Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»آرمی چیف، ان کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات تک رسائی کی تحقیقات کا حکم
اہم خبریں

آرمی چیف، ان کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات تک رسائی کی تحقیقات کا حکم

ایڈیٹراپریل 7, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آرمی چیف کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات تک مبینہ طور پر رسائی اور ڈیٹا کی خلاف ورزی پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں مذکورہ خلاف ورزی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
نور عالم خان نے کہا کہ جو لوگ دستاویزات چوری میں ملوث ہیں، وہ سلاخوں کے پیچھے ہونے چاہیئں، ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کو اس معاملے میں تفتیش کا حصہ بنانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ اس بات کا تعین ہونا چاہیے کہ آرمی چیف کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات کیسے چوری ہوئیں’۔
چیئرمین پی اے سی نے نادرا چیئرمین کو بھی طلب کرلیا جو دیگر مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کرپائے تھے، نورعالم خان نے کہا کہ یہ خبر پورے میڈیا میں ہے اور اس پر ایک وی لاگ بھی دیکھا جہاں اس معاملے پر دو صحافی بحث کر رہے تھے۔
اس سے قبل ایک وی لاگ میں دو صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اکتوبر 2022 میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے اہل خانہ کا ذاتی ڈیٹا اور سفری معلومات کے ریکارڈ تک مبینہ طور پر نادرا کے افسران نے رسائی کی جو ان کی آرمی چیف کی حیثیت سے تعیناتی روکنے کی کوششوں کا حصہ تھی۔
چیف آف آرمی اسٹاف اس وقت لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے اور فوج کے اعلیٰ عہدے میں تعیناتی کے لیے امیدوار تھے۔
نادرا نے تین روز قبل ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ آرمی چیف کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات تک رسائی اور چوری کی گئی تھیں اور بیان میں بتایا گیا تھا کہ اس خلاف ورزی میں ملوث افسران کی شناخت کے لیے تفتیش جاری ہے۔
پی اے سی میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آڈٹ کے مسئلے کو بھی اٹھایا گیا۔نورعالم خان نے کہا کہ افسران کو پلاٹس دینے کی روایت جاری نہیں رکھنی چاہیے اور انکوائری کی جائے کہ ججوں، وزرائے اعظم، صدور، اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز، بیوروکریٹس اور فوجی عہدیداروں کو کتنے پلاٹس دیے گئے۔
پی اے سی کے اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے ویلفیئر فنڈ کے آڈٹ کا حکم بھی دیا گیا اور ساتھ وزارت داخلہ کے سال22-2021 سے متعلق آڈٹ شکایات کا جائزہ لیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملوں پر بھی بحث کی گئی اور نور عالم خان نے کہا کہ ان کے حلقے میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور شرپسند عناصر راکٹ لانچرز سے حملے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ نافذ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پشاور میں راکٹ لانچرز استعمال کیے جا رہے ہیں اور کوئی اس کی پرواہ ہی نہیں کر رہا ہے۔

( بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنرل عاصم منیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکالعدم بلوچ تنظیم کے بانی ’خطرناک دہشت گرد‘ گلزار امام کی گرفتاری کا دعویٰ
Next Article کشمور میں پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوندکا قتل نمازجنازہ میں سیکٹروں افراد کی شرکت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بورڈ آف پیس اجلاس: ٹرمپ نے فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

فروری 20, 2026

پاکستان میں دراندازی کرنے والے ٹی ٹی پی جنگجوؤں میں 70 فیصد افغان ہوتے ہیں، فیلڈ مارشل

دسمبر 21, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : صحافی کے ذریعے پیغام رسانی کا طریقہ

اگست 18, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.