonuscode
  • Discover the best strategies for your Casino success Das Spiel im Casino zieht viele Menschen an, die sowohl Spannung al
  • Storia dei migliori casino non AAMS in Europa
  • Storia dei migliori casino non AAMS in Europa
  • Исследуем Pin Up Games: Казино и букмекерский раздел для всех игроков
  • Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych,
  • Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics
  • Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»عید کا حق : چشم تماشہ / امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

عید کا حق : چشم تماشہ / امجد اسلام امجد

ایڈیٹرجون 14, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad islam amjad at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عیدالفطر کا تہوار ایک ایسا تحفہ ہے جو ہمیں روزوں کی عبادات سے ملا کر بلکہ ایک طرح سے ان کے انعام کے طور پر عطا ہوا ہے اور یوں اس کی نوعیت دنیا بھر کی مختلف قوموں میں طرح طرح کے حوالوں سے منائے جانے والے تہواروں سے ایک سطح پر کچھ مختلف بھی ہو جاتی ہے لیکن اس عید پر میرا دل روٹین کی باتوں سے ہٹ کر صرف یہ بات کرنے کو چاہ رہا ہے کہ رب کریم کے اس بے مثال تحفے کے کچھ ایسے حق بھی ہیں جن پرغور اور عمل کیے بغیر شاید ہم اس تحفے کا صحیح حق ادا کر ہی نہیں سکتے۔
چند دن قبل مجھے چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کے فاو نٹین ہاؤ س لاہور کے ایک دورے کا وڈیو کلپ دیکھنے کا اتفاق ہوا اور مزید اتفاق سے اگلے ہی دن مجھے اپنے شوگر کے معالج ڈاکٹر امتیاز حسن سے ڈاکٹر صداقت علی کے مشہور شوگر کلینک DIP جانے کا موقع ملا جس کی عمارت سے منسلک ایک دوسری عمارت میں انھوں نے منشیات کے عادی اور ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج اور بحالی کے لیے Willing ways کے نام سے ایک ادارہ قائم کر رکھا ہے اب بات یہ بنی کہ فائونٹین ہائوس سے اس کے بانی ڈاکٹر رشید مرحوم اور اپنے اخوت والے برادرم ڈاکٹر امجد ثاقب کی معرفت میرا تعلق نہ صرف پرانا ہے بلکہ ایک طرح سے مستقل بھی ہے کہ 80 کی دہائی میں، میں نے اپنے ایک ٹی وی سیریل ’’فشار‘‘ کے لیے ذہنی مریضوں کے علاج کے حوالے سے ہی وہاں کچھ ریکارڈنگ بھی رکھی تھی۔
(جس میں عارفہ صدیقی کا گایا ہوا ایک ایسا گیت بھی شامل تھا جو لکھا ہی ان ذہنی طور پر بیمار افراد کے لیے گیا تھا) اسی طرح سے کئی برس قبل ایک خصوصی فلم کے حوالے سے ڈاکٹر صداقت علی نے مجھے مری کے قریب اپنا ایک ادارہ وزٹ کروایا تھا جہاں منشیات کے عادی مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا، وہ فلم تو بوجوہ نہ بن سکی مگر صداقت بھائی سے گاہے گاہے کی ملاقاتوں میں یہ پتہ ضرور چلتا رہا کہ وہ اپنے دیگر منصوبوں کے علاوہ Willing ways نامی ایک ایسا اسپتال نما ادارہ بھی چلا رہے ہیں جس کا مقصد ذہنی مریضوں کے بہتر علاج کے ساتھ ساتھ معاشرے کو اس کے مختلف پہلوؤ ں سے آگاہی فراہم کرنا بھی ہے۔
ان دونوں اداروں کے علاوہ اپنی کسی غلطی‘ حادثے‘ واقعے یا پیدائشی کمی کی وجہ سے مختلف طرح کے ذہنی امراض میں گرفتار لوگوں سے ملنے اور ان کے معاملات اور مسائل سے متعلق بہت سی باتوں کا پتہ دیگر ذرایع سے بھی چلتا رہا اور بارہا یہ احساس دامن گیر ہوا کہ اس ضمن میں ہمارے عمومی معاشرتی رویے بہت افسوسناک ہیں کہ شاید ایک فی صد کے استثنا کے ساتھ جن گھروں میں منشیات پیدائشی اختلال یا کسی بھی اور وجہ سے ذہنی عدم توازن کے مریض پائے جاتے ہیں وہاں ان سے دانستہ یا نادانستہ طور پر غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے انھیں لوگوں سے چھپا کر اور رسیوں وغیرہ سے باندھ کر کسی جانور یا ناپسندیدہ اور فالتو چیز کی طرح رکھا اور سمجھا جاتا ہے اور ان کے علاج اور دیکھ بحال پر توجہ دینا تو درکنار بعض صورتوں میں تو جائیداد وغیرہ کے معاملات میں بالخصوص انھیں جان بوجھ کر اس حالت میں رکھا جاتا ہے جو میرے نزدیک سب سے زیادہ تکلیف دہ بات ہے کہ پاگل خانوں سمیت کئی بحالی کے سینٹروں میں آپ کو ایسے مریض کثرت سے مل جاتے ہیں۔
