Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»2018۔۔امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

2018۔۔امجد اسلام امجد

ایڈیٹردسمبر 30, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new year
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت غور کرنے کے بعد بھی جب یہ معمہ حل نہ ہوا کہ کیا واقعی یہ گزرتا ہوا سال جو اب اپنے الوداعی لمحوں میں ہے گزشتہ برسوں کی نسبت کچھ زیادہ ہی یعنی غیر معمولی تیزی سے گزرا ہے تو کچھ احباب سے اس الجھن کا ذکر کیا مگر کہیں سے کوئی تسلی بخش یا واضح جواب نہیں مل سکا۔
اگر میڈیا کے حوالے سے دیکھیے تو اس دوران میں سیکڑوں ہی واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن کسی بھی Breaking News کا اثر چند گھنٹوں سے آگے نہ بڑھ سکا۔ ملکی سطح پر ہم الیکشن کے ہنگامے سے گزرے اور بین الاقوامی سطح پر سیاسی، معاشی اور تحقیقی حوالوں سے کئی انقلابات آئے مگر سب کا وصف مشترک ”تیز رفتاری“ ہی ٹھہرا۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے سو دنوں کا ہر روز حساب کیا گیا مگر اس کے باوجود ان کے گزرنے کا پتہ نہیں چلا۔
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کرہ ارض پر انسانی زندگی ہر آنے والے برس میں اگلا گیئر بدلتی جا رہی ہے اور اس تیز رفتاری کی وجہ سے وقت اور فاصلوں کا تصور بھی بعض نئی جہتوں سے ہم کنار ہو رہا ہے۔ ابھی ایک قافلے یا واقعے کی گرد بیٹھنے بھی نہیں پاتی کہ ایک اور امڈا چلا آتا ہے اور یوں گرد بیٹھنے یا ردعمل کے استوار ہونے کا وہ سارا عمل ہی الٹ پلٹ ہوگیا ہے جس کی وساطت سے زندگی کو برتا اور سمجھا جاتا تھا۔
وقت سے کون کہے ’یار‘ ذرا آہستہ
امریکا کے ٹرمپ اور بھارت کے مودی کی بے چین طبیعتوں اور نسل پرستی کے آزار نے پوری دنیا کو ایک مسلسل عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ دوسری طرف چین کی ہمہ گیر ترقی، روس کی انگڑائی اور یورپی یونین کے خود مختاری کے تصور سمیت سمیت ایک سے ایک نیا مسئلہ اکیسویں صدی میں پرانے، رشتوں اور روایتوں کو بدلنے پر تلا کھڑا ہے۔ ایسے میں یوں تو کم و بیش ساری ہی تیسری دنیا اس مخمصے میں گرفتار ہے کہ وہ کیا کرے اور کدھر جائے؟ مگر اس کا سب سے زیادہ اثر مسلمان اکثریت کے علاقوں اور وطن عزیز پاکستان کے اطراف میں عمل پیرا دکھائی دیتا ہے۔
لیبیا اور عراق کی تباہی اور شام اور افغانستان سے امریکی فوجوں کی واپسی سے پیدا ہونے والی صورتحال کے موجودہ اور متوقع اثرات بھی اس قدر تیزی سے اپنا رنگ دکھا رہے ہیں کہ دنیا کی تقریباً دو تہائی آبادی کا حامل ہمارا خطہ ہر آنے والے دن میں کسی نئے چیلنج کا سامنا کرتا دکھائی دیتا ہے جس کے نتیجے میں مقداری سطح پر تو بے شک دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن جہاں تک ”معیار“ کا معاملہ ہے صورتحال مختلف بھی ہے اور تشویش ناک بھی کہ یہ سب کچھ بے حد تیزی سے ہو رہا ہے اور یوں پورا ایک سال جس میں بارہ مہینے اور تین سو پینسٹھ دن ہوتے ہیں، یوں گزرا کہ 2018 کے ا?غاز میں لکھی گئی نئے سال کی پہلی نظم کی ابھی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی اور یہ سال گزر بھی گیا۔
