Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»خیالی اور حقیقی اڑن کھٹولے: برملا /نصرت جاوید
کالم

خیالی اور حقیقی اڑن کھٹولے: برملا /نصرت جاوید

ایڈیٹراگست 30, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Nusrat Javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بچوں میں تخیلاتی صلاحیتوں کو مہمیز دینے کے لئے ہر سماج نے اپنی روایات کے مطابق لوریاں،گیت اور کھیل متعارف کروائے تھے۔ ان کی بدولت ذہنوں میں تجسس کو بڑھاوا دیا جاتا۔ خیالات کی دنیا بسانے کی جانب راغب کرنے کی کوششیں ہوتیں۔
دوروز سے اپنی یادداشت پر بہت زور دیتے ہوئے میں بچپن میں سنا وہ Refrainپورا یاد نہیں کرپارہا ہوں جو کئی برسوں تک تقریباََ روزانہ ہی اپنے کئی شفیق بزرگوں سے سننے کو ملتا تھا۔ یہ بزرگ بستر پر لیٹے ہوتے تو بچے ان کے پاؤں پر بیٹھ جاتے۔ بزرگوں کی ٹانگیں جھولے کی صورت اختیار کرلیتیں۔ ’’ہو نٹیںمائیاں کھنڈ کھیر کھائیاں-کھنڈ کھیر مٹھی…‘‘اور پھر نہ جانے کیا۔ اس Refrainکے آخری مصرعے کے بعد بچے کو فضا میں بلند کردیا جاتا۔
کئی بزرگ اس کھیل کے ذریعے بچوں کو ان کی پسند کے شہر کو ’’فضا سے دکھانے‘‘ کی کوشش کرتے۔ یوں محسوس ہوتا کہ ٹانگوں کو ایک خاص ردھم کے ساتھ ہلاتے ہوئے کسی اڑن کھٹولے کو فضا تک پہنچانے کی کاوش ہورہی ہے۔ بچہ اس اڑن کھٹولے کا تنہا مسافر ہے اور اپنی ’’منزل‘‘ کے اوپر پرواز کرتے ہوئے وہ فضا سے نظر آنے والے مناظر کو بیان کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
18اگست 2018کے روز عمران خان صاحب کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد سے تحریک انصاف بھی وطنِ عزیز میں Feel Good Moodکو پروان چڑھانے کے لئے چند اڑن کھٹولے متعارف کروارہی ہے۔ اڑن کھٹولے کا تذکرہ میں اس بحث کی وجہ سے ہرگز کرنے پرراغب نہیں ہوا جس کے ذریعے ہمیں یقین دلایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے دفتر سے بنی گالہ والے گھر تک جانے کے لئے جو ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں وہ سادگی اور کفایت شعاری کی بھرپور علامت ہے۔
اس سفر کو وزیر اعظم سڑک کے ذریعے طے کریں تو سکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے طویل راستے پر روٹ لگانا پڑے گا۔ وزیر اعظم کی گاڑی کے آگے اور پیچھے کم از کم 25سے زائد گاڑیوں پر مشتمل ایک کاررواں بھی ہوگا۔ راستے بند ہوں گے۔ لوگوں کو اذیت محسوس ہوگی۔ روٹ لگانے اور کاررواں کو رواں رکھنے کے لئے بے تحاشہ پٹرول بھی خرچ ہوگا۔
سادگی اور کفایت شعاری کے تقاضوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے لہذا فیصلہ ہوا کہ ہیلی کاپٹر استعمال ہو۔ میرے بھائی فواد چودھری صاحب نے بطور وزیر اطلاعات ہمیں یہ بھی بتادیا ہے کہ ہیلی کاپٹر فی کلومیٹر 55سے 60روپے کے درمیان پیٹرول خرچ کرتا ہے۔ بچت ہی بچت ۔رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لئے میڈیا والے مگر اب ایوی ایشن صنعت سے وابستہ افراد کو ڈھونڈ کر وزیر اعظم ہاؤس سے بنی گالہ تک کے سفر پر اُٹھے اخراجات کا حساب لگارہے ہیں۔
پنجاب کے وزیرا علیٰ عثمان بزدار صاحب البتہ اس ضمن میں خوش نصیب ٹھہرے۔ عمران خان صاحب نے انہیں تعینات کرتے ہوئے ہمیں بتایا تھا کہ موصوف کا تعلق پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے سے ہے۔ ان کے گاؤں میں بجلی بھی نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی لیکن انہیں اس عہدے کے لئے مختص جہاز بھی ملا۔ بزدار صاحب نے اپنی فیملی سمیت اس میں سفر کرکے تصویریں اتروائیں۔ جہاز کی Tryہوگئی۔ اب وہ فضائی سفر کے ذریعے ہی میاں چنوں کسی دوست کے ہاں تعزیت کے لئے جاتے ہیں۔لگے ہاتھوں وہاں کے ہسپتال کا معائنہ بھی کرلیتے ہیں اور واپسی پر پاکپتن رکتے ہیں۔
