Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»روحی بانو۔۔امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

روحی بانو۔۔امجد اسلام امجد

ایڈیٹرجنوری 28, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad-islam-amjad in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ظہیر کاشمیری مرحوم کا ایک بہت باکمال اور عجیب و غریب شعر ہے:
میں ہوں وحشت میں گم، میں تیری دنیا میں نہیں رہتا
بگولہ رقص میں رہتا ہے، صحرا میں نہیں رہتا
تو کچھ ایسی ہی عجیب و غریب اور ا±لجھی ا±لجھی سی تھی ہماری روحی بانو بھی۔
اس سے پہلی ملاقات پی ٹی وی کی بلیک اینڈ وائٹ ٹرانسمیشن کے دور میں لاہور سینٹر سے ٹیلی کاسٹ ہونے والی ایک ڈرامہ سیریز ”کہانی کی تلاش“ سے ہوئی جسے ڈاکٹر انور سجاد، ڈاکٹر خالد سعید بٹ اور فاروق ضمیر مل کر تیار کرتے تھے۔ روحی ان دنوں گورنمنٹ کالج (جو اب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کہلاتا ہے) میں سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ میں پڑھ رہی تھی لیکن یہ تعارف ایک طرح سے یک طرفہ تھا کہ یہ ملاقات ٹی وی اسکرین اور اخبارات و رسائل کے قلمی صفحات تک محدود تھی کہ اس وقت تک ٹی وی سے میرا بطور ڈرامہ نگار رشتہ استوار ہی نہیں ہوا تھا۔
بہت بعد کی ایک ملاقات میں اس نے بتایا کہ وہ بھی مجھ سے پہلے میری شاعری سے مل چکی تھی مگر اظہار اس لیے نہیں کیا کہ ان نظموں میں میرا روئے سخن پتہ نہیں کس کی طرف تھا! اب بھلا کسی بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیوں بنے؟ میں تو تب مانوں گی جب آپ خاص طور پر میرے لیے کوئی نظم لکھیں گے۔ میں نے اپنی طرف سے بات کو مذاق میں ٹالنے کے لیے کہا، شاعری کوئی بیان حلفی نہیں ہوتی، بہت سی نظمیں ایسی ہوتی ہیں جن پر آسانی سے To whom it may Concern لکھا جا سکتا ہے۔ اس پر اس نے میرے دیے ہوئے اس وقت کے تازہ شعری مجموعے کی ایک نظم ”ان جھیل سی گہری آنکھوں میں اک شام کہیں آباد تو ہو“ پر ہاتھ رکھ کر کہا اگر ایسا ہی ہے تو پھر آج سے یہ نظم میری ہے۔
میں نے کہا اتنی تیزی سے تو قبضہ مافیا والے بھی خالی پلاٹوں پر قبضہ نہیں کرتے۔ بچوں کی طرح خوش ہو کر تالیاں بجاتے ہوئے بولی، اجازت ہو تو اب اس قبضے کی اطلاع فردوس (میری بیگم) کو بھی دے دوں؟ پھر خود ہی کہنے لگی، پتہ نہیں آپ نے انھیں کیا گھول کر پلا دیا ہے۔ زندگی کے ساتھی پر ایسا اعتماد تو کہانیوں میں سنا تھا پھر ایک دم اس کی آنکھیں بھیگ سی گئیں۔ چھت کی طرف دیکھتے ہوئے بولی ”ہمیں زندگی کے ہر موڑ پر بہروپئے ہی ملے ہیں۔“
اس کے قریبی لوگ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ وہ اندر سے دکھی عورت تھی۔ اس کا خاندانی پس منظر بالخصوص اس کی والدہ کا اس کی زندگی کے فیصلوں میں ضرورت سے کہیں زیادہ عمل دخل اور پہلی ناکام شادی کے تجربے نے اس کے الجھے ہوئے ذہن اور بے چین روح میں ایک ایسی کشمکش کی سی صورتحال کو مستقل کر دیا تھا جس میں اس کی ذات ایک تیز آندھی میں اڑتے ہوئے پتے کی طرح بے جہت اور بے ٹھکانہ ہوگئی تھی۔ ہر روز اس کی غائب دماغی کا ایک سے ایک نیا قصہ سننے کو ملتا تھا لیکن عجیب بات ہے کہ جب وہ کیمرے کے سامنے کسی کردار کے روپ میں آتی تھی تو جیسے سب کچھ بدل سا جاتا تھا۔