جن کو معمولی اور قابل علاج اور استثنائی صورتوں میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہونے کے باوجود پاگل مشہور کر دیا جاتا ہے۔ یہ معاملات اپنی جگہ پر سرکاری اور عوامی توجہ کے طلب گار ہیں اور بہت سے اہل خیر اور مستند متعلقہ طبی ادارے اپنے طور پر اپنے حصے کا کام کر بھی رہے ہیں مگر اس وقت میرا موضوع سخن اور زیر نظر معاملہ وہ سچ مچ کے ذہنی بیماریوں میں مبتلا مریض ہیں جن کے والی وارث نہ ہونے کے برابر ہیں اور جن کے لیے عید کا دن اس لیے کوئی معنی نہیں رکھتا کہ ان کے لیے تو سب دن ایک جیسے اندھیرے اور بے رنگ ہیں ، نہ کوئی عید کو ان کی خبر لینے آتا ہے اور نہ ہی کوئی ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کا کسی بھی طرح سے اہتمام کرتا ہے، حالانکہ طبی تحقیق کے مطابق ایسے تمام عوامل جن کا تعلق اجتماعی شعور‘ رسم و رواج، تہواروں یا کسی خصوصی تیاری سے وابستہ ہو ان میں شمولیت اور شرکت بعض صورتوں میں ان مریضوں پر دوا سے بھی زیادہ کام کرتی ہے اور ان کا بگڑا ہوا ذہنی توازن شعور سے زیادہ لاشعور کے منطقے سے قربت کے باعث آپ سے آپ بہتری کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔
مہذب اور انسان دوست معاشروں میں اس پر مسلسل تحقیق اور کام ہو رہا ہے جس کے بہت بہتر اور مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں مگر ہمارے ہاں اس طرف توجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر اس عید کو ہم میں سے ہر ایک کچھ لمحے ایسے ہی کسی ذہنی بیمار‘ بے سہارا بزرگ‘ جسمانی معذور یا یتیم بچے کے ساتھ گزارنے کا پہلے سوچے اور پھر اس پر عمل بھی کرے کہ رب کریم اپنے بندوں کا خیال رکھنے والوں کا خصوصی خیال تو رکھتا ہی ہے مگر میرا دل کہتا ہے کہ وہ ان ’’خصوصی‘‘ لوگوں پر شفقت کرنے والوں کو اور بھی زیادہ عزیز رکھتا ہو گا۔ ذرا سی کوشش سے ہم اپنے جاننے والے کسی خاندان یا فائونٹین ہائوس Willing ways یا ایسے ہی کسی اور اچھے ادارے یا یتیم خانے کا پتہ کر سکتے ہیں جہاں کوئی آدھا ادھورا آدم زادہ ہم بظاہر پورے انسانوں کا منتظر ہے۔ تو چلیے اسی بہانے اس خصوصی گیت کی لائنوں پر بھی ایک نظر ڈالتے ہیں جس کا موضوع ہی وہ لوگ تھے جن کی موجودگی میں اسے ریکارڈ کیا گیا تھا اور ان باتوں پر بھی غور اور عمل کرتے ہیں جو اس میں کہی گئی ہیں۔
تھکی تھکی خالی آنکھوں کو خواب اک دیتے جائیں
دکھ سے بوجھ ان کاندھوں کا کچھ تو بوجھ گھٹائیں
رستہ رستہ تیز ہوا ہے اور سفر ہے عمروں کا
ایک دیا بجھنے سے روکیں ایک چراغ جلائیں
بس اک بول تسلی والا‘ ایک نظر سی الفت کی
بجھتے چہرے روشن کر دیں آگ میں پھول کھلائیں
( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا چوہدری نثار نئے ’صادق سنجرانی ‘ بنیں گے؟ ۔۔سید مجاہد علی
Next Article الیکشن۔سرمایہ اور زلفوں سے زلفی تک ۔۔ شاہد راحیل خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Kasino Bonus ohne Food Fight Keine Einzahlung Einzahlung 2026 Beste No Frankierung Boni

مئی 18, 2026

free slots 4u no Casino William Hill Login downloads

مئی 18, 2026

100 Referenz anklicken einzeln Startguthaben bloß Bonuscode

مئی 18, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • Kasino Bonus ohne Food Fight Keine Einzahlung Einzahlung 2026 Beste No Frankierung Boni مئی 18, 2026
  • free slots 4u no Casino William Hill Login downloads مئی 18, 2026
  • 100 Referenz anklicken einzeln Startguthaben bloß Bonuscode مئی 18, 2026
  • Discover the best strategies for your Casino success Das Spiel im Casino zieht viele Menschen an, die sowohl Spannung al مئی 18, 2026
  • Storia dei migliori casino non AAMS in Europa مئی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.