Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • امریکا اورایران کے درمیان سوئس مذاکرات ملتوی
  • امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت یا "دستاویزِ شکست” :نصرت جاوید کا کالم
  • کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز
  • قصّہ ضیاء الحق دَور کے انتخابات اور میاں یٰسین وٹو کے گم ہونے کا : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»ہوس تو نکلی مگر حوصلہ کہاں نکلا۔۔امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

ہوس تو نکلی مگر حوصلہ کہاں نکلا۔۔امجد اسلام امجد

ایڈیٹرمارچ 17, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad-islam-amjad in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یاس یگانہ چنگیزی کا پورا شعر کچھ اس طرح سے ہے:
لہو لگا کے شہیدوں میں ہو گئے داخل
ہوس تو نکلی مگر حوصلہ کہاں نکلا
میرا مرحوم دوست شمیم اختر سیفی اسے غالب کے اس شعر کی توسیع کہا کرتا تھا جو زبان زد عام ہے کہ
ہوس کو ہے نشاطِ کار کیا کیا
نہ ہو مرنا تو جینے کا مزا کیا
یہ دونوں شعر میرے پسندیدہ ہیں اور اکثر یاد آتے رہتے ہیں لیکن کل فیس بک کی ورق گردانی (یا شاید تصویر گردانی) کرتے ہوئے کسی صاحب کی لالچ ، طمع یا حرص کے بارے میں ایک بہت خیال افروز گفتگو سننے کا موقع ملا جس میں بیشتر باتیں تو وہی پرانی تھیں جو اکثر اس موضوع پر ذہن میں آتی ہیں مگر انداز بیان کی خوبی کچھ ایسی تھی کہ ہر بات نئی نئی سی لگ رہی تھی۔ خلاصہ گفتگو یہ تھا کہ لالچ اور ہوس ایک بہت پیچیدہ ذہنی کیفیت کے عکاس ہوتے ہیں جس میں مبتلا شخص کو یہ بات یاد ہی نہیں رہتی کہ گھڑی تین سو روپے کی ہو یا تیس لاکھ کی دونوں ایک ہی جیسا وقت بتاتی ہیں اور یہ کہ ایک خاص حد سے بڑھ کر دولت اور اس کی مالیت کو ظاہر کرنے والے ہندسے بے معنی ہو جاتے ہیں کہ عملی طور پر ان کا ہونا یا نہ ہونا ایک جیسا ہو جاتا ہے۔
قارون کے خزانوں سے لے کر بل گیٹس اور ان جیسے ہزاروں کی مثال آپ کے سامنے ہے فرق صرف اتنا ہے کہ جن لوگوں کو اس بھید کا پتہ چل جاتا ہے وہ اس دولت کو مختلف صورتوں میں اسی معاشرے کو واپس کرنا شروع کر دیتے ہیں جہاں سے یہ کمائی گئی تھی جب کہ کچھ اسے اپنی پہچان اور محافظ سمجھ بیٹھتے ہیں اور ایک ایسے جنون میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس کا نہ کوئی انت ہے اور نہ علاج۔
اس سے بھی انکار نہیں کہ لالچ ، طمع اور مفلسی کا خوف انسانی فطرت کا حصہ ہے اور شاید پیغمبروں سے قطع نظر کوئی بھی نارمل اور باشعور انسان اس کمزوری سے مستثنی نہیں اور یہ جاننے کے باوجود کہ ‘‘سکندر جب گیا دنیا سے دونوں ہاتھ خالی تھے ’’یا یہ کہ ’’ کفن میں جیبیں نہیں ہوتیں’’ ہم سب کسی نہ کسی حد تک اتنی دولت کے مالک ضرور بننا چاہتے ہیں جس سے ہمارا گزارا چلتا رہے اور کسی غیرمعمولی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے کچھ جمع پونجی موجود ہو اور دیکھا جائے تو یہ ایک بہت متوازن اور صحیح طرز عمل ہے کہ بہرحال جب تک کوئی انسان زندہ رہتا ہے اس کی ضروریات بھی اس کے ساتھ ساتھ چلتی اور گھٹتی بڑھتی رہتی ہیں۔
گڑ بڑ اس وقت ہوتی ہے جب ہم اپنی خدمت کے لیے پیدا کردہ اشیاء پر حکومت کرنے کے بجائے ان کے غلام بن جاتے ہیں اور یہی غلامی اس ہوس اور لالچ کی بنیاد بنتی ہے جو انسان کو واپس حیوان کی سطح پر لے آتی ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے اور بیشمار علوم جاننے والوں کو اس تبدیلی کا احساس تک نہیں ہوتا اور وہ دولت کے پیچھے اندھا دھند بھاگتے بھاگتے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیتے ہیں۔
