Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»روبرو۔۔امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

روبرو۔۔امجد اسلام امجد

ایڈیٹرفروری 8, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad-islam-amjad in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یوٹیوب فیس بک اور اس طرح کی ٹیکنالوجی کے مزید کئی مظاہر نے جہاں بہت ساری برائیوں کو راستہ دیا ہے وہاں یہ بات بھی اپنی جگہ پر ایک حقیقت ہے کہ ان کی معرفت آپ کی رسائی ایسی چیزوں تک بھی آسانی سے ہو جاتی ہے جن کے لیے اگلے وقتوں میں پوری پوری عمریں صرف ہو جاتی تھیں۔
تاریخ عالم میں ہم مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان بہت طویل پیچیدہ اور حیران کن ہے کہ فتح مکہ سے ایک صدی کے اندر مسلمان اس وقت کی معلوم اور بعد دنیا کا بیشتر حصہ فتح کر چکے تھے صرف 712 عیسوی کو ہی لیجیے اس ایک سال میں چار بڑی مہمات روس، ترکستان، افریقہ، سپین اور بھارت کی طرف بھیجی گئیں جو چاروں کی چاروں کامیاب رہیں اور ان علاقوں میں مسلمان آئندہ کئی صدیوں تک برسراقتدار رہے۔
لیکن اس بات پر بہت کم غور کیا گیا ہے کہ ان چاروں مہمات کے کامیاب سپہ سالاروں کے ساتھ بعد میں کیا ہوا؟ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ان چاروں فاتحین کو اپنی بقیہ زندگی بہت تکلیف اور اذیت میں گزارنا پڑی اور وہ بہت کسمپرسی کی حالت میں مرے۔ تاریخ کا ایک طالب علم ہونے کے حوالے سے یہ معاملہ میرے لیے ہمیشہ بہت پریشان کن رہا ہے کہ ایسا کیوں ہوا اور پھر یہ بات اور زیادہ پیچیدہ اور بحث طلب ہو جاتی ہے کہ تقریبا چار صدیوں تک زندگی کے تمام شعبوں میں تحقیق اور ترقی کرنے والی قوم یک دم تاش کے پتوں کی طرح بکھر کیسے گئی؟
برادر عرفان صوفی شکاگو امریکا میں مقیم ہے وہ پیشے کے اعتبار سے تو ماہر نفسیات ہے مگر فنون لطیفہ بالخصوص ادب اور موسیقی پر اسکی دسترس غیر معمولی ہے۔ کل ہی مجھے اس نے واٹس ایپ پر کسی شخص کی آواز میں برادرم جاوید چوہدری کا لکھا ہوا کالم فارورڈ کیا جو اتفاق سے اسی موضوع پر لکھا گیا ہے اور جسکا ماحصل یہی ہے کہ گزشتہ تقریبا ایک ہزار برس میں دنیا میں ہونے والی ترقی اور علوم کے فروغ میں ہمارا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے اور ہم ہڈ حرام مجاوروں کی طرح اپنی تاریخ کے پہلے پانچ سو برس کی قبروں کی کمائی کھانے اور دھمالیں ڈالنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر رہے۔ غالب نے کہا تھا:
رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف
آج کچھ درد میرے دل میں سوا ہوتا ہے
اس کالم کو سننے کے دوران مجھے یاد آیا کہ ستر اور اسی کی دہائیوں میں میں نے بھی اس موضوع پر بہت سی نظمیں لکھی تھیں اور کم و بیش اسی نتیجے پر پہنچا تھا جس نے جاوید چوہدری کو تلخ نوائی پر مجبورکر دیا، فرق صرف اتنا ہے کہ میرے یہاں دکھ زیادہ اور غصہ نسبتا کم ہے
اپنے خوابوں کی دہلیز پر مضمحل
کب سے بیٹھے ہیں عشاق
ڑولیدہ مو اور پڑمردہ دل
رسمِ بخیہ گری
شہرِ کم رزق میں ا س طرح سے بڑھی
بھوک کے زخم بھی سلکِ ایمان سے لوگ سینے لگے
سلکِ ایمان کھنچ کھنچ کے تنتا گیا
اس قدر تن گیا
ہر گھڑی دل میں رہتا ہے یہ وسوسہ
یہ اگر ٹوٹ کے
وقت کے کپکپاتے ہوئے ہاتھ سے چھوٹ کے
بھوک کے اس جہنم کے پاتال میں گر گیا
تو یہ تنور جس میں
شب و روز نانِ جویں کے لیے
خود بھی نانِ جویں کی طرح
سرخ شعلوں میں بنتے بگڑتے ہیں انساں
سلکِ ایمان کو اور اس کے کناروں سے پسی ہوئی خلق کو
ہیزم خشک کی مثل کھا جائے گا
تار پر چلنے والے نٹوں کی طرح
ہم بھی تنور کے منہ پر تانے ہوئے
سلکِ ایمان پر محوِ رفتار ہیں
(زندہ تاریخ بھی ایک سورج ہے پر
اس کا نورِ جہاں تاب ان کے لیے ہے
جو سورج مکھی کی طرح ہر گھڑی رو بہ خورشید ہیں)
ہم کہ خود اپنی تاریخ پر بوجھ ہیں
اپنے کمزور کاندھوں پہ تاریخ کا بوجھ لادے ہوئے
جس میں آبا کے بھولے ہوئے نقش ہیں
اک حقیقت نما خواب کے عکس ہیں
اور یہ کچھ بھی نہیں
معجزوں کے لیے اپنی آنکھوں کی جھولی پسارے ہوئے
خواب اوڑھے ہوئے
آنے والے دنوں کی طرف پیٹھ موڑے ہوئے
ہیں رواں بے جہت، بے نوا اور خجل
اپنے ہونے کے آشوب سے منفعل
رسمِ بخیہ گری
شہرِ کم رزق میں ا س طرح سے پڑی
خواہشیں بے عمل، آرزو پا بہ گِل
اپنے خوابوں کی دہلیز پر مضمحل
کب سے بیٹھے ہیں عشاق
ڑولیدہ مو اور پڑ مردہ دل
افسوس کی بات یہ ہے کہ اس نظم کے لکھے جانے کے بعد کے چالیس برسوں میں یہ رسمِ بخیہ گری اب ایک مستقل نوحہ گری میں ڈھلتی جا رہی ہے اور ہم صبح و شام اپنے بکھرنے کا تماشا دیکھنے کے باوجود ایک دوسرے کے گلے کاٹنے پر ت±لے بیٹھے ہیں اور اب تک اس حقیقت کو ماننے سے انکاری ہیں کہ جتنا آپ دنیا کو دیں گے اسی حساب سے آپ کو واپس بھی ملے گا اور یہ کہ خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی جسے خود اپنی حالت کے بدلنے کا خیال نہ ہو۔
(بشکریہ:روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزندہ ہیں، طلبہ زندہ ہیں .. فہیم عامر
Next Article علیم خان کی گرفتاری۔ ”انتظارکرو اور دیکھو،،۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.