Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر عبادت بریلوی نے کیا دیکھا ؟ وجاہت مسعود کا کالم
  • جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم
  • شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • ایران پر امریکی حملے اور امن کی رہی سہی امید : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام
  • بلوچستان : چار دن میں شدت پسندی کے تین واقعات : 11 فوجی ، 27 پولیس اہلکارجان سے گئے ، 54 شدت پسند بھی مار دیے ۔۔ آئی ایس پی آر
  • معروف پبلشر ، ڈرامہ نگار اور صحافی بی اے جمال رخصت ہو گئے
  • بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ایران دوبارہ نشانے پر : 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : چیئرمین سینٹ کی رولنگ،”سانپ کے منہ میں چھچھوندر”
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : چیئرمین سینٹ کی رولنگ،”سانپ کے منہ میں چھچھوندر”

ایڈیٹرمارچ 11, 20258 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
yousaf raza gilani
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ کالم جب انٹرنیٹ کے مختلف پلیٹ فارموں پر پوسٹ ہوجائے تو اس کے نیچے عموماََ عاشقان عمران کی گالیاں ہی پڑھنے کو ملتی ہیں۔ گالی دینے سے پرہیز کے عادی پرانی وضع کے اس صحافی کو صرف یاد دلانے پر اکتفا کرتے ہیں کہ زمانہ بدل چکا ہے۔ میرا فرسودہ اور مفلوج ہوا ذہن عمر کے آخری حصے میں داخل ہونے کی وجہ سے بدلتے وقت کی ضروریات اور حرکیات سمجھنے کے قابل نہیں رہا۔ بہتر یہی ہے کہ ماضی کے اسیر رہتے ہوئے خود کو دہراتے رہنے کے بجائے ریٹائر ہوکر موت کا انتظار کروں۔ میری ڈھیٹ ہڈی گالیوں اور ریٹائرمنٹ کے مشوروں کو نظرانداز کرتی رہی۔
پیر کی صبح چھپا کالم پوسٹ ہونے کے بعد مگر چند ای میل پیغامات آئے۔ ان کے ذریعے اعتراف ہوا کہ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پی ٹی آئی کے گرفتار شدہ سینیٹروں کی ایوان بالا کے اجلاس کے دوران موجودگی یقینی بنانے کے لئے ہفتے کے دن سنائے احکامات قابل ستائش ہیں۔ ان کے ذکر تک محدود رہنے کے بجائے لیکن میں ’’پروڈکشن آرڈر‘‘ کی ’’تاریخ‘‘ بیان کرناشروع ہوگیا۔ کالم کی طوالت نے اسے مزید بوجھل بنادیا۔ راولپنڈی کی لال حویلی سے ابھرے ’’بدزبان‘‘ کی داستان اگرچہ پرلطف لگی۔
ای میل لکھنے کا تردد کرنے والوں کی اصل شکایت یہ تھی کہ اگر میں اتفاق سے گزرے ہفتے کی صبح پارلیمان پہنچ ہی گیا تھا تو سینٹ اجلاس کے مشاہدے کے بعد مجھے ’’پریس گیلری‘‘ لکھنے کے طویل تجربے کو استعمال کرتے ہوئے کچھ ایسے پہلو بھی قارئین کے روبرو لانا چاہیئں تھے جو موجودہ سیاست کو نئے انداز میں سمجھانے کی کوشش کرتے۔ ای میل لکھنے والوں کی خلوص بھری تنقید نے مجھے شرمندہ کردیا۔ سچی بات ہے کہ سینٹ کی پریس گیلری میں نشست سنبھالتے ہی میرے ذہن میں پہلا سوال یہ اٹھاکہ حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے حکم پر عون عباس بپی کی سینٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنادی ہے۔ اعجاز چودھری کو مگر یہ سہولت فراہم نہ کی۔ اس خیال کا مگر پیر کی صبح چھپے کالم میں اظہار نہ کیا۔
