Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»بسوں میں ٹافیاں بیچنے والے امان اللہ کی کٹھن زندگی کا احوال ۔۔ عارف وقار
کالم

بسوں میں ٹافیاں بیچنے والے امان اللہ کی کٹھن زندگی کا احوال ۔۔ عارف وقار

ایڈیٹرمارچ 7, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہزاروں چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے معروف کامیڈین امان اللہ وفات پا گئے ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
آئیے آپ کو براڈکاسٹر اور پروڈیوسر عارف وقار کی زبانی امان اللہ کی فنی زندگی کے سفر کے بارے میں بتاتے ہیں۔
سنہ 1970 میں یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد میں ریڈیو پاکستان میں بطور پروڈیوسر ملازم ہو گیا تھا اور میرے ذمے بچوں، عورتوں اور نوجوانوں کے پروگرام تھے۔
ایک روز میں نوجوانوں کے ہفتہ وار پروگرام کی تیاری کر رہا تھا کہ گورنمنٹ کالج لاہور کا ایک طالبعلم جو میرے کچھ پروگراموں میں شرکت کر چکا تھا، ایک دبلے پتلے اور مسکین سے لڑکے کو لے کر میرے کمرے میں آیا۔
اور کہنے لگا کہ یہ لڑکا بسوں میں ٹافیاں بیچتا ہے لیکن جس انداز سے بیچتا وہ بالکل نرالا ہے، ذرا دیکھیے تو۔۔۔ پھر اس لڑکے نے ٹافیاں بیچنے کا مظاہرہ کیا۔ جسے دیکھ کر کمرے میں موجود سبھی لوگ لوٹ پوٹ ہو گئے۔
اس ہمت افزائی سے لڑکے میں اعتماد کی ایک لہر دوڑ گئی۔ پھر اس نے بھیک مانگنے والوں کے مختلف اندازِ گدائی پیش کیے اور یہ بھی دکھایا کہ امیر لوگ کس طرح بھیک دیتے ہیں اور غریب لوگوں کا اندازِ سخاوت کیسا ہوتا ہے۔
انھوں نے پتنگ اڑانے والوں کا بھی نقشہ کھینچا تھا کہ مختلف لوگ کس طرح پتنگ اڑاتے ہیں اور اس میں سب سے مزیدار تھا کہ فوجی کس طرح پتنگ اڑاتے ہیں۔ یعنی فوجی اپنی پتنگ کے نزدیک کسی کو نہیں آنے دیتا اور اگر کوئی پتنگ قریب آجائے تو اس کو وہ کیسے ڈانٹتا ہے۔
خیر ہم نے اس لڑکے کو نوجوانوں کے پروگرام میں شامل کر لیا اور سٹوڈیو پہنچ کر اس نے مائیکرو فون کے سامنے جو کمالات دکھائے وہ یہ ثابت کرنے کے لیے کافی تھے کہ یہ لڑکا سارا دن بسوں میں گھوم پھر کر ٹافیاں نہیں بیچتا بلکہ رنگ رنگ کے لوگوں کو بڑے غور سے دیکھتا ہے۔ ان کی باتوں کو توجہ سے سنتا ہے اور گھر جا کر ان کے اندازِ گفتگو کی مشق کرتا ہے۔
امان اللہ کے تجربات اور مشاہدات کی گٹھڑی میں اتنا مال بھرا ہوا تھا کہ ہمارے ایک پروگرام میں نہیں سما سکتا تھا۔ چنانچہ ہم نے کئی بار اسے نوجوانوں کے پروگرام میں مدعو کر کے اپنے سامعین کو محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا۔
امان اللہ نامی اس لڑکے کا فن اگلے تین برس میں ریڈیو کی لہروں سے ہوتا ہوا الحمرا کے سٹیج تک پہنچ چکا تھا اور اس نے اپنے ساتھی اداکار البیلا کے ساتھ مل کر مزاحیہ اداکاروں کی ایک مضبوط جوڑی تیار کر لی تھی۔
اس دوران میں بھی ریڈیو سے ٹیلی ویژن پر منتقل ہو چکا تھا اور پی ٹی وی لاہور سے ڈرامے کا پروڈیوسر بن چکا تھا۔