ریہرسلز کے دوران وہ اپنی لائنیں ایسی روا روی میں پڑھتی چلی جاتی تھی کہ بالکل اندازہ نہیں ہو پاتا تھا کہ وہ اپنے کردار اور جملوں کے اتار چڑھاﺅ میں موجود مطالب اور باریکیوں پر زرہ برابر بھی توجہ دے رہی ہو۔ DR یعنی ڈائیلاگ ریہرسل کے بعد CR یعنی کیمرہ ریہرسل کے اندر سے جیسے ایک نئی روحی بانوں نکل آتی۔ اس کی ہر Move، چہرے کے تاثرات اور مکالموں کی ادائیگی میں ایک ایسی ناقابل بیان کیفیت پیدا ہو جاتی کہ بعض اوقات خود مجھ پر اپنے ہی لکھے ہوئے مکالموں کے نئے معنی آشکار ہونے لگ جاتے تھے۔ وہ جیسے اداکار کے بجائے خود اس کردار کی شکل میں ڈھل جاتی تھی۔ مجھے یاد ہے ایک دفعہ ڈرامہ سیریل ”دہلیز“ کے ایک سین میں جس میں وہ قوی خان کی بیٹی اور آصف رضا میر کی بہن کا کردار ادا کر رہی تھی۔
اس نے ایک مکالمے کو کئی حصوں میں اس طرح سے توڑا کہ قوی کے لیے اپنا Q پکڑنا مشکل ہوگیا۔ سچوئشن یہ تھی کہ قوی اپنے لائق لیکن کنفیوزڈ بیٹے آصف رضا میر کی خود سری، غیر ذمے داری اور گستاخانہ رویے سے بے حد دکھی تھا اور اس کی بیٹی روحی نے اس کے گلے میں باہیں ڈال کر اسے حوصلہ دیتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ اس کی وجہ محبت کی کمی نہیں بلکہ اس پر پڑنے والے ذہنی بوجھ کی زیادتی ہے۔ یہ جملہ کہتے ہوئے اسے قومی کو چپ کرانا اور خود رونا تھا اور یہ کام اس نے اس طرح سے کیا کہ سیٹ پر موجود ہر شخص کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور خود روحی کو اپنے آنسوﺅں پر قابو پانے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگ گیا۔
اس واقعے کے کئی برس بعد فاﺅنٹین ہاﺅس کی ایک تقریب میں (جہاں وہ بطور ذہنی مریضہ کے زیر علاج تھی) وہ جس طرح سے میرے گلے لگ کر سچ مچ روئی تو مجھے وہ سین بے طرح یاد آگیا۔ اس کی آنکھوں کی وحشت اور ویرانی میں ایک ایسا درد تھا جسے برداشت کرنا میرے بس سے باہر تھا۔ ایک دم وہ پہلے خاموش ہوئی اور پھر زور زور سے ہنستے ہوئے کہنے لگی ”آپ کو یاد ہے نا وہ نظم، ان جھیل سے گہری آنکھوں میں اک شام کہیں آباد تو ہو“ مجھے بیچ میں سے کچھ کچھ بھول گئی ہے آپ کسی کے ہاتھ مجھے وہ کتاب بھجوا دینا۔
پھر معلوم ہوا کہ اس کی ذہنی حالت بہت بگڑ گئی ہے اور اب اسے کچھ ہوش نہیں رہتا کہ وہ کہاں ہے اور کیا کر رہی ہے۔ کئی بار سوچا کہ اس کا پتہ کیا جائے مگر اسے تو خود اپنا پتہ نہیں تھا۔ وہ ترکی کب کیوں اور کیسے گئی اس کے بارے میں بھی ابھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی لیکن اگر آ بھی گئی تو کیا ہو گا وہ جس طرح سے جی رہی تھی اس سے یہ بہتر ہی ہوا کہ وہ جھیل سی آنکھیں ہمیشہ کے لیے بند ہو گئیں کہ اب ان میں سوائے الجھنوں اور بے چینی کے اور کچھ تھا بھی نہیں۔
روحی بانو خود تو چلی گئی ہے مگر جو کردار اس نے اپنی یاد گار چھوڑے ہیں ان میں سے ہر ایک ہمیں یاد دلاتا رہے گا کہ وہ ایک بہت بڑی فنکارہ تھی اور یہ سوال بھی اس کو دیکھنے والی آنکھوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا کہ اتنے اچھے لوگوں کے ساتھ قدرت ایسا سلوک کیونکر روا رکھتی ہے کہ الجھنوں کا ہجوم بالآخر انھیں خود فراموشی کے جنگل میں لے جا کر تنہا چھوڑ دیتا ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ سوال کرے کون! روحی بانو ہوتی تو شاید اپنے مخصوص الجھے ہوئے لہجے میں پوچھ ہی لیتی۔
(بشکریہ:روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleروحی بانو سے باتیں ملاقاتیں ۔۔نصر ت جاوید
Next Article کچھ کراچی کے بارے میں … (پہلا حصہ)۔۔زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 19, 2026

جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.