Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کالعدم بلوچ تنظیم کے بانی ’خطرناک دہشت گرد‘ گلزار امام کی گرفتاری کا دعویٰ
اہم خبریں

کالعدم بلوچ تنظیم کے بانی ’خطرناک دہشت گرد‘ گلزار امام کی گرفتاری کا دعویٰ

ایڈیٹراپریل 7, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Districts of Balochistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہےکہ کالعدم بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کے بانی اور خطرناک دہشت گرد گلزار امام عرف شنبے کو خفیہ اطلاع پر منظم کارروائی میں گرفتار کیا گیا، جس کی بدولت دشمن تنظیموں کے عزائم آشکار ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خفیہ اداروں نے مسلسل انتھک کاوشوں کے بعد گلزار امام عرف شنبے کو بلوچستان سے گرفتار کر لیا تاہم مقام کا نام نہیں بتایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گلزار امام عرف شنبے 1978 میں بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں پیدا ہوا اور2009 تک ٹھیکیدار اور نیوز رپورٹر کی حیثیت سے ملازمتیں کیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد 2018 تک کالعدم بلوچ ری پبلیکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب رہا۔
مزید بتایا گیا کہ گلزار امام 11 جنوری 2022 کو بلوچ ری پبلیکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام کے نتیجے میں بننے والی بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا اور اس سے قبل نومبر 2018 میں 4 کالعدم تنظیموں کے انضمام سے بننے والی بلوچ راجی اجوئی سنگر نامی تنظیم کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
گرفتار ملزم کو انتہائی خطرناک دہشت گرد قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ آزاد بلوچستان کی تحریک کے دوران دشمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اصل عزائم آشکار ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نے دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغانستان کے پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ بھی کیا تاہم اس کی گرفتاری کالعدم تنظیموں اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ناپاک عزائم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ گلزار امام نے گرفتاری کے بعد حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے ملکی سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور ریاستی اداروں کے رویے سے ان کی رائے تبدیل ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گلزار امام کے مطابق بلوچ علیحدگی پسندوں کی حالیہ تحریک بلوچ عوام اور پاکستانی ریاست کے لیے نقصان دہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے دہشت گرد رہنما کی گرفتاری سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی صلاحیت کی عکاسی ہوتی ہے اور گم نام ہیروز کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ عسکریت پسند گروپ کے بڑے لیڈر کی گرفتاری کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔
ملک میں گزشہ چند ماہ سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ملک بھر میں دہشت گرد حملے کر رہے ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے نومبر 2022 میں سیزفائر ختم کرنے اور حملوں کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا میں پولیس لائنز مسجد پشاور حملے سمیت دہشت گردی کے بڑے واقعات پیش آئے اور افغانستان کے سرحدی علاقوں سے بھی حملے کیے گئے۔ اسی طرح بلوچستان میں موجود انتہاپسندوں نے بھی کارروائیوں میں اضافہ کردیا اور ٹی ٹی پی کے ساتھ اشتراک کر رکھا ہے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2023 میں سب سے زیادہ حملے ہوئے اور جولائی 2018 کے بعد بدترین مہینہ رہا اور 134 افراد دہشت گردی سے لقمہ اجل بن گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ دہشت گردی کے واقعات میں 139 فیصد اضافہ ہوا اور اس دوران ملک بھر میں دہشت گردی کے کم از کم 44 حملوں میں 254 افراد زخمی ہوئے۔
( بشکریہ: ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:”تخت یا تختہ“ والی فضا
Next Article آرمی چیف، ان کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات تک رسائی کی تحقیقات کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

جون 29, 2026

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026

سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.