Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار غضنفر»عمار غضنفر کاکالم: جنرل رانی سے کرنل کی حجامت تک
عمار غضنفر

عمار غضنفر کاکالم: جنرل رانی سے کرنل کی حجامت تک

ایڈیٹرجون 8, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ammar ghazanfar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج کل سوشل میڈیا پر جنرل رانی کا چرچا ہے۔ نوجوان نسل کی اکثریت کے لیے یہ نام نیا ہے۔ وہ اسے جنرل حمید گل ٹائپ ہی کی کوئی شخصیت سمجھتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ جب نام کے ساتھ جنرل کا سابقہ ہو تو کچھ چوں چراں کی گنجائش موجود نہیں رہتی۔ حامد میر کے خلاف "برپا” کیے گئے مظاہروں کے شرکاء بھی جنرل رانی کی توہین پر چراغ پا نظر آئے۔ ایک صاحب سے جب استسفار کیا گیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ جنرل رانی کون ہیں تو انہوں نے برجستہ جواب دیا کہ جو بھی ہو، ہے تو کوئی جنرل ہی نا۔ جیسے ڈگری ڈگری ہی ہوتی ہے، چاہے اصلی ہو یا جعلی۔ بعینہ جنرل جنرل ہی ہوتا ہے، چاہے رانی ہو یا رانا۔ جنرل رانی تو پھر بھی جرنیلی کے منصبِ اعلیٰ پر متمکن تھیں، یہاں تو ایک کرنل ہی "مان” نہیں۔
"کرنیلی” کی عظمت کے ہم منکر تو پہلے بھی نہ تھے۔ ظاہر ہے کہ ہر جنرل کبھی کرنل رہا ہوتا ہے اور ہر کرنل مستقبل کا جنرل ہوتا ہے۔ سو یہ بات تو روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ کرنیلی اور جرنیلی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ جنرل رانی بھی کبھی کرنل رانی رہی ہوں گی۔ وہ ٹیلی وژن چینلز کی بھرمار کا دور نہ تھا، ورنہ ریٹائرمنٹ کے بعد یقیناً دفاعی تجزیہ کار ہوتیں۔ تو جیسا کہ اوپر اعتراف کیا گیا ہے کہ کرنیلی کی عظمت پر ہمارا ایمان راسخ تو پہلے ہی تھا، مگر چند روز قبل ایک کرنل صاحب کے جاہ و حشم کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع میسر آیا تو اسے مزید تقویت حاصل ہوئی۔
موقع میسر بھی آیا تو ایک ہئیر سیلون میں جہاں سادہ لباس میں ملبوس ایک کرنل صاحب ہمراہِ مصاحبین اپنی کٹنگ کروانے میں مصروف تھے۔ سیلون کے سی۔ای۔او ( جو وہ خود کو کہلوانا پسند کرتے ہیں) دیگر تمام گاہکوں کو نظر انداز کر کے پروانہ وار کرنل صاحب کے طواف میں مشغول تھے۔ ان کی لگن سے عیاں تھا کہ وہ کس شدت سے کرنل صاحب کے حلقہء ارادت میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔ یہ حضرت کرنل صاحب کی وجاہت اور فراست پر واری واری جاتے اور انتظار گاہ کے صوفوں پر براجمان کرنل صاحب کے مصاحبین ان کے ہر مصرعہ پر گرہ لگاتے۔ بادشاہ سلامت کے تاثرات سے عیاں تھا کہ وہ درباریوں کی "پرفارمنس” سے شدید قسم کے محظوظ ہو رہے ہیں۔ اسی دوران کرنل صاحب کو یہ آفر دی گئی کہ وہ ملحلقہ لیڈیز بیوٹی پارلر میں بھابھی صاحبہ کو لا کر خدمت کا موقع دیں جہاں شہر کی بڑی بڑی بیگمات آتی ہیں۔ جب سی۔ای۔او صاحب نے باقاعدہ ہاتھ کے اشاروں سے سمجھایا کہ جب بھابھی صاحبہ تشریف لائیں گی تو ان کا پرٹوکول یوں اوپر رکھا جائے گا اور دیگر بیگمات کا پروٹوکول ان کے مقابلے میں اتنا نیچے لے آیا جائے گا تو اندازہ ہوا کہ میرا پروٹوکول اتنا نیچے کیسے آ گیا ہے۔ یہ سوچ کر خود کو تسلی دی کہ جب شہر بھر کے روساء کی بیگمات کرنل صاحب کی بیگم کے پروٹوکول کی تاب نہیں لا سکتیں تو کرنل صاحب کے سامنے ہماری کیا اوقات ہے۔ قصہ مختصر بیس پچیس منٹ کے انتظار کے بعد جب کرنل صاحب کی کٹنگ کے خاتمے کے بعد ان کی داڑھی کی تراش کا آغاز ہوا تو کسی دوسرے ہئیر ڈریسر سے کٹنگ کروانے ہی میں عافیت جانی۔
اسی واقعے سے اندازہ لگائیں کہ جب ایک کرنل کی آن، بان اور شان کا یہ عالم ہے تو ایک جنرل کا "پروٹوکول” کیا ہو گا۔ چہ جائیکہ جنرل ہونے کے ساتھ ہی ساتھ رانی بھی ہو۔ شطرنج کی ملکہ کی طرح رانی بھی ہر گھر چل سکتی ہے اور جب چاہے بازی پلٹ سکتی ہے۔ اب اگر رانی کی وفات کے بعد بھی پرجا اس کی جانب انگلیاں اٹھانے سے باز نہ آئے تو اس جسارت پر سیخ پا ہونا تو بنتا ہی ہے۔ ایسا رویہ ویسے بھی بزرگوں کی تعلیم کے برعکس ہے۔ صوفی غلام مصطفیٰ تبسم جاتے جاتے آنے والی پیڑھیوں کو یہ تلقین کر کے اپنا فرضِ منصبی ادا کرتے گئے ہیں کہ "میرا ماہی چھیل چھبیلا، کرنیل نی جرنیل نی”۔ ماہی کی تو ہر خطا معاف ہوتی ہے اور اس کے ناز تو پھر اٹھانا ہی پڑتے ہیں اور اس پر طرہ یہ کہ ماہی چھیل چھبیلا بھی ہو۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنرل رانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم:غدار سازی کی قانونی فیکٹری
Next Article مزمل عباس کا اختصاریہ :تین سال بعد بھی ٹرین حادثے کی ذمہ دار نون لیگ ؟
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.