عظیم روسی مصنف ٹالسٹائی کی اسی موضوع پر انیسویں صدی کے پس منظر میں لکھی گئی ایک کہانی اس کی بہترین مثال ہے (جس کا اردو ترجمہ میں نے ‘‘ دو گز زمین’’ کے نام سے ایک ٹی وی ڈرامے کی شکل میں بھی کیا تھا) اس کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ ایک بے زمین دیہاتی کی بڑی شدید خواہش ہے کہ اس کے پاس زمین کا ایک چھوٹا سا ہی سہی مگر ایسا ٹکڑا ہو جسے وہ اپنا کہہ سکے مگر اس کے وسائل اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔
اسے کسی سے پتہ چلتا ہے کہ ایک جاگیردار نے اعلان کیا ہے کہ ایک بہت معمولی رقم کے بدلے وہ اتنی زمین دے گا جتنی کوئی شخص طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کے درمیانی حصے میں نشان زد کر لے۔ پہلے تو وہ شخص اسے ایک افواہ سمجھتا ہے مگر جب اس خبر کی تصدیق ہو جاتی ہے تو وہ متعلقہ جاگیر دار کے پاس پہنچ جاتا ہے اسے بتایا جاتا ہے کہ اگر وہ سورج کے غروب ہونے تک واپس مقررہ نشان تک نہ پہنچا تو نہ صرف اسے کوئی زمین نہیں ملے گی بلکہ اس کی سکیورٹی بھی ضبط ہو جائے گی۔
جاگیر دار کی طرف سے اسے ایک بیلچہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس سے کھدائی کرکے زمین پر نشان لگاتا چلا جائے اب یہاں سے ضرورت اور ہوس کا کھیل شروع ہوتا ہے دوپہر تک وہ کئی ایکڑ زمین کو نشان زد کر لیتا ہے لیکن واپسی کا سفر شروع کرنے سے پہلے اس کی نظر کچھ فاصلے پر ایک بہت بڑے پھلوں کے باغ پر پڑتی ہے اور وہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ واپسی کا وقت کم ہے لالچ سے مغلوب ہوکر اس کی طرف مڑ جاتا ہے باغ کے بڑا ہونے کی وجہ سے اس کی طمع بھی بڑھتی چلی جاتی ہے اور یوں واپسی کے سفر میں اسے دیر ہو جاتی ہے کہ سورج غروب کی طرف جا رہا ہے اور ابھی بہت سا راستہ باقی ہے وہ بھوکا پیاسا گرتا پڑتا کسی نہ کسی طرح عین سورج غروب ہونے کے سمے متعلقہ نشان تک پہنچ تو جاتا ہے مگر مشقت اور ٹینشن کی وجہ سے عین منزل کے نشان کے اوپر اس کا دم اکھڑ جاتا ہے اور وہ وہیں گر کر مر جاتا ہے۔ جاگیردار اس کے ساتھ پڑا بیلچہ اٹھا کر اپنے ملازموں کی طرف پھینکتا ہے اور کہتا ہے’’ یہاں دو گز لمبا گڑھا کھو دو اسے اتنی ہی زمین کی ضرورت تھی‘‘
کبھی کبھی میرا جی چاہتا ہے کہ یہ کہانی ان سب لوگوں کو سنائی جائے جن کی جمع کردہ دولت شمار سے باہر تو ہے مگر تمام عمر کی محنت، کوشش، تگ و دو اور ناکامیاں ایک طرف اور گرفتاریاں، مقدمے، ذلت و خواری، بدنامی ، دعوے دوسری طرف اس طرح سے رکھے ہیں کہ ان کا موازنہ کرنے کے بعد نتیجہ کم و بیش اسی صفر جیسا نکلتا ہے جس کا مقام یوں تو دائیں کے بجائے بائیں ہاتھ پر ہے لیکن اگر یہ دائیں ہاتھ پر بہت سے ہندسوں کے بعد بھی ہوتا تب بھی اس نے عملی طور پر صفر ہی رہنا تھا۔ رب کریم ان گردش میں آئے ہوئے لوگوں سمیت ہر انسان کی اس چال سے بچنے کی توفیق اور ہمت دے کہ لالچ کے آگے پیچھے اور اوپر نیچے ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہوتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleموت سے آنکھ مچولی۔۔زاہدہ حنا
Next Article خانپور میں اردو غزل۔۔ظہور دھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 21, 2026

9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 21, 2026

بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی

جون 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 21, 2026
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی جون 20, 2026
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ جون 20, 2026
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.