Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم: عید کا دن ہے!
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم: عید کا دن ہے!

ایڈیٹرمئی 24, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Amna Mufti column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رات گئے مفتی منیب الرحمن نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور آج پاکستان میں عید منائی جارہی ہے۔ یہ عید ایسے دنوں میں آئی ہے جب کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ پاکستان میں بھی بیماری تیزی سے پھیلتی جارہی ہے لیکن، انسانی فطرت میں ایک عجیب سی لچک ہے۔ وہی لوگ جو چند سو مصدقہ مریضوں کی خبر سن کر ردِ بلا کے لیے چھت پہ چڑھ کر اذان دے رہے تھے، آج بے فکری سے بازاروں میں گھوم رہے ہیں۔ خوف، احتیاط اور انسانی فطرت، آمنے سامنے آ کھڑے ہوئے ہیں۔
پرسوں پی آئی اے کی عید فلائٹ کے سانحے کے بعد کتنے ہی لوگ یہ کہتے ہوئے پائے گئے کہ موت جہاں، جیسے، جس کی، جب لکھی ہے وہ آ کے رہے گی۔ درست کون ہے، غلط کون؟ یہ فیصلہ بھی کوئی نہیں کر سکتا۔ اس بدقسمت فلائٹ میں اکثریت ان لوگوں کی تھی جو عید منانے اپنے گھر جا رہے تھے۔ رن وے کی پٹی پانچ کلومیٹر کی دوری پہ تھی اور قضا ساتھ کھڑی مسکرا رہی تھی۔ کون جانتا تھا کہ اس سفر کا انجام یہ ہوگا؟
حادثے میں بچنے والے ایک مسافر کا کہنا ہے کہ انہیں شوروغل اور دھوئیں میں ایک طرف روشنی نظر آئی اور وہ اس طرف چل دیے، بغیر سیڑھی کے جہاز سے اترنے کے لیے دس سے بارہ فٹ کی چھلانگ لگائی اور قسمت تھی کہ سوائے معمولی طور پہ جھلسنے کے کوئی بڑا زخم نہ آیا۔ ایک ایسا حادثہ جس میں کسی کے بھی بچنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا، اس حادثے میں یوں معجزانہ طور پہ بچ جانے والے کو دیکھ کر کیا کہا جا سکتا ہے؟
اسی حادثے میں بچ جانے والے دوسرے مسافر ظفر صاحب کی سیٹ ہی جہاز سے اکھڑ کر باہر آ گئی اور ان کو بر وقت ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بازو فریکچر ہوا مگر وہ زندہ بچ گئے۔ ہم ان واقعات کی طرف دیکھتے ہیں۔ قضا اور تقدیر پہ یقین کرتے ہیں اور انسانی کوتاہیوں کو بھلا کر پھر سے اپنی اسی روش پہ لوٹ جاتے ہیں، جہاں نہ کسی احتیاط کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی ایس او پی کی کوئی اہمیت۔ جو ہونا ہے وہ قسمت کا لکھا تھا اور جو نہیں ہوا اس کے پیچھے تقدیر کا ہاتھ ہے۔
پاکستان میں ہوائی اور زمینی حادثوں کا تناسب بہت زیادہ ہے۔ ریل کے حادثات ہوں، سڑک پہ پیش آنے والے حادثے ہوں یا ہوائی جہازوں کے گرنے کے واقعات، باقی دنیا کے حساب سے پاکستان کے حالات اچھے نہیں ہیں۔ اس کے پیچھے ایک بہت بڑی وجہ، یہ ہی ہے کہ ہم حادثے میں مر جانے والے ایک سو پانچ لوگوں کو بھول گئے اور ان دو کے بچنے پہ مطمئن ہو گئے ہیں۔ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ اور ان تحقیقات کی روشنی میں فضائی سفر کو مزید محفوظ بنا دیا جانا ہی منطقی رویہ ہے۔ مگر ہم اس رویے سے بھی کوسوں دور ہیں۔
اسی حادثے میں بچ جانے والے دوسرے مسافر ظفر صاحب کی سیٹ ہی جہاز سے اکھڑ کر باہر آ گئی اور ان کو بر وقت ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بازو فریکچر ہوا مگر وہ زندہ بچ گئے۔ ہم ان واقعات کی طرف دیکھتے ہیں۔ قضا اور تقدیر پہ یقین کرتے ہیں اور انسانی کوتاہیوں کو بھلا کر پھر سے اپنی اسی روش پہ لوٹ جاتے ہیں، جہاں نہ کسی احتیاط کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی ایس او پی کی کوئی اہمیت۔ جو ہونا ہے وہ قسمت کا لکھا تھا اور جو نہیں ہوا اس کے پیچھے تقدیر کا ہاتھ ہے۔
