Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 15, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • 27ویں ترمیم کی منظوری: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
  • عرفان صدیقی کا انتقال اور سیاست کے گندے کھیل کے چسکہ فروش : نصرت جاوید کا کالم
  • جو بچھڑ گئے : سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں ۔۔ حامد میر کا کالم
  • صحافی اور صحافت : حشمت وفا سے عرفان صدیقی تک : راحت وفا کا کالم
  • ایک گناہ گار بندے کا عمرہ : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • سپریم کورٹ کو سیاسی پارٹی نہ بنایا جائے! ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سیاسی اختلاف کو نفرتوں میں تبدیل نہ ہونے دیں، ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے سرکوبی کریں گے: آرمی چیف
اہم خبریں

سیاسی اختلاف کو نفرتوں میں تبدیل نہ ہونے دیں، ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے سرکوبی کریں گے: آرمی چیف

رضی الدین رضیستمبر 7, 20242 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے ان کی سرکوبی کریں گے، دہشت گردوں کو جہاں پائیں گے ان کو ختم کریں گے۔
جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع اورشہداء کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔ تقریب میں حکومتی شخصیات، عسکری حکام اور شہدا کی فیملیز نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ یوم دفاع اور شہدا کے موقع پر بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں، آج شہدا اوران کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستانی قوم ایک جری اور بہادر قوم ہے، قوم کے عظیم جذبے کو سلام پیش کرتاہوں
انہوں نے کہاکہ قربانیوں کا سلسلہ دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کاسلسلہ آج بھی جاری ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ کردی جائے گی، ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے ان کی سرکوبی کریں گے، دہشت گردوں کو جہاں پائیں گے ان کوختم کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ افواج پاکستان اورعوام کا رشتہ دل کا رشتہ ہے، یہی مضبوط رشتہ دشمنوں کی شکست کا باعث ہیں، افواج اور عوام کا مضبوط رشتہ دشمن کی شکست کا ضامن ہے۔
آرمی چیف کا کہناتھاکہ عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کی کڑی ہے، عزم استحکام کسی نئے آپریشن کا نام نہیں، کسی کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کمزور کرنے کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے پھیلاؤ میں غیرملکی طاقتوں کو باور کرانا چاہتا ہوں، پاکستانی عوام اور فوج سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دہشت گردوں کو جہاں پائیں گے ان کوختم کریں گے۔
آرمی چیف کا اتحاد اور یگانگت کی صفات اپنانے پر زور
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ معاشرتی وسماجی معاملات میں اخوت، ہم آہنگی، برداشت اوربُردباری کا مظاہرہ کریں، مذہبی عدم برداشت سے بالاتر رہ کرآئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کے حقو ق کا مکمل تحفظ کریں، سیاسی نقطہ نظرمیں اختلاف کو نفرتوں میں نہ ڈھلنےدیں۔
انہوں نے کہا کہ قائد کےرہنما اُصول، ایمان، اتحاد اور تنظیم ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، جغرافیائی اہمیت کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بےپناہ قدرتی وسائل سےنوازا ہے، ہمارا اصل اثاثہ عوام، بالخصوص ہماری نوجوان نسل ہے، نوجوان نسل کا ملکی سالمیت وترقی میں کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھاکہ بھارت کے ناجائززیرِقبضہ جموں وکشمیرنہ صرف ملکی بلکہ خطے اور عالمی سطح کا مسئلہ ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیرکے حل میں ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان قوم مقبوضہ کشمیر کے شُہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
فلسطین کا تنازع دُنیا کیلئے انتہائی قابلِ فِکر سوالیہ نشان ہے، اسرائیلی جارحیت وبربریت اورفلسطینیوں کااستحصال انسانیت اوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،سفارتی سطح پرپاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی اورفلسطینیوں پربربریت کی روک تھام کیلئے سرگرم عمل رہے گا۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آرمی چیف جنرل عاصم منیر جی ایچ کیو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجنگ ستمبر کے دوران حوصلے بلند کرنے والے نامور افسانہ نگار اشفاق احمد کو ہم سے بچھڑے 20 برس بیت گئے۔
Next Article گالی یا گولی کسی مسئلے کاحل نہیں، قوموں کی تقسیم ملکی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کرتی ہے: وزیراعظم
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : صحافی کے ذریعے پیغام رسانی کا طریقہ

اگست 18, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : افواہ کی طاقت اور اقتدار کی مجبوری

اگست 7, 2025

سہیل وڑائچ کا کالم : ع لڑائی

جون 30, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ نومبر 15, 2025
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت نومبر 14, 2025
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر نومبر 14, 2025
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور نومبر 13, 2025
  • 27ویں ترمیم کی منظوری: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی نومبر 13, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.