دسمبر کے آخری چند دن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اداس کرنے والے تھے لیکن دیکھا جائے تو وقت کی اس غیر معمولی تیزی کی وجہ سے اس اداسی کی سنگینی کو بھی پاو¿ں جمانے کے لیے زیادہ جگہ نہیں مل سکی کہ بقول غالب ”درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہوجانا“ غالبکے ذکر سے یاد آیا کہ اس بار ایوان صدر اسلام آباد میں غالب کے 221 ویں یوم ولادت کے حوالے سے ایک مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا جو اس اعتبار سے منفرد تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیشرو ممنون حسین صاحب کی قائم کردہ روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کا دامن وسیع کیا ہے۔
شعر و ادب کی حرمت اور عزت کا یہ احترام یقینا قابل ستائش ہے۔ بس اتنا ہے کہ غالب نے جس زبان میں (فارسی کے علاوہ) شاعری کی تھی اور جو اب ہماری قومی اور رابطے کی زبان ہے اس کے مستقبل کی طرف بھی کچھ توجہ کر لی جائے کہ ایک اندازے کے مطابق انگریزی میڈیم اسکولوں کے فروغ کے باعث آیندہ دس برس میں ہمارے 20% کے قریب طلبہ اردو رسم الخط اور اس کے ادب سے اس قدر دور ہو جائیں گے کہ غالب کے اشعار تو ایک طرف اس کا نام بھی شاید ان کے حافظے میں نہ رہے۔ خدانخواستہ کیسا برا وقت ہو گا۔ جب ہماری اگلی نسلیں غالبکے ان جیسے اشعار سے ناآشنا ہو جائیں گی کہ
بندگی میں بھی وہ آزادہ و خود بیں ہیں کہ ہم
الٹے پھر آئے درِ کعبہ اگر وا نہ ہوا
ہر قدم دوری منزل ہے نمایاں مجھ سے
میری رفتار سے بھاگے ہے بیاباں مجھ سے
ہاں کھائیو مت، فریب ہستی
ہر چند کہیں کہ ہے، نہیں ہے
منظور تھی یہ شکل تجلی کو نور کی
قسمت کھلی ترے قد و رخ سے ظہور کی
وفاداری، بشرطِ استواری اصلِِ ایماں ہے
مرے بت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو
حسد سزائے کمال سخن ہے کیا کیجیے
ستم بہائے متاع ہنر ہے، کیا کہیے
گل غنچگی میں غرقہ دریائے رنگ ہے
اے آگہی فریبِِ، تماشا کہاں نہیں
اب اگر غور سے دیکھا جائے تو 2018ءکا یوں پلک جھپکتے میں گزر جانا بھی کسی فریب تماشا سے کم تو نہیں۔ رہی بات یہ کہ 2019دنیا اور بالخصوص ہمارے لیے کیا لے کر آیا ہے تو اس کے لیے دوا اور دعا دونوں کی ضرورت ہے۔ اس مشاعرے کے سامعین میں اسد عمر، فواد چوہدری اور شبلی فراز بھی موجود تھے۔ تینوں کا تعلق حکومت وقت یعنی تحریک انصاف سے ہے اور امید کی جانی چاہیے کہ وہ اور ان کی جماعت اس ا?نے والے سال میں زندگی کے ہر شعبے میں ”انصاف“ کو غیر مشروط انداز میں قائم کرنے کے لیے اپنا کام پوری محنت اور ایمانداری سے کریں گے اور اس کے ہر دن کو اپنی قوم کے لیے ایک مبارک اور باعمل دن بنائیں گے اور غالب کے اس شعر کو ایک ایسی تعبیر سے روشناس کرائیں گے جو ہم سب کے لیے باعث ترقی و امن ہو۔
دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
(بشکریہ:روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous ArticleThe 25th Hour۔ وجاہت مسعود کا فلمی تبصرہ بھی مسترد ہو گیا۔۔ وجاہت مسعود
Next Article وہ لڑکی لال قلندر تھی۔۔زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.