Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم : اور بلبوں میں روشنی نہ رہی!
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : اور بلبوں میں روشنی نہ رہی!

ایڈیٹرجنوری 26, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

غور سے دیکھیں تو ہمارے آس پاس کچھ ایسے بزرگ بھی پائے جاتے ہیں جو بس پڑے پڑے ’سینئیر‘ ہو گئے۔ اس اتفاقی ’سنیارٹی‘ کے باعث جہاں ان میں دیگر خواص پیدا ہوئے وہیں ایک اہم ترین خاصیت، جملہ حاضرین کو جی بھر کے دہلانا اور ان میں مایوسی، یاسیت اور قنوطیت کے جذبات کو ابھار کے اس کیفیت سے حظ اٹھانا بھی ہے۔
ان بزرگوں نے چند ایک کتابوں کے دو ایک اقتباسات، رومی، سعدی، غالب، اقبال کے فارسی اشعار، مشاہیر کی زندگیوں کے چند غیر مقبول اور متنازع واقعات رٹ رکھے ہوتے ہیں۔ اس توشے کو بغل میں مار کے یہ ہر بڑی سے بڑی اور چھوٹی سے چھوٹی محفل میں پہنچ جاتے ہیں۔ ان کی ایک خاصیت خود کو ہر جگہ مدعو کروا لینا بھی ہوتی ہے۔
لباس میں یہ عموماً بد قطع تھری پیس سوٹ، موسم کے حساب سے مفلر یا ایک پھندا نما ٹائی لگا کر آتے ہیں۔ محفل میں پہنچنے کے بعد یہ میزبان پر احسان جتاتے ہیں کہ ان کو فلاں فلاں نے الاں الاں سے ملوانے کے لیے فلاں فلاں جگہ بلا رکھا تھا مگر وہ اپنی متواضع اور سادہ فطرت سے مجبور ہو کے میزبان کے غریب خانے پر حاضر ہو گئے ہیں۔
میزبان غریب ابھی ان کے احسان کے بوجھ تلے دبا، کچھوے کی طرح رینگ ہی رہا ہوتا ہے کہ یہ حاضرین میں سے سب سے سادہ اور نسبتاً جلد دہل جانے والے شخص یا اشخاص کو تکا لیتے ہیں۔ سرکتے سرکتے یہ اپنے شکار تک پہنچتے ہیں اور نہایت نپے تلے لفظوں میں اپنی بقراطیت کا پٹارہ کھولتے ہیں۔
ان سب کے پٹارے میں سے اکثر ایک ہی جملہ برآمد ہوتا ہے، ’قومی ترانہ، پاکستان کا قومی ترانہ سنا ہے آپ نے، سوائے ایک لفظ کے سب فارسی الفاظ ہیں، ویسے اردو کی بھی ایک ہی کہی، یہ تو لشکری زبان ہے، ادھر ادھر کی زبانوں کے الفاظ کی بھرمار ہے۔‘
اس کے بعد وہ بڑے بڑے لوگوں کے معاشقوں اور زندگی کے پوشیدہ گوشوں کا ذکر ایسے کرتے ہیں جیسے بچپن میں ان کے ساتھ ’کھو کھو‘ اور ’برف پانی‘ کھیلتے رہے ہوں۔ اس گفتگو کو کسی خوبصورت موڑ پر چھوڑ کے یہ فوراً ہی نئے زمانے، نئے طور طریقوں، نئے لکھنے والوں، نئے ڈراموں اور نئے لوگوں کو کوستے ہیں اور اپنے وقت کی مبینہ وضع داریوں میں کھو سے جاتے ہیں۔
ایسے وقت میں اگر کسی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے اور وہ دفاع کی کوشش کرے تو فٹ ترپ کا پتہ کھیلا جاتا ہے، جو دنیا کی تاریخ سے نکالے ہوئے کسی بھی مبینہ بھیانک واقعے کی بھیانک ترین تمثیل ہو تی ہے، جس کو سنتے ہی حاضرین کی ٹانگوں میں سے جان نکل جاتی ہے اور وہ سہم کر ایک کونے میں جا بیٹھتے ہیں اور تادیر ناخن چبا چبا کے آنے والے وقت سے لرزتے رہتے ہیں۔
ادھر یہ صاحبان اپنی کارروائی پوری کرنے کے بعد شاداں و فرحاں ٹھٹھے لگاتے ہوئے اگلی محفل تک کے لیے غائب ہو جاتے ہیں۔