میں نے محسوس کیا کہ ٹیلی ویژن میں سٹیج اداکاروں کے خلاف ایک گہرا تعصب موجود ہے۔ ٹی وی کے پروڈیوسرز میں یہ شکایت عام تھی کہ سٹیج کے لوگ سکرپٹ کی لائنیں یاد نہیں کرتے اور کامیڈی کے مناظر میں اپنی فی البدیہہ جملے بازی شروع کر دیتے ہیں۔
میں نے ایک روز امان اللہ سے ذکر کیا کہ میں تمھیں ٹی وی ڈرامے میں لینا چاہتا ہوں لیکن تمھیں سکرپٹ یاد کرنا پڑے گا۔ امان اللہ مان گئے لیکن ایک شرط پیش کر دی کہ میرے ساتھ البیلا کو بھی کاسٹ کیجیے۔
میں نے دونوں کو کاسٹ کر لیا اور انھی دونوں کو ذہن میں رکھ کر ایک مزاحیہ پنجابی سکرپٹ لکھا جس کا عنوان تھا ’اک سی بادشاہ۔‘
یہ دراصل کاسٹیوم فلموں کی پیروڈی تھی۔ جب کھیل ریکارڈ ہوا تو حسبِ وعدہ امان اللہ اور البیلا نے ساری لائنیں یاد کر رکھی تھیں لیکن کہیں کہیں انھوں نے اپنے اضافے بھی کیے اور ان کی باہمی جملے بازی بھی ہوئی جو کہ سٹیج کی عادت کا نتیجہ تھی۔
لیکن ان کے تمام جملے اتنے بے ساختہ تھے کہ کھیل میں رخنہ پڑنے کے بجائے اسے چار چاند لگ گئے۔
سٹیج پر تو امان اللہ کا طوطی بول ہی رہا تھا، اب ٹیلی ویژن کا راستہ بھی ہموار ہو گیا اور اس کے بعد امان اللہ نے واقعی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
سنہ 1980 میں امریکہ منتقل ہونے سے پہلے الواداعی ملاقات کے لیے میں امان اللہ کے پاس گیا تو وہ سٹیج پر ریہرسل میں مصروف تھے۔ وقفے کے دوران سٹیج سے نیچے آکر وہ تھکی ہوئی آواز میں بولے ’سات برس پہلے اس سٹیج پر چڑھا تھا، آج تک نہیں اتر سکا۔‘
’ایک کھیل ختم ہوتا ہے تو دوسرے کی ریہرسل شروع ہو جاتی ہے۔ دوسرا ختم ہوتا ہے تو تیسرے کی تیاری شروع ہو جاتی ہے۔‘
امان اللہ کے یہ سات برس پھر 14 برس تک پھیل گئے۔ پھر 21 برس، پھر 28 برس اور پھر 35 برس ہو گئے۔ امان اللہ سٹیج سے نیچے نہیں آ سکے۔۔۔ تاوقت کہ ان کے جسم نے بغاوت کر دی اور مزید بھاگ دوڑ اور اچھل کود سے انکار کر دیا۔
امان اللہ سٹیج کی مشقت بھری مصروفیات چھوڑ کر گوشہِ نشین ہو گئے لیکن اس سے پہلے کہ لوگ انھیں بھول جاتے، آفتاب اقبال کے ٹی وی شو نے انھیں پھر سے ناظرین کے سامنے لاکھڑا کیا۔
زندگی کے اس آخری شو میں انھیں اجازت تھی کہ جب چاہے آ جائیں اور جب چاہیں چلے جائیں اور وہ اسی طرح اپنی مرضی سے اس شو میں آتے جاتے رہے۔
لیکن پھر ایک دن ایسا آیا جب ان کی مرضی نہیں چلی۔ وہ شو کے بعد گھر تو چلے گئے لیکن اپنی مرضی سے اگلے روز شو میں واپس نہیں آ سکے۔ اب وہ وہاں پہنچ چکے تھے جہاں زندگی کا کھیل تماشا ختم ہونے کے بعد ہم سب کو جانا ہے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امان اللہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبغاوت ناکام : سعوی شاہی خاندان کی تین اہم شخصیات گرفتار، حرم شریف کو کھول دیا گیا
Next Article میرا بائی اور پریم بھگتی ۔۔ ماہ طلعت زاہدی ( 1 )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امان اللہ ۔۔ذرا ہٹ کے/یا سر پیر زادہ

مارچ 7, 2020

معروف کامیڈین امان اللہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

مارچ 6, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.