Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»گستاخانہ خاکے اور ہم: چشم تماشا/امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

گستاخانہ خاکے اور ہم: چشم تماشا/امجد اسلام امجد

ایڈیٹراگست 30, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad islam amjad at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مغرب کے ایک مخصوص طبقے کا رویہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کیوں ہے؟ اس پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اور آج کل زیادہ شدت سے اس لیے لکھا جا رہا ہے کہ حال ہی میں ہالینڈ کی حزب مخالف کے ایک متعصب لیڈر نے اپنے خبث باطن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے رسول پاک ﷺ کے بارے میں گستاخانہ خاکوں کے ایک مقابلے کا نہ صرف اہتمام کیا ہے بلکہ اسلامی دنیا کے شدید ردعمل کے باوجود اپنے اس مذموم ارادے پر ڈٹا ہوا ہے ۔
مزید تفتیش پر معلوم ہوا کہ وہ یہ اسلام دشمنی کی مہم بہت دنوں سے چلا رہا ہے اور گزشتہ انتخابات میں بھی اس کا سارا زور ہالینڈ میں مقیم مسلمانوں کو (جو کل آبادی کا تقریباً 5 فیصد ہیں) وہاں سے نکالنا یا ان کے لیے بطور مسلمان زندہ رہنا مشکل سے مشکل تر بنانا تھا۔ مسلمانوں کی آبادی میں اضافے اور اسلام کی مقبولیت کی لہر نے یورپ کے مذہبی شدت پسندوں اور لامذہب لوگوں کو ایک صف میں جمع کر دیا ہے اس دو دھاری تلوار کے مضروبین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے لیے وہاں کا میڈیا بھی انسانی حقوق اور آزادی رائے کے نام پر نہ صرف اپنا کام دکھا رہا ہے بلکہ دنیا بھر میں بھی مسلمانوں کو دہشت گرد اور مذہبی جنونیوں کے طور پر بدنام کرنے میں پیش پیش ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم یعنی مسلمان دنیا ان مسلسل حملوں کے جواب میں کیا کر رہی ہے؟ چند برس قبل جب ڈنمارک میں اسی طرح کی ایک حرکت کی گئی تھی تو پاکستان کی حد تک اس کا جواب اور رد عمل ایک مخصوص نوع کی جذباتی نعرے بازی تک محدود رہا۔ احتجاجی مظاہروں کی آڑ میں کچھ غیر ملکی ایجنٹوں اور پیشہ ور تخریب کاروں نے لوٹ مار کا ایک ایسا بازار گرم کیا کہ رسول پاک ؐ کی حرمت پر جان دینے والے کروڑوں لوگ دیکھتے کے دیکھتے رہ گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ مٹھی بھر شرپسند غم و غصے میں ڈوبے ہوئے احتجاجی جلسوں کے کسی جگہ پہنچنے سے پہلے ہی وہاں بینکوں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار شروع کر دیتے جس کی زد میں مشتعل ہجوم کا کچھ حصہ بھی ان کے ساتھ شامل ہو جاتا تھا اور یوں ایک بہت نازک اور جذباتی مسئلہ ایک ایسی ہلڑ بازی کی نذر ہو جاتا تھا کہ گستاخی کرنے والوں کو تنبیہہ تو ایک طرف الٹا خوش ہونے کا موقع مل جاتا تھا۔
مال روڈ لاہور کی پرانی پریس کلب کے ہمسائے میں واقع لاہور کے ایک مشہور اور تاریخی ریستوران کی تباہی اور آتشزدگی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ ریستوران بھی بغیر کسی ’’جرم‘‘ کے بند پڑا ہے۔ یہاں یہ بات بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ اس وقت کی حکومت نے حب رسول ﷺ کے اظہار میں اپنا فرض ادا کرنے کے بجائے اس ساری صورتحال کی طرف سے آنکھیں ہی بند کر لی تھیں۔
موجودہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بہت بروقت اور انتہائی ذمے داری کے ساتھ نہ صرف اس پورے معاملے میں عوامی جذبات کا ساتھ دیا ہے بلکہ پوری اسلامی دنیا کو ساتھ لے کر نبی پاکﷺ کی حرمت کی حفاظت کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر اس معاملے کو ہر اسٹیج پر اٹھانے اور سرکاری سطح پر احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ ان مخصوص شرپسندوں کے اس متصبانہ اور قابل نفرت رویے کو خود مغرب کے اہل دل اور اہل نظر کی اکثریت کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کیا ہے اور امید کی جانی چاہیے کہ ملک کے اندر مظاہرے کرنے والے بھی اس بار ان پیشہ ور ایجنٹوں کو اپنی صفوں میں گھس کر یا اپنے نام پر اس توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے جس میں گھوم پھر کر سارا نقصان خود ہمارا ہی ہوتا ہے۔
اب ضرورت ہے کہ پچاس سے زیادہ ممالک اور تقریباً ڈیڑھ ارب افراد پر مشتمل مسلمان امت اپنی تعداد‘ تشخص اور ناموس رسالت کے نام پر یک دل اور یک جان ہو کر آگے بڑھے اور ہر ممکن اور متعلقہ پلیٹ فارم پر دنیا کو یہ سبق اور پیغام دے کہ ہم ایک امن پسند قوم ضرور ہیں مگر وہ نام نہاد آزادی رائے ہمیں قبول نہیں جس میں مسلمانوں کے عقائد اور مذہبی جذبات کے حوالے سے ان کے بڑوں کی توہین کی جائے اور یہ کہ اگر ایسا کیا گیا تو پھر ہمیں بھی اپنی آزادی فکر و عمل سے کام لینے کا اتنا ہی حق ہو گا۔
مجھے یقین ہے کہ اس سے نہ صرف وہ لوگ خود اپنا محاسبہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے بلکہ ان کی اکثریت ہمارے ساتھ مل کر اس کار خیر میں ہماری ہم آواز اور ہم قدم ہو گی اور مجھے اپنی اس نظم کو دوبارہ سے لکھنا پڑے گا جو امت مسلمہ کے انتشار اور بے جہتی کے حوالے سے 45 برس قبل لکھی گئی تھی اور جس کا محور اور محرک علامہ صاحب کا یہ مصرعہ تھا کہ ’’ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات‘‘
گمشدہ عکس
کون ہیں یہ جو مٹھیاں اپنی کھوٹے سکوں سے بھر کے لائے ہیں
آنکھ کے بے وقار دامن میں‘ کون ہیں یہ جو لے کے آئے ہیں
بے ثمر خواب، بے ہنر آنسو‘ اک ارب لوگ ہیں کہ سائے ہیں
اتنے پتھر اگر ہم ہو جائیں
رفعت کوہ‘ آسمان لگے
اتنے ذرے اگر ہوں جمع کہیں
وسعت دشت‘ بے نشان لگے
اتنے تارے اگر چمکتے ہوں
ظرف خورشید اک چراغ لگے
اتنے غنچے اگر مہکتے ہوں
موسم زرد بے سراغ لگے!
کون ہیں یہ جو رات دن اپنی؟
گمشدہ بستیوں کے ملبے سے ‘ بے عمل خواہش اٹھاتے ہیں!
کون ہیں یہ جو چیونٹیوں کی طرح‘ ٹوٹی قبروں میں گھر بناتے ہیں!
کون ہیں یہ جو میرے چار طرف‘ چلتے پھرتے ہیں‘ آتے جاتے ہیں!
میں نے دیکھا تو جتنے چہرے تھے
ہو بہو نین نقش میرے تھے
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیر اطلاعات پنجاب کی میڈیا کو گالیاں : ویڈیو وائرل ہو گئی
Next Article خیالی اور حقیقی اڑن کھٹولے: برملا /نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.