ابھی کچھ روز پہلے بجلی کا طویل ترین بریک ڈاؤن ہوا ۔ شومئی قسمت اسی روز ایک جگہ خاصی اہم تقریب تھی۔ میزبان نے حسب مقدور جنریٹر جلا کر روشنی کر رکھی تھی۔ وہیں ایک صاحب جو پڑے پڑے خاصے ’سینیئر‘ ہو چکے ہیں جانے کیا سوچ کے میرے قریب آ کے بیٹھ گئے اور اپنی معلومات کا اظہار کرنے لگے۔
پہلے انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ کو پتہ ہے لاہور کے کتنے دروازے ہیں؟ پھر بتایا کہ 12 دروازے اور ایک موری ہے، پھر ان دروازوں کے نام بھی بتائے جو کہ یقیناً بڑی جانفشانی سے یاد کیے گئے تھے۔
اس کے بعد ایک مشہور مغنیہ کے مشہور ترین معاشقے کو ایسے بیان کیا کہ جیسے تمام واقعات ان کے سامنے پیش آئے ہوں۔ یہاں سے فارغ ہونے کے بعد، رومی کی مثنوی سے ایک مشہور ترین اقتباس ایسے سنایا جیسے روئے زمین پر ان کے علاوہ کسی کو اس شعر کی قرات نصیب نہ ہوئی ہو۔ اس کے بعد ٹھہر ٹھہر کے اس کا لفظی ترجمہ کیا اور میرے علم میں گوناگوں اضافہ کیا۔
ایسے اصحاب، اپنے شکار کے سامنے دو تین طرح کے موضوعات پر ادھر سے ادھر ہوتے رہتے ہیں تاکہ غریب کسی صورت بھاگ نہ سکے۔ ابھی میں رومی کے فلسفے پر سر دھن رہی تھی کہ انہوں نے بتایا کہ ہم ’منٹو‘ لفظ کا تلفظ غلط کرتے ہیں اور انڈیا پاکستان میں بننے والی دونوں فلموں میں منٹو کا نام غلط بتایا گیا ہے۔ منٹو پر ان کی دسترس دیکھ کے خوف سے میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے اور میں نے جنریٹر کی گھوں گھوں سے گھبرا کے کہہ دیا کہ ’آخر بجلی کب آئے گی، کم بخت صبح سات بجے سے غائب ہے۔‘
اتنا سننا تھا کہ موصوف بہت کچھ جاننے والے انداز میں مسکرائے اور خلاؤں میں کسی غیر مرئی شے کو تکتے ہوئے بولے، ’روانڈا میں ایک بار بجلی گئی۔۔۔۔‘
یہ الفاظ ابھی ان کے منہ میں ہی تھے کہ جنریٹر بند ہو گیا اور بجلی آ گئی۔ میں طنزیہ نظروں سے انہیں دیکھنے ہی والی تھی کہ بجلی ایک بار پھر چلی گئی اور وہ صاحب فاتحانہ نظروں سے مجھے دیکھتے محفل سے ایسے نکلے جیسے روانڈا سے نکل رہے ہوں۔
بتی جاتی بھی رہتی ہے، آتی بھی رہتی ہے لیکن اب جب کبھی بتی جائے گی مجھے روانڈا کی یاد آئے گی۔ خدا ایسے لوگوں کو سلامت رکھے، دنیا کی رونق انہی پر منحصر ہے۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بریک ڈاؤن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی ڈبو گئے،ایک سال ملتا تو ن لیگ کے کپڑے بھی نظر نہ آتے:پرویز الہی
Next Article پاکستان،آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کا شیڈول طے،وفد 31 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بریک ڈاؤن کے دوران پولیس غائب : چور ڈاکو میدان میں

جنوری 25, 2023

14 گھنٹے کےبریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی کا عمل شروع : کراچی میں بدستور اندھیر نگری

جنوری 24, 2023

بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن سے افواہوں کا بازار گرم : مرمت کے بعد بحالی کا عمل شروع

اکتوبر 13, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.