Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»لندن۔۔امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

لندن۔۔امجد اسلام امجد

ایڈیٹرمئی 9, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad-islam-amjad in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ چاروں شہروں میں ہمارے ٹھہرنے کی جگہیں بہت معقول اور آرام دہ تھیں جب کہ وہاں قیام بھی صرف ایک ایک رات کا تھا۔ لندن میں ہمیں تین راتیں گزارنا تھیں اگرچہ وہاں کا پروگرام ویسٹ لندن میں تھا مگر ہم نے ایسٹ لندن کے علاقے الفورڈ میں رہائش کا فیصلہ کیا کہ ہم سب کے زیادہ تر احباب اسی نواح میں پائے جاتے تھے۔ لندن کی وسعت کا اندازہ اس بات سے کیجیے کہ اس قربت کے باوجود بیشتر فاصلے 30سے60 منٹ پر محیط تھے جب کہ دوسرے سرے تک جانے میں دو سے ڈھائی گھنٹے تک بھی لگ سکتے تھے۔
Travelodge وہاں کی ایک بہت مشہور ہوٹل چین ہے لیکن اس کی بلندی اور پستی دونوں اپنی مثال آپ ہیں اس چین کا تجربہ دو برس قبل الخدمت فاؤنڈیشن کے فنڈ ریزنگ دورے کے دوران بہت اچھی طرح سے ہوچکا تھا۔بدقسمتی سے یہ الفورڈ والی Travelodge خاصی صبر طلب تھی اس کا Reception پہلی منزل پر تھا جہاں تک جانے کے لیے دو عدد لفٹس موجود تو تھیں لیکن ایک ایک ہمارے پہنچنے سے قبل ہی خراب تھی اور دوسری قیام کے تیسرے دن جواب دے گئی اور یوں بھاری سفری بکسے سیڑھیوں کے ذریعے اُتارنے پڑے جو کوئی بہت آسان کام نہیں تھا اور تو اور اس مسافر خانے میں تازہ اور گرم ناشتے کا بھی کوئی معقول انتظام نہیں تھا۔
اتفاق سے سارے سفر میں جو دس شہروں پر محیط تھا یہ واحدشب باشی کی جگہ تھی جو آرام دہ نہیں تھی ۔ عزیزی سید عامر محمود جعفری نے کئی بار اسے تبدیل کرنے کا عندیہ دیا مگر ہم نے ’’ہمہ یاراں۔۔۔۔ ‘‘کے اصول پر عمل کرتے ہوئے انھیں اس سے منع کردیا کہ کبھی کبھی کی تکلیف آسانی ا ور آرام کی قدر و قیمت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
الفورڈ میں برادرم ساجد خان کے ریستوران ماشاء اللہ بہت ترقی کررہے ہیں حالانکہ ان میں بروقت ایسے مہمانوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے جن کی خاطر خدمت نہ صرف ساجد خان کے ذمے ہوتی ہے بلکہ وہ اسے اس خوشی اور گرمجوشی کے ساتھ ادا کرتا ہے کہ یہ ماننا مشکل ہوجاتا ہے کہ وہ کماتا کب ہوگا اُس کے ہونٹوں پر ہر وقت ایک خوش آمدیدی مسکراہٹ روشن رہتی ہے۔ اُس نے حال ہی میں اپنی مشہور کیک شاپ Pantary سے کوئی دو سو گز کے فاصلے پر ایک لبنانی کھانوں کا ریستوران ’’الخیمہ‘‘ کے نام سے کھولا ہے جو اپنی وضع قطع کی خوبصورتی اور عمدہ کھانوں کی وجہ سے بغیر کسی تشہیری مہم کے خوب چل نکلا ہے ۔ یہاں ایک بہت ہی اچھے اور محبتی انسان سید انور سعید شاہ سے تجدید ملاقات ہوئی جو میرے یونیورسٹی کے زمانے کے کلاس فیلو سید علی ثنا شاکر بخاری کے کزن ہیں اور ایسے باکمال اور محبتی میزبان ہیں کہ اُن کی موجودگی میں پردیس گھر جیسا لگنے لگتا ہے۔
اس بار اُن کے ساتھ مشہور قوال خاندان بخشی سلامت کا ہونہار چشم و چراغ سہیل سلامت بھی تھا جس کا دل بھی اس کی آواز کی طرح خوبصورت ہے۔ یہاں 22 اپریل کے ’’رائل نواب‘‘ میں ہونے والے پروگرام کے بعد ہمارے پاس آرام اور سیر کے لیے تین دن تھے برادرم سہیل ضرار خلش، غزالی دوست شوکت صاحب اور اُن کے احباب نے تقریب کی خوب تیاری کر رکھی تھی سو ہمارے آنے سے قبل ہی ہال کھچا کھچ بھر چکا تھا۔ معلوم ہوا کہ تین سو سے زیادہ ٹکٹ ایڈوانس میں جا چکے ہیں اور وقت پر آنے والے مہمانوں کے لیے جگہ کی گنجائش نہ ہونے کے برابر تھی اور حاضرین کے جوش و خروش کا یہ عالم تھا کہ چار گھٹنے بعد ہی وہ ہل من مزید کے نعرے لگا رہے تھے سو میں نے اور وصی شاہ نے بھی بہت دل سے اور دیر تک اس دورکنی مشاعرے کو جاری رکھا۔
عزیزی راشد عدیل ہاشمی جو فیشن ڈیزائنر ہونے کے ساتھ ساتھ وہاں کی ایک یونیورسٹی میں اس مضمون کا استاد بھی ہے حسب سابق ہر ہر قدم پر ساتھ رہا اور اسی نے نیچرل ہسٹری میوزیم کی سیر کا اہتمام بھی کیا ۔ وصی شاہ اپنے کزنز کے گھیراؤ کی وجہ سے ساتھ نہ دے سکا اور اس کی اس غیرحاضری کا سلسلہ برادرم ڈاکٹر جاوید شیخ کے عشایئے تک پھیل گیا جس کا دونوں پارٹیوں کو افسوس رہا۔ جاوید بھائی کے گھر پر ایک کھانا گزشتہ تقریباً 25برس سے ہر لندن یاترا کا لازمی جزو بن چکا ہے یہ دوسرا موقع تھا جب ساقی فاروقی برادرم اس محفل میں موجود نہیں تھے ۔
عزیزہ دردانہ انصاری نے اپنی خوب صورت آواز کا جادو جگایا، معلوم ہوا کہ بی بی سی کی خاصی طویل ملازمت کے بعد اب وہ رائل نیوی کے ایک خاصے سینئر عہدے پر ایک اعزازی قسم کی افسر ی کر رہی ہے جس کی شاندار یونیفارم ہیں ۔اُسے پہلی نظرمیں پہچاننا مشکل ہورہا تھا بیگم جاوید شیخ،حسینہ بھابھی اُن کی بیٹی عزیزی فاطمہ یاسر اور داماد کرکٹر یاسر عرفات مہمانوں کے آگے پیچھے جارہے تھے، عزیزی فیضان عارف سے بھی خوب گپ شپ رہی کہ یہ سینئر نوجوان اب وہاں ہر اعتبار سے مستحکم ہوچکا ہے ۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاہور میں خود کش حملہ اور مدرسوں کا سلیبس تبدیل کرنے کا عزم۔۔ سید مجاہد علی
Next Article نواز ریلی کا پیغام۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 18, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.