یوں محسوس ہوتا ہے کہ کسی زمانے میں بہت ہی توانائی سے بہتے راوی اور ستلج کے درمیانی خطے میں قائم یہ شہر جو کبھی ایودھن کہلاتا تھا اور بابا فرید کی وجہ سے پاک پتن ہوا اب پاکستان کا ’’روحانی دارالحکومت‘‘ بن چکا ہے۔عمران خان حکومت کے اراکین کو اپنی روح کو گرمائے رکھنے کے لئے یہاں موجود بابا فرید کے دربار پر حاضری دینا ضروری ہوگی۔
عمران خان صاحب اور عثمان بزدار کے لئے ہیلی کاپٹروں کا بندوبست ہوگیا۔ مجھ ایسے خاک نشینوں کو لیکن سرکار مائی باپ کی وہ مشفق ٹانگیں میسر نہیں جو مجھے جھولاتے ہوئے فضا میں تھوڑی دیر کو بلند کرتے ہوئے خوش گوارخیالات پر مبنی دنیا میں لے جائیں۔
ہمیں بہلانے کو بہت سے خیالی اڑن کھٹولوں کی ضرورت ہے۔ بچپن میں ایک گانا سنا تھا جس میں اک اڑن کھٹولے نے آنا اور ’’لال پری کو‘‘ لانا تھا۔ جو ’’لال پری‘‘ اس حکومت کے اصل اڑن کھٹولے نے لانی ہے وہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت ہے۔ اس دولت سے لندن کے ایون فیلڈ جسے پوش علاقوں میں کئی پاکستانیوں نے فلیٹ خرید رکھے ہیں۔ نشاندہی ابھی تک لیکن صرف شریف خاندان کے فلیٹوں کی ہوئی ہے۔ لندن کے علاوہ ایک شہر دوبئی بھی ہے۔ وہاں کی کئی قیمتی جائیدادیں بھی پاکستانیوں کے زیر ملکیت بتائی جارہی ہے۔
وزیر اعظم صاحب نے شہزاد اکبر نامی ایک وکیل کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔ یہ صاحب سنا ہے کبھی احتساب بیورو کے وکیل بھی تھے۔ وہاں سے فارغ ہوئے تو پاکستان میں سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کے خلاف FIRدرج کرواتے ہوئے ڈرون حملے رکوانے میں مصروف ہوگئے۔ یہ حملے مگر رکے نہیں۔ ان کی تعداد میں باالآخر کمی ہوئی تو وجہ اس کی اکبر صاحب کی جانب سے لکھائی FIRنہیں تھی۔
اب یہ صاحب ’’قوم کی لوٹی ہوئی‘‘ دولت واپس لانے کے فریضے پر مامور ہوئے ہیں۔ ظاہر ہے اپنا فرض نبھانے کے لئے ان کا دورئہ برطانیہ بھی ضروری تھا۔ وہ ہوچکا۔ وہاں وہ کس جاسوس یا برطانو ی حکومت کے اہلکار سے ملے اس کے بارے میں ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا۔ شاید ان کا TA/DAادا کرنے سے قبل عمران حکومت کے کھاتہ بردار معلوم کرلیں۔
ہمارے لئے اگرچہ ایک اڑن کھٹولہ تیار کردیا گیا ہے جو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو لال پری کی صورت لائے گا۔اس وقت تک ’’ہونٹیں مائیاں-کھنڈکھیر کھائیاں-کھنڈ کھیر مٹھی…‘‘ والے Refrainسے گزارہ کریں۔ اگرچہ اس کالم کے اختتام تک پہنچتے ہوئے مجھے یاد یہ بھی آگیا ہے کہ ’’کھنڈ کھیر‘‘تو ’’مٹھی‘‘ ہوتی ہے لیکن ’’بابے دی ہٹی؟‘‘ کھٹی۔تاہم میرا ذہن یہ طے نہیں کر پارہا کہ کہ بابے کی دوکان ’’کھٹی‘‘ تھی یا اسے ’’لوٹا‘‘ گیا تھا۔’’کھٹی‘‘ اور ’’لٹی‘‘ کے درمیان پھنس کے رہ گیا۔شہزاداکبر کی سجائی دوکان میں تیار ہوئی کھیر بھی آخر میں کہیں ’’کھٹی‘‘ ہی ثابت نہ ہوجائے۔
( بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگستاخانہ خاکے اور ہم: چشم تماشا/امجد اسلام امجد
Next Article چیف جسٹس صاحب ، از خود نوٹس جاری رکھیں : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.