پاکستان میں ہوائی اور زمینی حادثوں کا تناسب بہت زیادہ ہے۔ ریل کے حادثات ہوں، سڑک پہ پیش آنے والے حادثے ہوں یا ہوائی جہازوں کے گرنے کے واقعات، باقی دنیا کے حساب سے پاکستان کے حالات اچھے نہیں ہیں۔ اس کے پیچھے ایک بہت بڑی وجہ، یہ ہی ہے کہ ہم حادثے میں مر جانے والے ایک سو پانچ لوگوں کو بھول گئے اور ان دو کے بچنے پہ مطمئن ہو گئے ہیں۔ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ اور ان تحقیقات کی روشنی میں فضائی سفر کو مزید محفوظ بنا دیا جانا ہی منطقی رویہ ہے۔ مگر ہم اس رویے سے بھی کوسوں دور ہیں۔
خوش عقیدہ ہونا، کوئی بری بات نہیں۔ ذاتی طور پہ میرا مزاج تو ایسا ہے کہ پیٹر پین کی طرح مجھے بھی یقین ہے کہ جب کبھی کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ مجھے پریوں کے وجود پہ یقین نہیں ہے تو کہیں نہ کہیں ایک پری دم گھٹ کے مر جاتی ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ کہیں بھی کوئی بھی ان دیکھی مخلوق کسی کے بھی بد عقیدہ ہونے سے مرے لیکن کسی ان دیکھی مخلوق کی زندگی سے کسی انسان کی زندگی بہر حال اہم ہے۔
حادثات، وبائیں، ارضی و سماوی آفات، ان سب سے بچنا، بے شک انسان کے اختیار سے باہر ہے لیکن، احتیاط اور تدبیر سے بہت سی ناگہانی بلاوؤں سے بچا جا سکتا ہے۔
پچھلے دنوں میں نے جاپانی ادیب موراکامی کی ایک کہانی پڑھی جس میں عین اس وقت جب سب لوگ سمندری طوفان سے ڈرے اپنے گھروں میں دبکے بیٹھے ہیں، ایک بچہ اپنے دوست کو لے کر ساحل پہ پہنچ جاتا ہے۔ اسی وقت ایک بڑی سی لہر آتی ہے، وہ بچہ تو بچ جاتا ہے مگر اس کا دوست سمندر برد ہو جاتا ہے۔ اپنے دوست کی مرنے سے پہلے کی شکل اس کے دماغ میں ایسی بستی ہے کہ وہ عمر بھر کے لیے اس خوف سے نہیں نکل سکتا جو کہ اصل میں احساس جرم کی ایک شکل ہے۔
تقدیر اور معجزے برحق سہی مگر احتیاط اپنی جگہ بہت اہم ہے۔ بیماری کے ان دنوں میں بلا ضرورت ادھر ادھر گھومنے سے، عید کے روز، گلے ملنے سے، بچوں کو لے کر عوامی مقامات پہ نکلنے سے، کسی بھی ایس او پی کی پروا نہ کرنے سے، بہت ممکن ہے کہ آپ تو معجزانہ طور پہ اس بیماری سے محفوظ رہیں لیکن، وائرس کے پھیلاؤ کی اس زنجیر میں ایک کڑی بننے سے آپ کا کوئی بہت پیارا، کوئی بہت قریبی،اگر اس مرض کا شکار ہو کر بچھڑ گیا تو کیا آپ کبھی اپنے آپ کو معاف کر سکیں گے؟
گو عید کے روز جانے کہاں سے مہدی حسن صاحب کا گایا ہوا گیت کانوں میں گونجنے لگتا ہے کہ ’عید کا دن ہے گلے ہم کو لگا کر ملیے، رسم ِ دنیا بھی ہے، موقع بھی ہے دستور بھی ہے‘، مگر اس عید پہ یاد رکھیے گا، دنیا بدل چکی ہے۔ عید منائیں، مگر ایسے کہ اگلی کئی عیدیں بھی بغیر کسی کسک کے منا سکیں۔ آپ سب کو عید مبارک۔۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم : عید ہوندی سی ساڈہے ویہلے
Next Article مفتی منیب نے چاند چڑھا کر خود عید نہ منائی : ملک بھر میں چہ میگوئیاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 23, 2026

گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا

جون 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.