عون عباس نے خود پر ہوئے ’’ظلم‘‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں جمعہ کی رات بہاولپور سے اسلام آباد کے سفر پر روانہ کیا گیا۔ سفر سے نڈھال ہوئے وہ ہفتے کی صبح سیدھا سینٹ میں داخل ہوئے۔ یہاں پہنچے تو علم ہوا کہ ان کے ساتھی اعجاز چودھری کو لاہور سے یہاں نہیں لایا گیا۔ اپنی داستان سنانے اور اعجاز چودھری کی عدم موجودگی کا ذکر کرنے کے بعد عون عباس نے اعلان کیا کہ وہ سینٹ کے اجلاس میں اعجاز چودھری کے بغیر شرکت کرنے کے بجائے اس امر کو ترجیح دیں گے کہ خود کو پولیس کے سپرد کریں اور ان سے درخواست کریں کہ وہ انہیں بہاولپور واپس لے جاکر جیل میں بند کردے۔ یہ کہنے کے بعد وہ ہال سے باہر نکل رہے تھے تو چیئرمین سینٹ نے ان سے درخواست کی کہ ہال سے نکلنے سے پہلے وہ ان کی رولنگ سن لیں۔ پیپلز پارٹی کی سینئررکن شیری رحمن بھی عون بپی کو ہال ہی میں موجود رہنے کی تجویز دیتے ہوئے یہ کہتی سنائی دیں کہ ’’ہم (غالباََ پیپلز پارٹی) آپ‘‘ کی یعنی پی ٹی آئی کے (گرفتار) سینیٹروں کی مشکلیں آسان کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے۔ گیلانی صاحب اور شیری رحمن کی گفتگو کے بعد عون عباس اپنی نشست پر لوٹ گئے۔ ان کے نشست سنبھالتے ہی چیئرمین سینٹ نے رولنگ پڑھنا شروع کردی۔
معاملہ اب سینٹ کی استحقاق کمیٹی کو بھجوادیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے انتہائی سینئر رہ نما تاج حیدر اس کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ پروفیسر کرار حسین کے فرزند پارلیمانی بالادستی کے شدید حامی ہیں۔ ان دنوں مگر خرابی طبع کی وجہ سے اتنے متحرک نہیں رہے۔ مجھے خبر نہیں کہ وہ چیئرمین سینٹ کی جانب سے جاری ہوئے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے مسئلے کو بھرپور توانائی سے تیز تر بنیا دوں پر منطقی انجام تک لے جاسکیں گے یا نہیں۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں کمیٹی کے بقیہ اراکین مل کر اپنے میں سے کسی کو عارضی سربراہ چن سکتے ہیں۔ استحقاق کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی پلوشہ بہرام اور مسلم لیگ (نون) کی سعدیہ عباسی بھی شامل ہیں۔ دونوں خواتین اپنا موقف دھڑلے سے پیش کرنے کی عادی ہیں۔
سوال مگر یہ اٹھتا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کی جانب سے منتخب ہوئے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی حکم عدولی کا معاملہ استحقاق کمیٹی میں تاج حیدر یا پلوشہ بہرام کے ذریعے بھرپور انداز میں اٹھایا گیا تو ان افراد کی نشان دہی لازمی ہوگی جنہوں نے اعجاز چودھری کو ہفتے کے روزبھی واضح احکامات کے باوجود اسلام آباد روانہ نہیں کیا۔ عون عباس کے ضمن میں اس کے برعکس گیلانی کے جاری کئے پروڈکشن آرڈرپر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے موصوف کو پوری رات سفر کی اذیت سے گزارا گیا۔ نظر بظاہر ’’پروڈکشن آرڈر‘‘ کے حوالے سے جودوعملی اختیار ہوئی اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔ وہاں مسلم لیگ (نون) برسراقتدار ہے اور وزیر اعلیٰ ہیں مریم نواز شریف صاحبہ جن کے علم میں آئے بغیر سنا ہے انتظامی معاملات کے حوالے سے پتا بھی نہیں ہلتا۔
