Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عدت کے دوران نکاح نہیں کیا : ارشد شریف کے قتل کی کہانی ان کی بیوہ کی زبانی
تازہ ترین

عدت کے دوران نکاح نہیں کیا : ارشد شریف کے قتل کی کہانی ان کی بیوہ کی زبانی

ایڈیٹرجولائی 21, 202424 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arshad-sharif-s-wife javairia
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں اور ارشد شریف بارہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک رہے اور ان کی موجودگی میرے لئے مسرت اور تحفظ کا ضامن تھی۔ 2022 کے اوائل ایک روٹین کا دن تھا اور میں کالم مکمل کر رہی تھی کہ ارشد نے مجھے لائبریری میں آکر بتایا کہ ان پر ایف آئی آر ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی ان کو2017 میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں ان کی گرفتاری کا خدشہ تھا اور پیمرا کے دفتر میں الگ پیش ہونا پڑتا تھا۔
؂جو ایف آئی آرز 2022 میں ان پر درج ہوئیں وہ زیادہ تر بغاوت کے مقدمے تھے۔ کوئی بھی چائے پیتا ہوا یوٹیوب اور ٹی وی پر ان کے تبصرے کو پاکستان مخالف کہہ کر ان پر پرچہ کرا دیتا۔ ایک وقت آیا کہ ملک بھر میں ان پر درجن بھر ایف آئی آرز ہو گئیں۔ ہمارے گھر مشکوک لوگوں نے رات کے دو بجے گھسنے کی کوشش کی۔ رمضان کے دن تھے میں قرآن پڑھ رہی تھی، ارشد گھر پر نہیں تھے۔ میں نے سی سی ٹی وی کی فوٹیج ان کو بھیجی۔ وہ چپ رہے اور عدالتی نظام سے اپنے لئے انصاف کی توقع کرنے لگے۔ پھر ان کو میسجز پر اور پھر براہ راست بھی دھمکیاں ملنے لگیں۔ کہا جاتا کہ چپ رہو ورنہ سر میں گولی ماریں گے۔ وہ مسلسل دھمکیوں کی وجہ سے دس اگست کو اچانک بڑی عجلت میں دبئی چلے گئے۔ وہ صرف پاکستانی شہریت رکھتے تھے اور بہت سے ممالک کا ویزہ کسی دوسرے ملک سے اپلائی نہیں کر سکتے تھے۔ چنانچہ ان کو کینیا جیسے ملک میں جانا پڑا۔
میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ جو دھمکیاں ان کو پاکستان میں ملیں بالکل ویسے ہی ان کو کینیا میں قتل کروایا جائیگا۔ یہ بات میرے لیے ناقابل یقین تھی۔ کینیا میں وہ عارضی طور پر گئے تھے وہ کسی سے بھی نہیں ملتے تھے۔ نہ ہی وہاں ان کے کوئی دوست تھے نہ دشمن، کینیا کی پولیس کو کرائے کے قاتل کے طور پر استعمال کیا گیا۔ ارشد کی شہادت نے ہم سب کو توڑ دیا۔ میں بہت دیر تو یہ سوچتی رہی کہ یہ سب سچ نہیں لیکن جب گاڑی میں گولی لگی تصاویر مجھ تک جان بوجھ کر پہنچائی گئیں تو مجھے سچ معلوم ہوا ۔
ارشد کا جسد خاکی پاکستان آیا تو عوام کا ہجوم ان کے استقبال کیلئے آگے آگے تھا۔ میں سرد خانے میں ان کی میت کے ساتھ بیٹھی تھی۔ میں نے اپنی تمام تر قوت جمع کر کے دیکھا تو ارشد بالکل مطمئن ابدی نیند سو رہے تھے۔ ارشد کو بہت قریب سے گولی ماری گئی تھی۔ سر کا زخم بہت بڑا تھا اور ایک آنکھ سوجی ہوئی تھی۔ ان کے بنا ناخن کے ہاتھ ایک اینکر نے پمز سے تصاویر حاصل کر کے بطور بریکنگ چلا دی۔ مجھے بہت تکلیف ہوئی میں نے دونوں ممالک کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پڑھی تو میں اور تڑپ تڑپ کر روئی کہ ایک گردہ نہیں تھا، ناخن نہیں تھے، جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔
میں نے جب ارشد کو دیکھا تو اسی وقت کہا تھا نہ یہ شناخت کی غلطی کا معاملہ ہے نا چلتی ہوئی گاڑی میں ارشد شریف کو گولی لگی ہے۔ ان کو روک کر شناخت کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ میں عدت میں باہر نہیں جا سکتی تھی اور کوئی ہمارا کیس لینے کو تیار نہیں تھا۔ صدمے کی وجہ سے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کرنا ہے میں نے اس وقت کے صدر پاکستان عارف علوی اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا اور انتظار کرنے لگی کہ کب جواب آئے؟ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہزاروں خط سپریم کورٹ کو موصول ہوئے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر سوموٹو لے لیا۔
عمران ریاض بھائی کے کہنے پر وکیل میاں علی اشفاق کی ٹیم نے میری طرف سے پیروی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس وقت ارشد کی والدہ نے اپنی درخواست سپریم کورٹ میں پیش کی تو کورٹ روم سے ان کے وکلا سمیت بہت سے لوگ چلے گئے۔ یوں ان کے پاس کئی ماہ لیگل نمائندگی موجود نہیں تھی۔ پھر میں نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تو سینئر کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر کے توسط سے جسٹس (ر) شوکت صدیقی نے ارشد کی والدہ کی پیروی کیلئے رضا مندی ظاہر کی۔ کچھ عرصہ تو کارروائی ہوئی لیکن چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے جانے کے بعد سے ارشدکے کیس کی سنوائی نہیں ہوئی۔ نہ ہی ارشد شریف کے اہل خانہ اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کروانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔
پاکستان کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے کینیا میں کیس فائل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران مجھے خود ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا اور مجھ پر عدت میں شادی کا جھوٹا الزام لگا کر مکمل کمپین چلائی گئی۔ اس دوران عالمی صحافتی ادارے ہر قدم پر میرے ساتھ رہے لیکن پاکستان کا میڈیا بری طرح تفریق کا شکار رہا۔ کسی کو میرے ٹوئٹ کرنے پر اعتراض تو کسی کو میرے انصاف کی جدوجہد سے مسئلہ تھا۔
عملی طور پر کینیا کا کیس میں نے تنہا لڑا مجھے پاکستان سے کسی کی معاونت حاصل نہیں تھی۔ کینیا کی پولیس یا حکومت کی ہم سے کوئی براہ راست دشمنی تو نہیں تھی لیکن انہوں نے کرائے کے قاتل بن کر ارشد کو قتل کیا۔ اس لیے ان لوگوں کو سزا دلوانے کی جدوجہد کرنا شروع کی جنہوں نے گولی چلائی، کس کے ایما پر چلائی اس کا فیصلہ پاکستان میں ہونا باقی ہے۔ میرے ساتھ نہ صحافتی برادری کھڑی تھی نہ ارشد کے دوست احباب، الٹا بہت سے لوگوں نے مجھے بد دل کیا کہ کینیا میں کیس مت کرو یہ وقت اور پیسے برباد کرنے والی بات ہے۔ میں چونکہ پاکستان کی شہری تھی تو ا ن کی عدالت میں مقدمہ لڑنے کیلئے ان کی یونین آف جرنلسٹ اور نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن میرے ساتھ درخواست کا حصہ بن گئی تاکہ میری درخواست غیر ملکی ہونے پر رد نہ ہو جائے۔
مقدمے کا آغاز اکتوبر 2023 میں ہوا اور جولائی 2024 میں اس کیس کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا۔ ایک سنوائی پر میں نے خود دلائل دیے اس کے علاوہ بھی جج نے مجھے بولنے کا موقع دیا۔ کجیاڈو ہائی کورٹ کی جج سٹیلا موٹوکو نے تاریخ ساز فیصلے میں شناخت کی غلطی والے مؤقف کو رد کردیا۔ اس جھوٹ کو پاکستان میں بھی بہت بیچا گیا لیکن عدالت نے کہا پاکستانی صحافی ارشد کو ٹارچر کے بعد قتل کیا گیا۔ عدالت نے ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پولیس کے مجرمانہ اور آمرانہ رویہ سے تشبیہ دی۔ اس فیصلے کو پاکستان اور کینیا دونوں کے میڈیا نے ہیڈلائنز میں جگہ دی۔ کچھ لوگوں نے یہ فیصلہ پاکستان میں اپنے حساب سے سنانا شروع کر دیا۔
میں صرف اتنا کہوں گی کہ گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان کے اندر سات صحافی قتل ہوئے ہیں۔ اگر آپ لوگ یوں ہی قتل پر تاویلیں دیتے رہیں گے تو مزید صحافی ظلم کی زد میں آئیں گے۔ اب بھی وقت ہے متحد ہو جائیں تاکہ پاکستان میں آزادی صحافت اور آزادی رائے برقرار رہ سکے۔ نظریاتی اختلاف کی وجہ سے اپنے ان ساتھیوں پر بہتان تراشی مت کریں جو اپنے دفاع کیلئے دنیا میں موجود نہیں۔ اگر آپ ان کے اہل خانہ کے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے تو ان کے زخموں پر نمک پاشی بھی نہ کریں۔ کیس کا فیصلہ 45 صفحات پر مشتمل ہے اور اس فیصلے کی سمری 107ویں نمبر پر درج ہے اگر انگریزی سے اردو ترجمہ کرنے میں دقت ہے تو کسی کی مدد لے لیں لیکن فریقین کے مکالمے اور ان کے دلائل کو فیصلہ مت کہیں۔ ایک سال سے ارشد شہید کے قتل کیس کی سماعت نہیں ہوئی مجھے امید ہے اب میرے وہ سینئر اور جونیئرز کولیگز جو بے باک صحافت کر رہے ہیں، میرا ساتھ دیں گے جیسے کینیا کے ان صحافیوں نے دیا جو مجھے اور ارشد کو جانتے بھی نہیں تھے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ارشد شریف قتل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleافغان شہریوں کا جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ : قومی پرچم کی توہین
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم : مرحوم کیلئے ’’کلمہ خیر ‘‘ کی چند مثالیں !
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سوری ارشد شریف : تیسری برسی پر حامد میر کا کالم

اکتوبر 23, 2025

رائیونڈ : 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

اگست 28, 2025

ڈکیتی یا غیرت کے نام پر دو بہنیں قتل ؟: گوجرانوالا پولیس نے والدین کو گرفتار کر لیا

جون 28, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.