Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار مسعود»عمار مسعودکا کالم:پروفیسر الیاس ایوب میرے دوست
عمار مسعود

عمار مسعودکا کالم:پروفیسر الیاس ایوب میرے دوست

ایڈیٹراکتوبر 31, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ammar masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

زندگی میں جن چند بڑے لوگوں سے ملاقات کا موقع ملا ان میں میر پور آزاد کشمیر کے پروفیسر الیاس ایوب کا نام اول ہے۔ آپ اگر پروفیسر الیاس کو نہیں جانتے تو یہ آپ کی کو تاہی اور غفلت ہے۔ ایسے لوگ تو تلاش کرنے چاہئیں ، ان سے ملاقات کرنی چاہیے ان سے زندگی کا سبق حاصل کرنا چاہئے۔ چلیں آپ کو پروفیسر الیا س سےملواتے ہیں۔ یہ بچپن سے نابینا ہیں۔ روشنی کے کسی عکس کی یاد انکے ذہن میں محفوظ نہیں۔ کوئی تصویر کوئی شبیہ کوئی خاکہ کوئی ہیولہ بھی انکی بینائی میں نہیں اترا۔ اسکے باوجود جب آپ ان سے ملتے ہیں انکے کارنامے سنتے ہیں ان کی داستان حیات سے آگاہ ہوتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس ملک میں کیسے کیسے ہیروں نے جنم لیا ہے کیسے کیسے جواہر اس ملک میں پوشیدہ ہیں۔ کیسی کیسی باعلم شخصیات ہم میں موجود ہیں اور ہمیں اسکا ادراک تک نہیں۔ آپ کو شروع سے انکی کہانی سناتے ہیں ۔پروفیسر الیاس کی پیدائش انیس سو ستر کی ہے۔ نابینائی کی وجہ جنیٹک یعنی موروثی ہے۔
پروفیسر الیاس نے گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادب میں ایم اے کیا۔ لیکن یہاں پر تعلیم کا سلسلہ موقوف نہیں کر دیا اسکے بعد اسلامک اسٹڈیز اور اسپیشل ایجوکیشن میں بھی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور پی سی ایس کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے میر پور کالج میں ہی انگریزی ادب کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ ابھی تک جو کہانی میں نے آپ کو سنائی ہے وہ اپنی ذات میں تو ایک کارنامہ ہے کہ کس طرح ایک شخص نے بغیر بصارت کے تعلیم کے سب مراحل طے کئے ، کس طرح سہولیات کی کمی کے باوجود ماسٹرز کی تین ڈگریاں حاصل کیں، کس طرح نابینائی کے باوجود دوسرے شہروں کا سفر کیا ، کس طرح بغیر کسی تعلیمی سہولت کے تعلیم کے سارے مدارج امتیازی حیثیت سے پاس کئے ۔لیکن پروفیسر الیاس کا اصل کارنامہ یہ نہیں ہے۔
انکا اصل کارنامہ ’’اکاب‘‘ ہے۔ اکاب آزاد کشمیر ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کا مخفف ہے۔ جس شخص نے تعلیم کے میدان میں بے پناہ مشکلات کا چیلنج قبول کیا ہو اس شخص کو دوسرے نابینا افراد کی مشکلات کا ادراک رہتا ہے۔’’اکاب‘‘ کی بنیاد بھی یہی جذبہ بنا۔ زندگی میں سب کچھ حاصل کر لینے کے بعد زندگی کو دوسروں کے لئے وقف کر دینا بڑی سعادت کی بات ہے اور یہ سعادت پروفیسر صاحب کے مقدر میں لکھی گئی۔ انہوں نے اپنی زندگی کو پاکستان کے نابینا افراد کے لئے وقف کر دیا۔اب آپ کو سناتے ہیں پروفیسر الیاس کے ادارے اکاب کی کہانی۔ اکاب کی بنیاد سن دو ہزار میں نہایت کم وسائل سے رکھی گئی۔ اس وقت اس ادارے میں ایک طالبعلم ، ایک میز کرسی اور ایک ٹیچر ہوتا تھا۔ سن دو ہزار چار میں آزاد کشمیر حکومت نے اس ادارے کی خدمات دیکھتے ہوئے اس کے لئے زمین مختص کرنے کا اعلان کیا۔ سن دو ہزار دس میں یہ اسکول دنیا بھر کے ٘مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل ہوا۔ اب تک اس اسکول سے ایک سو پچاس طالبعلم تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ اس وقت بھی اس اسکول میں ایک سو پچاس نابینا طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ جو طالبعلم تعلیم حاصل کر چکے ہیں انکے روزگار کے لئے بھی اکاب کے پلیٹ فارم سے تگ و دو کی گئی۔ انکو اسکالر شپ کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
اب اس ادارے کے نابینا بچوں کے لئے انکا اپنا کرکٹ گراؤنڈ ہے۔ نابینا بچوں کی کرکٹ ٹیم میں انکے تین سے چار کھلاڑی شامل ہیں۔ یہی نہیں اکاب دنیا بھر کے آئی اسپیشلسٹ کو بلوا کر آئی کیمپس بھی لگواتا ہے۔ آنکھوں کی بیماری پر ریسرچ بھی ہوتی ہے۔ نابینا بچوں کی تعلیم ، رہائش ، یونیفارم نہ صرف مفت ہے بلکہ ان کو وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔ انکی تعلیم سے لے کر روزگار تک ان کے وظیفے جاری رہتے ہیں۔ نابینا افراد کے لئے خدمات کے اعتراف میں پروفیسر الیاس کو آزاد کشمیر حکومت نے سن دو ہزار نو میں یو تھ ایوارڈ سے نوازا ۔سن دو ہزار میں انہیں پرائڈ آف پرفارمنس عطا کیا گیا اور سن دو ہزار اکیس میں حکومت پاکستان نے انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز دیا۔ یہ تمغے بھی پروفیسر صاحب کا اصل کارنامہ نہیں انکے اصل کارنامے کا ذکر اب کرتا ہوں ۔
اس سماج میں نابینا افراد کے لئے کام کرنا ایک تھکا دینے والا کام ہے۔ بدقسمتی سے جس سلوک کا سامنا اس معاشرے میں نابینا افراد کو کرنا پڑتا ہے اس کے بعد ان میں زیادہ تر کی شخصیت مسخ ہو چکی ہوتی ہے۔پروفیسر الیاس نے ساری زندگی نابینا افراد کے لئے وقف کر دی ۔ انکی اپنی زندگی میں بھی بہت سی مشکلات گزری ہوں گی مگر اصل کارنامہ یہ کہ جب آپ ان سے ملیں تو ان سے زیادہ خوش اخلاق ، خوش اطوار ، خوش مزاج اور مہمان نواز شخص آپ نے زندگی بھر نہیں دیکھا ہو گا۔ ان کے لہجے میں نہ ان تکالیف کی سختی ہو گی جو انہوں نے اپنی زندگی میں جھیلیں نہ یہ کبھی زمانے سےشاکی ہوتے ہیں۔ نہ انکی شخصیت میں تاسف کا کوئی پہلو ہے نہ اداسی انکو چھو کر گزری ہے۔ شخصیت کا اثبات ہی انکا اصل کارنامہ ہے اور مجھے کیوں اتنا فخر ہے کہ پروفیسر الیاس ایوب میرے دوست ہیں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسرا کا کالم:ایک بریگیڈیئر کی یادیں …(8)
Next Article خالد مسعودخان کا کالم:قصہ ایک شہرِ قدیم کا… (1)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.