پنجاب حکومت کے رویے سے پیپلز پارٹی پہلے ہی ناراض ہے۔نجی محفلوں میں اس کے صوبائی رہ نما ہی نہیں دیگر صوبوں کے نمائندے بھی گلہ کرتے ہیں کہ ان کے قائد آصف علی زرداری جب پنجاب جاتے ہیں تو وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف انہیں کماحقہ پروٹوکول فراہم نہیں کرتیں۔ انہیں ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہنے بھی کبھی تشریف نہیں لائیں۔ آصف علی زرداری کے ساتھ سلوک سے کہیں زیادہ پیپلز پارٹی پنجاب کے لوگوں کا یہ شکوہ ہے کہ اس صوبے کی پولیس اور مقامی انتظامیہ ان کے نمائندوں کو ’’لفٹ‘‘ نہیں کرواتی۔ چند اضلاع میں بلکہ پیپلز پارٹی کے مقامی مخالفین کی خواہش پر پولیس اور انتظامی محکموں کے سربراہان’’انتقام‘‘ لینے کو تعینات ہوئے ہیں۔
مذکورہ پس منظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فرض کیا جاسکتا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری ہوئی رولنگ کا اصل مقصد پنجاب حکومت کو شرمندہ کرنا ہے۔ تاج حیدر یا پلوشہ بہرام کی جانب سے اس رولنگ کی بھرپور عملداری یہ پیغام دے گی کہ پیپلز پارٹی پنجاب حکومت کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ تاج حیدر صاحب کی عدم موجودگی میں سعدیہ عباسی بھی استحقاق کمیٹی کے اس اجلاس کی صدارت کرسکتی ہیں جو گیلانی صاحب کی سنائی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ وہ مگر مسلم لیگ سے جدا ہوئے شاہد خاقان عباسی کی بہن ہیں۔ ان کا رویہ ’’متعصبانہ‘‘ تصور ہوگا۔ قصہ مختصر چیئرمین سینٹ کی جانب سے ہفتے کے روز سنائی رولنگ سانپ کے منہ میں چھچھوندر کا کردار ادا کرسکتی ہے۔ ذاتی طورپر اگرچہ میں مصر رہوں گا کہ یوسف رضا گیلانی نے ہفتے کے روز جو رولنگ سنائی ہے اس کا مقصد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (نون) کے مابین اختلافات بھڑکانا نہیں ہے۔ موصوف نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت کے دوران بھی راولپنڈی کی لال حویلی سے ابھرے بقراطِ عصر کی گرفتاری کے بعد بطور سپیکر نیشنل اسمبلی ایسا ہی رویہ اختیار کیا تھا۔ سازشی ذہن سے ہٹ کر سوچیں تو معاملہ ’’اصولی‘‘ ہے۔ گرفتار رکن اسمبلی یا سینیٹر کی ایوانِ زیریں یا بالا میں موجودگی حکومت کو گوارہ نہیں تو دونوں ایوانوں کے قواعد میں موجود ان شقوں کو ختم کیا جاسکتا ہے جو اس امر کو یقینی بناتی ہیں۔ موجودہ حکومتی بندوبست آئین میں 26ویں ترمیم متعارف کرواچکا ہے۔ یہ چٹکی بجاکر مذکورہ شق بھی ختم کرسکتا ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تجزیہ چیئرمین سینٹ نصرت جاوید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
Next Article 5 سے 7 ادارے بیچ دینگے، پاکستان کی قرض حصول کیلیے آئی ایم ایف کو یقین دہانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غیر ملکی خواتین کا اغوا اور کرائے پر دستیاب متوازی ریاستی طاقت کے مراکز : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 7, 2026

پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 5, 2026

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر عبادت بریلوی نے کیا دیکھا ؟ وجاہت مسعود کا کالم جولائی 11, 2026
  • جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 11, 2026
  • شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ جولائی 11, 2026
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم جولائی 10, 2026
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جولائی 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.